Tag: نواز شریف

  • نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی

    نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف 21 اکتوبرکو اسلام آباد میں لینڈکریں گے، وہ اسپیشل فلائٹ سے اسلام آباد آرہے ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کوغیرحاضری میں سزاسنائی، پٹیشنر کی اہلیہ لندن میں زیر علاج ،وینٹی لیٹر پر تھیں۔

    درخواست میں بتایا گیا کہ فیصلہ سنانے کے اعلان میں تاخیر کی استدعا کی جو منظورنہ ہوئی، سزا کا فیصلہ غیرحاضری میں سنایاگیاتو پاکستان واپس آکرجیل کا سامنا ،اپیلیں دائر کیں،ریفرنس میں شریک ملزمان مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر کی سزا کاالعدم قرار دیکربری کیا۔

    دائر درخواست میں کہا کہ پٹیشنر کے پیش نہ ہونے کے باعث اپیل عدم پیروی پر خارج ہوئی،عدالت نے کہا جب سرینڈر کریں یا پکڑےجائیں تو اپیل دوبارہ دائر کر سکتے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی کہ سرنڈر کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ، کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ،عدالت تک پہنچنے کیلئےگرفتاری سے روکا جائے۔

    نوازشریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی، درخواست دائر کرنیوالے نواز شریف کے وکلامیں امجد پرویز اور اعظم تارڑ شامل تھے۔

    درخواست میں نواز شریف نے اپیلیں بحال کرنے کی استدعا کردی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیروی پراپیلیں خارج کر دی تھیں۔

    نواز شریف کی دونوں درخواستوں کونمبر الاٹ کردیا گیا ، نواز شریف کی دونوں درخواستوں پررجسٹرار آفس نےکوئی اعتراض عائد نہیں کیا۔

  • نواز شریف کی  حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر کی جائیں گی

    نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر کی جائیں گی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائرکی جائیں گی، نواز شریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائرکی جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سینئروکیل امجد پرویزدرخواستیں اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کریں گے۔

    خیال رہے نواز شریف ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں ، احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف کو 10سال قید اور 80لا کھ پاؤنڈ کی سزا اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف کو 10سال کیلئے عوامی عہدے کیلئےبھی نااہل قراردیاگیاتھا ، بعد ازاں اسلام آبادہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کی تھی اور لندن میں قیام طویل ہونےپراسلام آباد ہائیکورٹ نے جون2021 میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔

  • نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

    نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

    جدہ : پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، وہ 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    نوازشریف سعودی عرب میں قیام کے بعد دبئی جائیں گے، وہاں سے اکیس اکتوبر کو خصوصی طیارے میں دبئی سے پاکستان کےلیے اڑان بھریں گے اور چار سال بعد پاکستان پہنچیں گے۔

    نوازشریف کو ایون فیلڈ سے کارکنوں نے رخصت کیا اور ہیتھرو ایئرپورٹ پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر فیصل ائیرپورٹ پر رخصت کرنے آئے، نگران حکومت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی سزا یافتہ نواز شریف سے ملاقات پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

    واضح رہے نواز شریف دو ہزار انیس میں جیل سے علاج کا کہہ کرلندن گئے تھے۔

  • ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے الوداعی ملاقات پر سوال اٹھ گئے

    ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے الوداعی ملاقات پر سوال اٹھ گئے

    لندن : ہیتھرو ائیرپورٹ پر نگران حکومت میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی سزا یافتہ نواز شریف سے ملاقات پر سوال اٹھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا سفرشروع کردیا ، سعودی عرب روانگی کیلئے نوازشریف لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے۔

    نواز شریف جب اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ سے نکلے تو ن لیگی کارکنوں نے انہیں رخصت کیا۔

    برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نواز شریف کو رخصت کرنے ہیتھرو ائیر پورٹ آئے اور الوداعی ملاقات کی ، نگران حکومت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی سزا یافتہ نواز شریف سے ملاقات پر سوال اٹھ گئے۔

    نوازشریف سعودی عرب میں قیام کے بعد دبئی جائیں گے اور وہاں سے چار سال بعد اکیس اکتوبر کو خصوصی طیارے سے پاکستان کےلیے اڑان بھریں گے۔

    خیال رہے نواز شریف دو ہزار انیس میں جیل سے علاج کابول کرلندن گئے تھے۔

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پریشان ، نوجوان ،مزدور،دہاڑی دار بیروزگارہے، اسی لئے نوازشریف واپس آرہا ہے، نواز شریف قوم کو پھر اچھے دن دکھائے گا۔

  • نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 16 یا 17 اکتوبر کو دائر کیے جانے کا امکان

    نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 16 یا 17 اکتوبر کو دائر کیے جانے کا امکان

    لاہور : ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 16 یا 17 اکتوبر کو دائر کیےجانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 16 یا 17 اکتوبر کو دائر کیےجانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی ، نواز شریف کی قانونی ٹیم کوحفاظتی ضمانت دائر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حفاظتی ضمانت دائرکی جائے گی، جس میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کی استدعا کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی۔

    یاد رہے نواز شریف کو ایون فیلڈ میں 10سال اور العزیز یہ 7سال سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد 23 جون 2021 اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیشی پر نوز شریف کی اپیلیں خارج کی تھیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

  • نواز شریف کے استقبالیہ پوسٹرز پر کالا اسپرے کردیا گیا

    نواز شریف کے استقبالیہ پوسٹرز پر کالا اسپرے کردیا گیا

    راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبالیہ پوسٹرز پر کالا اسپرے کردیا گیا اور متعدد پوسٹرز پھاڑ دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہے ، پارٹی نے مری روڈ پر نوازشریف کے استقبالیہ پوسٹرز آویزاں کئے۔

    نوازشریف کے استقبالیہ پوسٹرز پر اسپرے کردیا گیا ، مری روڈ چاندنی چوک سے لیاقت باغ تک لگے پوسٹرز پر کالا اسپرے کیا گیا۔

    مری روڈ پرلگے نواز شریف کے متعدد پوسٹرز بھی پھاڑ دیے گئے۔

  • وطن واپسی ،  نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    وطن واپسی ، نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں کہا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کا عارضہ ہے اور دیگرامراض کی وجہ سے پاکستان و لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو نے جاری کی ہے، برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں،شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے انہیں پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب لندن میں قیام کے دوران نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا اور نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا۔

    میڈیکل رپورٹ میں کہنا ہے کہ نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا اور مرض کی علامات بڑھنے کے دوبارہ انجیوپلاسٹی کا فیصلہ کیا۔جس کے بعد دوہزار بائیس میں نواز شریف کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور اس دوران نواز شریف کو سٹنٹ بھی ڈالے گئے۔

  • نواز شریف نے 4 سال بعد  وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

    نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کے لیے ٹکٹ بک کروالیا، وہ 21 اکتوبر کو شام چھ بج کر پچیس منٹ پر لاہور ایئرپورٹ اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے آخرکار 4 سال بعد پاکستان واپسی کا ٹکٹ کٹا ہی لیا، ن لیگ کے قائد اکیس اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔

    نوازشریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظبی ایئر پورٹ پر اتریں گے اور اسی دن ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

    نوازشریف نےنجی ائیر لائن کی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا لی ہے ، نجی ائیر لائن کی بزنس کلاس سے ٹکٹ بک کروائی گئی۔

    نواز شریف علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہورپر شام چھ بجکر پچیس منٹ پرلینڈ کریں گے۔

  • نواز شریف نے رہنماؤں سے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز مانگ لیں

    نواز شریف نے رہنماؤں سے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز مانگ لیں

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے رہنماؤں سے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز مانگ لیں اور کہا کہا ہم اقتدار میں آگئے تو عوام کو کیا اور کیسے ریلیف دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ 2 سیشن میں ہونیوالے اجلاس میں رہنماؤں نے مختلف تجاویز دیں۔

    نوازشریف نے کہا خوشی ہے تمام ادارے اپنی حدود میں کام کررہے ہیں،، اگرماضی میں ایسا ہوتا توآج پاکستان کی صورتحال مختلف ہوتی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو اولین ترجیح عام آدمی کوریلیف فراہم کرنا ہوگا، عوام کو ریلیف نہ دے سکنے والا اقتدار بے سود ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اقتدارسنبھالنے سے قبل تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے مختلف آپشنز موجود ہیں، بیرونی دنیا بالخصوص دوست ممالک کےساتھ رابطے میں ہوں، اس حوالے سے حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔

    نوازشریف نے اجلاس میں شرکا سے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز مانگیں اور کہا ہم اقتدار میں آگئے تو عوام کو کیا اور کیسے ریلیف دیں گے۔

  • شہباز شریف  نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر لندن روانہ

    شہباز شریف نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر لندن روانہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر لندن روانہ ہوگئے، کل لندن میں اہم بیٹھک ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پاکستان میں صرف ایک دن قیام کے بعد دوبارہ لندن روانہ ہوگئے ، شہبازشریف نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر گئے۔

    شہباز شریف رات گئے لندن پہنچیں گے ، جہاں کل لندن میں اہم بیٹھک ہوگی، جس میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔

    شہباز شریف کی لندن روانگی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں ، شہباز شریف لندن سے پاکستان کے لیے یہ کہہ کر روانہ ہوئے تھے کہ وہ نواز شریف کا پاکستان میں استقبال کریں گے لیکن شہباز شریف کی ایک دن بعد ہی اچانک لندن واپسی کو سیاسی حلقے غیرمعمولی قراردے رہے ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی پاکستان واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بھائی کو ایک سازش کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا اور 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی نے پاکستان کو خطے میں پیچھے چھوڑ دیا۔