Tag: نواز شریف

  • انتخابات کی تاریخ کا اعلان ، نواز شریف کی شہباز شریف سے  اہم ملاقات

    انتخابات کی تاریخ کا اعلان ، نواز شریف کی شہباز شریف سے اہم ملاقات

    لاہور : مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں ٹکٹوں کی تقسیم، منشور کمیٹی اور پارٹی بیانیے پر گفتگو کی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف سے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے، ملاقات میں‌ ٹکٹوں کی تقسیم، منشور کمیٹی اور پارٹی بیانیے پر گفتگو کی گئی اور پی پی سمیت دیگراتحادیوں کےتحفظات دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور دیگر نے شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقات میں پارٹی کی انتخابی مہم شروع کرنے والے مسلم لیگ ن کے سربراہ کی سیاسی سرگرمیوں کی بحالی اور انتخابی منشور پر مشاورت کی گئی۔

    خیال رہے لیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ دے دی ہے جس کے مطابق الیکشن اگلے سال 11 فروری کو ہوں گے۔

  • نواز شریف کل تقریباً 4 سال بعد پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے

    نواز شریف کل تقریباً 4 سال بعد پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل تقریباً4 سال بعد پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کااعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کل جاتی امرارائیونڈمیں طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف تقریباً4سال بعدپارٹی کےاعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت اعلیٰ لیگی قیادت شریک ہوگی۔

    پارٹی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال،آئندہ عام انتخابات سمیت دیگراہم امورپرغورکیا جائے گا اور نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں پارٹی کی انتخابی مہم کےآغاز،انتخابی منشور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور نواز شریف کے ملک بھر کے دوروں کے ابتدائی شیڈول بھی زیرغور آئے گا۔

    تمام صوبائی صدور اپنے اپنے صوبوں کے ممکنہ انتخابی امیدواروں کے نام پیش کریں گے۔

  • ‘نواز شریف 3 دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا’

    ‘نواز شریف 3 دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا’

    سکھر : پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف 3دن جیل میں رہ کر ضمانت کےبعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کولاڈلابنایاجاتاہےتو آپ کوکیااعتراض ہے، لاڈلابنتارہےلاڈلابننااچھی بات ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف آیا ہے اس کو موقع دیں، پی پی بھی میدان میں ہے، نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ سیدھا جلسہ گاہ نہ جائیں، نوازشریف3دن جیل میں رہ کرضمانت کےبعدجلسہ گاہ آتے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ مشورہ مانتے توجلسہ میں4 ہزار لوگ آئے اس جگہ 2لاکھ لوگ آتے، جیل جانےسےنواز شریف کاامیج آسمان کی طرف جاتا اب نیچے جارہا ہے۔

    غزہ کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پرمظالم مسلمانوں کی بےحسی کا نتیجہ ہےلگتا ہے، تمام مسلم ممالک کہتے ہیں کہ ہم اخلاقی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ 70 کی دہائی میں مصراوراسرائیل کامسئلہ ہوا تھا، اس وقت پاکستان نےمصر کی اخلاقی نہیں بلکہ عملی مدد کی تھی، پاکستان کی وجہ سے2 دن کےاندرجنگ بندہو گئی تھی ، اسرائیل چیخیں ماررہاتھا کہ پاکستانی جہازہیں اورپاکستانی پائلٹ ہیں۔

    آج بدقسمتی یہ ہےکہ مسلم ممالک او آئی سی کااجلاس بھی نہیں بلا سکتے، بھٹوہروقت ساتھ کھڑا ہوتا تھا اس لیےفلسطینی بھٹوکی عزت کرتے تھے۔

  • نواز شریف بلاشبہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، خواجہ آصف

    نواز شریف بلاشبہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف بلاشبہ ہمارے وزیراعظم کےامیدوارہوں گے، ان کی مشکلات بھی آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بلاشبہ ہمارےوزیراعظم کےامیدوار ہوں گے، میاں نواز شریف کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے، دیگرمشکلات بھی آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تجربات کرنےوالےاب تاریخ کاحصہ بن گئےہیں، اب نوازشریف کیساتھ جوکچھ ہوااب اس کاازالہ ہورہا ہے۔

    انتخابات کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ الیکشن حل ہےگومگوکی کیفیت ختم ہوجائےگی، کسی کےپاس اقتدارآجاتاہےکسی سےچھن جاتاہےسیاسی عمل کاحصہ ہے، الیکشن کےقریب سیاسی جماعتیں ایک دوسرےکیخلاف بیانات دیتی ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کوموقع دیاگیاوہ فیل ہوگیاتوذمہ داری بھی اس کی بنتی ہے، مطلب جوچیئرمین پی ٹی آئی کولےکرآئےان کی ججمنٹ غلط ثابت ہوئی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف نےسیاسی جماعتوں کوبھی بات کرنےکی دعوت دی ہے، نوازشریف کےتقریرکےتناظرمیں سب کورائٹ سائیڈپرہوناچاہیے، سب رائٹ سائیڈپرہوں توتمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ 2 نومبرکو الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے سکتا ہے، الیکشن کے فوری بعدایک گرینڈڈائیلاگ ضرورہوناچاہیے۔

    نیب سے متعلق سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نیب نےکوئی نتائج نہیں دیئے،نیب سےمتعلق اتفاق رائےضروری ہے، نیب احتساب کاادارہ نہیں سیاسی انجینئرنگ کاادارہ ہے۔

  • ن لیگ کا اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    ن لیگ کا اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور : مسلم لیگ ن نے اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ،مہم کےلئے ن لیگ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قائد نواز شریف کی واپسی کے بعد ن لیگ نے الیکشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا، الیکشن مہم اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور میں ہو گا ، جس میں الیکشن مہم کےلئے ن لیگ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جبکہ امیدواروں کے انتخاب کیلئےبھی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    یاد رہے سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ 23 سال میں 15 سال ملک سے باہر یا جیل میں یا مقدمے بھگتتا رہا ہوں، یہ 23 سال پاکستان کو دیے ہوتے تو ملک جنت بن چکا ہوتا، پوچھتا ہوں ہمارے ملک میں جو ایک دور گزرا ہے اس کا کوئی ایک کارنامہ یا منصوبہ بتا دیں، ملک کی تعمیر و ترقی کا کون ساکام ہے جو ہم نے نہیں کیا؟

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمر کے اس حصے میں ملک کی تبدیلی چاہتا ہوں، عوام آئندہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ آپ کے ملک کے ساتھ کوئی کھلواڑ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا بڑے خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کی، جیلوں میں مجھے ڈالا گیا، ملک بدر کیا گیا اور جعلی کیسز بنائے گئے لیکن اس باوجود مسلم لیگ ن کا جھنڈا ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

  • نواز شریف کی سزا معطلی ،  نگران پنجاب حکومت نے  تفصیلات جاری کردیں

    نواز شریف کی سزا معطلی ، نگران پنجاب حکومت نے تفصیلات جاری کردیں

    لاہور : نگران پنجاب حکومت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے معاملے پر تفصیلات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطلی کے معاملے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے تفصیلات جاری کردیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ وکیل امجدپرویز نےبتایا کہ نواز شریف رضاکارانہ طور پر واپس آئےہیں ، نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت لی ، وکیل کے مطابق دسمبر 2019 میں اسوقت کی حکومت نے بغیر سنے درخواست مسترد کی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف وکیل نے بتایا کورونا اور صحت کے مسائل کی وجہ سے پہلے وہ پاکستان نہ آئے ، نواز شریف کی عمر74 سال اور متعدد بیماریوں کا شکار ہیں ، اس حوالے سے ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی میڈیکل کنڈیشن کی دستاویزات جمع کرائیں۔

    انھوں نے بتایا کہ نگران حکومت نواز شریف کی درخواست منظور کرتی ہے اور متعلقہ فورم اسلام آباد ہائی کورٹ ہی ہے، جو معاملے پر مناسب حکم جاری کرے۔

    ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی درخواست پر فیصلے کے لیے نگران کابینہ نے وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے ماضی کی بعض مثالوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں سزا معطل کرنے کی سفارش کی، جس کی نگراں وزیراعلیٰ اور کابینہ نے منظوری دے دی۔

    یاد رہے العزیزیہ ریفرنس میں نگران پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی تھی، حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ نگران حکومت نے کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی، کریمنل پروسیجرل کوڈسیکشن401کےتحت حکومت مجرم کی سزامعطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سال 2019 میں نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔

  • العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس : نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس : نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد : العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے ، عدالت نے آج 26 اکتوبر تک نوازشریف کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ و ایون فیلڈریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی متفرق درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔

    اسلام آبادہائی کورٹ میں کیس کی سماعت2بجکر30منٹ پر ہوگی، چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

    عدالت نےآج26اکتوبرتک نوازشریف کی حفاظتی ضمانت بھی منظورکررکھی ہے اور نیب سےجواب طلب کیا ہے کہ نوز شریف کی اپیلوں کی پیروی کرنی ہے یا ریفرنس واپس لینا ہے ،

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ،ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کے کیس سے متعلق رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی سرکلر جاری کردیا ہے۔

    جس میں کہا تھا کہ نواز شریف کیس کی سماعت کل ڈھائی بجے مقرر ہے خصوصی پاسز جاری ہوں گے اور نواز شریف کی لیگل ٹیم کے 15 افراد کی اجازت ہوگی جبکہ لا افسران کو 10 پاسز جبکہ صحافیوں کو 30 پاسز جاری کیے جائیں گے۔

    یاد ہے گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بغیر چیکنگ 300 افراد کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے تھے۔

  • نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع ،حکم نامہ جاری

    نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع ،حکم نامہ جاری

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنس سابق وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کےحکم میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلیں بحال ہونے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، حکم نامے میں کہا کہ 19 اکتوبر کے حکم کےمطابق نواز شریف عدالت میں حاضر ہوئے ، سرنڈر کیا ، اپیلیں بحالی کی نواز شریف کی کی دو درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ استدعا کی گئی نیب نے ہدایات لینے کیلئےوقت مانگا ہے تب تک حفاظتی ضمانت دی جائے، پراسیکیوٹر جنرل نیب نےکہا نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع پر کوئی اعتراض نہیں۔

    حکم نامے نے کہا کہ نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع کی جاتی ہے ، نواز شریف کےوکیل 26 اکتوبر کومتفرق درخواستیں قابل سماعت ہونےپر عدالت کومطمئن کریں۔

    عدالتی حکم میں کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں موجودنیب پراسیکیوٹرنےنوٹس وصول کیا، نیب پراسیکیوٹر نےموقف اپنایاادارےکواپیلیں بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، نیب پراسیکیوٹر نےکہا باضابطہ جواب ادارے سےہدایات لیکرجمع کرایا جائے گا اور یہ بھی بتایا کہ ادارے کا نوازشریف کو گرفتار کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، اپیلوں پر دلائل دینےہیں یا ریفرنس واپس لینا ہے، نیب پراسیکیوٹر آئندہ سماعت پر آگاہ کریں گے۔

  • پیپلزپارٹی نواز شریف کے خطاب میں انتخابات کا مطالبہ نہ کرنے پر حیران!

    پیپلزپارٹی نواز شریف کے خطاب میں انتخابات کا مطالبہ نہ کرنے پر حیران!

    پاکستان پیپلزپارٹی نواز شریف کے خطاب میں انتخابات کا مطالبہ نہ کرنے پر حیران ہے، قائد ن لیگ کو دی جانے والی سہولت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو وطن واپسی پر ملنے والی سہولت نے پیپلزپارٹی کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ انتخابات کے فوری انعقاد کے لیے پیپلز پارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اس بات پر کافی حیران ہے کہ نواز شریف کے خطاب میں انتخابات کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

    پیپلزپارٹی کے ذارئع نے کہا کہ پنجاب میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر جلسے کیے جائیں گے، 30 نومبر کو یوم تاسیس کا جلسہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر سال ایک بڑا جلسہ کرتی ہے، اس بار لاہور میں کرنے کا امکان ہے۔

  • العزیزیہ ریفرنس میں   سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی گئی

    العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی گئی

    لاہور : نگران پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی، ذرائع نے بتایا کہ کریمنل پروسیجرل کوڈسیکشن401 کے تحت حکومت مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نگران پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی ، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت نے کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی، کریمنل پروسیجرل کوڈسیکشن401کےتحت حکومت مجرم کی سزامعطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سال 2019 میں نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔

    اس حوالے سے سابق اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قانون واضح ہے اسلام آبادہائیکورٹ کا اپنا فیصلہ بھی موجود ہے، فیصلے میں ہے کہ سزا معطل کے معاملات صوبائی حکومت دیکھ سکتی ہے ، اس کی نظیر 426 میں بھی ملتی ہےاور عدالتی فیصلے میں بھی، اسلام آبادہائیکورٹ کےفیصلے پر عمل ہوچکا ہے، نگران حکومت بھی سزا معطل کرسکتی ہے۔
    خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے، عدالت نے ان کی آج 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور نوازشریف کو عدالت میں سرنڈرکرنے کا موقع دیا تھا۔

    واضح رہے نواز شریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں ، احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو 10سال قید اور 80لا کھ پاؤنڈ کی سزا اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔