Tag: نواز شریف

  • پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عدالت کا فیصلہ سامنے‌ آگیا

    پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عدالت کا فیصلہ سامنے‌ آگیا

    لاہور : احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ان کا سیاسی کیریئرتباہ کرنے کیلئےریفرنس تیار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق   احتساب عدالت نے وزیراعظم نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار خان نے 27 مختلف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، نیب کو سابق حکومت کےکہنے پر نواز شریف کا سیاسی کیریئرتباہ کرنے کیلئےریفرنس تیار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ نواز شریف تین بار پاکستان کے منتخب وزیراعظم رہے، احتساب عدالت نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہےم عدالتی معاون نے سوال اٹھایا مرکزی ملزمان کوجو ریلیف دیا گیا وہی نواز شریف کو ملنا چاہیے تھا، قانون بڑا لیئر ہے مرکزی ملزمان کیساتھ اشتہاری ملزم بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے تھا جو دیگر ملزمان کو دیا گیا ، نیب اور ریونیو بورڈ نواز شریف اور انکے جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیداد کھولنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیرمین نیب سمیت دیگر کو ارسال کی جائے۔

    عدالتی معاون حافظ اسد اللہ نے سوال اٹھایا اشتہاری کی کارروائی کے لیے نوٹسز پرتعمیل کنندہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا ، عدالتی معاون کے مطابق نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کیلئےمکمل طریقہ کار اپنایا نہیں گیا جبکہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں۔

    عدالت میں نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئرہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کیخلاف اعتراضات دائر کیے تھے۔

  • نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ

    نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ

    دبئی: مسلم لیگ کے قائد نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام دو ہفتے تک ہوسکتا ہے اس دوران انکی سعودی شاہی خاندان اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ اس دورے کے دوران نواز شریف کا مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں سے تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔

    نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کریں گے، سعودی عرب کے دورے کے دوران مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہونگی۔

  • ‘لوگ مان رہے ہیں نواز شریف کے بغیر پاکستان چلنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے’

    ‘لوگ مان رہے ہیں نواز شریف کے بغیر پاکستان چلنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ لوگ مان رہے ہیں نوازشریف کےبغیرپاکستان چلنا مشکل ترہوتا جارہا ہے، نوازشریف ووٹ کو عزت دوکےنعرے پرواپس آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی اور سزا ملنے سے ہماری بات سچ ثابت ہوئی کہ سہولت کاری تھی مگر اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دینی چاہیے۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ طاقتور ادارے کے خود احتسابی کے عمل سے عوام میں نوید آئی ہے، نو مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کا چوراہوں پر احتساب ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق ہونے پر بھی کیا وہ طاقت وار ہے تو پھر سانحہ نو مئی ہو سکتا ہے، 9مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو سزا دینا بہت ضروری ہے ، 9مئی کے واقعات 23کروڑ عوام ،ملک کی سلامتی پر حملہ ہے۔

    لطیف کھوسہ اور اعتزار احسن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج وہ لوگوں پٹیشن دائر کر رہے جن کو گرین کارڈ حاصل کرنے کی خواہش ہے۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ وقت کے غازیوں نے ایک شخص کو نیچا دکھانے کیلئے غلط فیصلے کئے، جب ایک ادارہ خود احتسابی کررہاہے تو باقیوں کو بھی گزرنا پڑے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنےتجربے اور عالمی سطح پر اعتماد سے پاکستان کو مشکل سے نکال سکتے ہیں ، گزشتہ حکومت کے ایک فیصلےسے پی آئی اے کو اربوں کا نقصان ہوا، معیشت اور ملک کی تباہی کے فیصلوں پر تنقید لازمی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پاکستان سےآٹھ گھنٹےدورتھا، اب ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر ہے، اب لوگ مان رہے ہیں نوازشریف کےبغیرپاکستان چلنا مشکل ترہوتا جارہاہے،، نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پرواپس آرہے ہیں، نواز شریف جب بھی ملک میں آیا خوشحالی آئی۔

    جاوید لطیف نے بتایا کہ آئندہ ن لیگ نے کس کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنا اس کا فیصلہ نواز شریف کریں گے ، ہماری جماعت ملک میں وقت پر آزادانہ انتخابات چاہتی ہے۔

  • نواز شریف اور  آصف زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا

    نواز شریف اور آصف زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا

    دبئی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آج دبئی میں ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا انتخابات ہیں،ن لیگ کی اکثریت انتخابات میں تاخیر اور پی پی بروقت انتخابات کی حامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آج دبئی میں ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کی ملاقات کا ایجنڈاانتخابات ہیں، ن لیگ کی اکثریت انتخابات میں تاخیر اور پی پی بروقت انتخابات کی حامی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین اپنے مؤقف پر ایک دوسرے کو منانے کی کوشش کریں گے، نوازشریف نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں انتخابات کو مستقبل سےمشروط کیا تھا، نواز شریف کا کہنا تھا انتخابات ہونے چاہئیں لیکن آگے راستہ بھی نظر آئے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے چند رہنما پیپلزپارٹی کے موقف پر بروقت انتخابات چاہتے ہیں، تاہم اگرعام انتخابات کے انعقاد پر اتفاق ہوا تو اتحاد پر بھی بات ہوگی۔

    خیال رہے دبئی پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا ہے، آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان آج دبئی میں ملاقات طے ہے، ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری اور مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔

    نواز شریف سے ملاقات میں آصف زرداری میثاق معیشت معاہدہ کرنے پر بات کریں گے اور معاشی صورتحال اور آئندہ کےلائحہ عمل پر غور ہوگا ۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف فیملی کے ہمراہ شاہی خاندان کی فراہم کردہ رہائش گاہ ا یمریٹس ہلزمیں قیام پذیر ہیں، گذشتہ روز نواز شریف نے رائل فیملی اوردبئی کی بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    نواز شریف دبئی میں چند دن قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب بھی جائیں گے، سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کے بعد واپس دبئی آئیں گے جبکہ مریم نواز کے ہمراہ دبئی کی اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔

  • مریم نواز نواز شریف سے ملاقات کے لیے دبئی روانہ

    مریم نواز نواز شریف سے ملاقات کے لیے دبئی روانہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نواز دبئی روانہ ہوگئیں ، جہاں وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے بعد حج کے لیے روانہ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نجی دورے پردبئی روانہ ہوگئیں، فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں، نوازشریف پہلےہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز دبئی میں ایک دن قیام کے بعد حج کے لیے روانہ ہوں گی، وہ فریضہ حج کی ادائیگی اپنے فیملی ممبران کے ساتھ کریں گی۔

    حج کی ادائیگی کے بعد مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گی، جہاں آئندہ انتخابات اور اتحادیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے ملاقاتیں ہوں گی۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دبئی روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی ، ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی ، جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • شاہد خاقان سے ملاقات کے بارے میں سوال پر نواز شریف نے کیا کہا؟

    شاہد خاقان سے ملاقات کے بارے میں سوال پر نواز شریف نے کیا کہا؟

    لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں صحافیوں نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا احوال پوچھ لیا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خوشگوار مُوڈ میں نظر آنے کے باوجود کچھ کہنے کے مُوڈ میں دکھائی نہیں دیے، صحافیوں نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی سے بات چیت ہوئی؟

    تو نواز شریف نے مُسکراتے ہوئے کہا ظاہر ہے بات چیت ہی ہوئی ہے، صحافیوں نے شاہد خاقان عباسی کی بات کا حوالہ دے کر پوچھا کہ شاہد خاقان نے تمام قیادت کیساتھ مل بیٹھنےکا مشورہ دیا ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ تمام سیاسی قیادت کے مل بیٹھنے پر غور کریں گے؟ تو نواز شریف بولے ضرور ، پھر سب کا شکریہ ادا کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف سے لندن میں حسن نواز کے دفتر میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ میرے مسلم لیگ (ن) یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

  • نواز شریف کب  پاکستان آ رہے ہیں؟ تاریخ سامنے آگئی

    نواز شریف کب پاکستان آ رہے ہیں؟ تاریخ سامنے آگئی

    چشتیاں: ایم این اے احسان الحق باجوہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف 14 اگست کو پاکستان آ رہے ہیں، وہ الیکشن جیت کر چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم این اے احسان الحق باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 14 اگست کو پاکستان آ رہے ہیں ،میاں صاحب جلد پاکستان آ کرعدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔

    احسان الحق باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اسحاق ڈار نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، پاکستان کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا مکمل کردار ہے۔

    مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے کہا کہ آئندہ انتخابات نواز شریف کے بغیر ناممکن ہے، نواز شریف الیکشن جیت کر چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کو انتشار کےسوا کچھ نہی دیا، سانحہ 9مئی کےملزمان کو جلد سے جلد سزائیں دی جائیں۔

  • ’نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے گی پھر وہ وزیراعظم بنیں گے‘

    ’نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے گی پھر وہ وزیراعظم بنیں گے‘

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے گی پھر وہ وزیراعظم بنیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ہونا چاہیے مجھے معلوم ہے کہ وہ نااہل ہیں لیکن ن لیگ چاہتی ہے نواز شریف وزیراعظم بنیں۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی ن لیگ کے کارکن سے پوچھ لیں وہ نواز شریف کا نام لیں گے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ امید کررہے ہیں کہ نواز شریف کی تمام سزائیں معطل ہوجائیں، بے کار کیسز تھے جن پر نواز شریف کو سزائیں دی گئی ہیں، سب جانتے ہیں نواز شریف کو کس بنیاد پر نااہل کیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ الیکشن آئین و قانون کے مطابق ہی ہوں گے، ن لیگ اپنے اور پیپلزپارٹی اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ نشستیں ایسی ہوسکتی ہیں کہ جہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو، پی ٹی آئی خود تیار ہوگی الیکشن میں کھڑے ہونے کے لیے تو بچے گی۔

    محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی چاہیں گے تو ن لیگ کا ٹکٹ انہیں ضرور ملے گا، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار میں ڈار صاحب بہتر ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ایسا نہیں کہ سب بھول کر آگے چلیں، آرمی چیف کا واضح پیغام آیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٗئی کو ادراک ہونا چاہیے تھا کہ 9 مئی کو ہوا کیا ہے انہیں واقعات کی فوری مذمت کرنی چاہیے تھی، آرمی ایکٹ آئین کا حصہ ہے، آرمی تنصیبات پر حملے ہوئے تو مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت ہی چلیں گے۔

  • پاکستان میں 2016 جیسے حالات واپس آنے چاہئیں: نواز شریف

    پاکستان میں 2016 جیسے حالات واپس آنے چاہئیں: نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2016 جیسے حالات واپس آنے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے برطانیہ کے شہر لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کی، انھوں نے اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دور کے آخری سال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت پھر سے آنا چاہیے۔ نواز شریف کی حکومت جولائی 2017 میں ختم ہوئی تھی۔

    صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل تک جو لوگ آپ کو مائنس کرتے تھے، خود مائنس ہو رہے ہیں، اس پر کیا کہیں گے؟ نواز شریف نے جواب دیا کہ اپنا سب کچھ اللہ پر چھوڑا تھا، اللہ ہی یہ سب کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ انھوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انھیں بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کروا کر جیل بھیج دیا گیا تھا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔

  • نواز شریف کو پارٹی صدارت کے عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    نواز شریف کو پارٹی صدارت کے عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پارٹی صدارت کےعہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پارٹی صدارت کےعہدے پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے لارجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

    عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔

    گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کی بطور صدرمسلم لیگ (ن)بحالی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 2017میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا،عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے نواز شریف کو سربراہی سےہٹانےکی درخواست کی تھی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2018میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کا ساتھ دینے پر شیخ رشید ،سراج الحق کو پارٹی سربراہی سے الگ ہو ناچاہیے، عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق صادق و امین نہیں رہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے اور عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کیخلاف آرٹیکل63 کے تحت کاروائی کاحکم دے۔