Tag: نواز شریف

  • ’کل ایک قانون نافذ ہوا جس سے مائنس عمران، پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے‘

    ’کل ایک قانون نافذ ہوا جس سے مائنس عمران، پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے‘

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل ایک قانون نافذ ہوا جس سے مائنس عمران، پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مجھ سمیت ساری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیوں کا ٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانہ نہ بنائے، ایک مہینے سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ چند لوگوں کے لیے قانون سازی نہیں ہوسکتی، دیکھیں یکم جون کو سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے، نواز شریف بھی آجائے تاکہ روز روز کی چِک چِک ختم ہو، نواز شریف کی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔

    مسلم لیگ عوامی کے سربراہ نے کہا کہ جب ڈالر 312 روپے کا ہوگا، 18 لاکھ آٹے کے تھیلے رمضان میں غائب ہوں گے، تو لوگوں کو سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، 7 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہیں جو اپنا فیصلہ خود کرنے کا شعور رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رات نیب کا نوٹس موصول ہوا ہے جس کا آج تحریری جواب دے رہا ہوں، یہ بتا چکا ہوں القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھا، نا ہی شہزاد اکبر سے میری کبھی بات ہوئی۔

    شیخ رشید احمد ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کل ایک قانون نافذ ہوا ہے جس سے مائنس عمران، پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔

  • نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ (ن) بحالی کیلئے درخواست، رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد

    نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ (ن) بحالی کیلئے درخواست، رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد

    لاہور:نواز شریف کی بطور صدرمسلم لیگ (ن)بحالی کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کی بطور صدرمسلم لیگ (ن)بحالی کیلئے درخواست دائر کردی گئی.

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 2017میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا،عمران خان،شیخ رشید،سراج الحق نے نواز شریف کو سربراہی سےہٹانےکی درخواست کی تھی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 2018میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کا ساتھ دینے پر شیخ رشید ،سراج الحق کو پارٹی سربراہی سے الگ ہو ناچاہیے، عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق صادق و امین نہیں رہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے اور عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کیخلاف آرٹیکل63 کے تحت کاروائی کاحکم دے۔

    درخواست میں عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیا گیا ہے، یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ احتیار میں نہیں آتا۔

    درخواست میں عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور وزیراعظم فریق بنایا گیا۔

  • لیگی قائد کے سیکیورٹی انچارج نواز شریف پر حملے کے بیان سے مکر گئے

    لیگی قائد کے سیکیورٹی انچارج نواز شریف پر حملے کے بیان سے مکر گئے

    لندن: لیگی قائد کے سیکیورٹی انچارج نواز شریف پر حملے کے بیان سے مکر گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی انچارج خرم بٹ نے لندن میں میاں نواز شریف کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے ٹوئٹر پر خبر جاری کی، تاہم حملے کی خبر غلط فہمی نکلی اور انھوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی۔

    خرم بٹ نے ٹوئٹ میں نواز شریف پر حملے اور حملہ آور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا، انھوں نے حملے سے متاثرہ گاڑی اور مبینہ گرفتاری کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

    ن لیگ کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سیاہ فام شخص کو گرفتار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، خرم بٹ نے ٹویٹ میں نواز شریف پر حملے کا الزام بھی پی ٹی آئی پر عائد کیا تھا۔ انھوں نے لکھا کہ نواز شریف خیریت سے ہیں، حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تاہم، حقائق سامنے آنے پر نواز شریف کے سیکیورٹی انچارج نے یو ٹرن لے لیا۔

  • نواز شریف کا عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر تبصرے سے گریز

    نواز شریف کا عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر تبصرے سے گریز

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے نہال ہاشمی اورمکیش کمار کی ملاقات ہوئی۔

    اس موقع پر صحافیوں نے نواز شریف سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر سوالات کئے تاہم نواز شریف نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک کی تھی ، جس میں اہم انکشافات سامنے آئے تھے۔

    وزیر صحت نے بتایا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کے دماغی توازن پر سوالیہ نشان ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی دماغی حالت ہی ٹھیک نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یورین رپورٹ کے مطابق عمران خان منشیات کا استعمال کرتے رہے، رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • نواز شریف سمیت ن لیگ اکثریت کی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت

    نواز شریف سمیت ن لیگ اکثریت کی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت ن لیگ اکثریت تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی ، نواز شریف پابندی کے حق میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ میں تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات میں رائے تقسیم ہوگئی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف سمیت ن لیگ اکثریت تحریک انصاف پرپابندی کےحق میں نہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سینئررہنماؤں کو پابندی کی باتیں کرنے سے گریز کرنے کا کہہ دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور سیاسی شخصیات میں فرق کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہملوث دہشت گردوں کا ضرور آرمی ایکٹ کےتحت ٹرائل ہوناچاہیے اور دیگر سیاسی شخصیات کا معاملہ سول کورٹ میں آنا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کےچند رہنما پی ٹی آئی پرپابندی اورسختی کے حق میں بھی ہیں۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے فسادات اور پرتشدد کارروائیوں کے بعد تحریک انصاف پر پابندی عائد کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا، اراکین کی جانب سے مخلتف آراء اور تجاویز دی جارہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چند وفاقی وزراء کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویز دی گئی، جس پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کی تھی۔

  • عمران خان کی گرفتاری، کارکنان کا ایون فیلڈ پر شدید احتجاج

    عمران خان کی گرفتاری، کارکنان کا ایون فیلڈ پر شدید احتجاج

    لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا ردعمل دیار غیر میں بھی دیکھا جارہا ہے جہاں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

    عمران خان کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی لندن میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ایون فیلڈ پہنچی اور انہوں نے حکومت اور نواز شریف کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

    اطلاعات کے مطابق اس احتجاج میں عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے بھی شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر شاہ محمود قریشی کا اہم پیغام

    ادھر پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے سامنے بھی پی ٹی آئی نے احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین نے عمران خان کی گرفتاری پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے فرار کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی ٹی آئی کارکنان نے لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کیا ہے، گذشتہ ایک سال کے دوران متعدد بار پی ٹی آئی کارکنان نے یہاں احتجاج کیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں بھی سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر شدید احتجاج جاری ہے، کراچی تاخیبر عوام وکارکنان سمیت سراپا احتجاج ہیں۔

    احتجاج کرنے والے کارکنان و عوام کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر کو فی الفور رہا کیا جائے اور عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردینگے۔

  • پاکستان میں مہنگائی کی وجہ جاننے والے میرا ‘ٹوئٹ’ پڑھ لیں، نواز شریف

    پاکستان میں مہنگائی کی وجہ جاننے والے میرا ‘ٹوئٹ’ پڑھ لیں، نواز شریف

    لندن: قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے ملک میں مہنگائی کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کردیا ہے، جو ملک میں مہنگائی کی وجہ جانتا ہے وہ میری ٹوئٹ پڑھ لے۔

    نوازشریف نے کہا کہ مہنگائی کرنے والے اور اس کی وجہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

    اس سے قبل سابق وزیراعظم اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر سے جیسے ہی باہر نکلے تو پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج شروع کردیا اسی دوران موقع پر موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے بھی جوابی نعرے بازی شروع کردی۔

    دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آنے کی وجہ سے وہاں تلخی کا ماحول پیدا ہوا جس کے باعث نواز شریف نے مختصر تقریر کی اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔

  • عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے  گا، نواز شریف

    عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا، نواز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران صحافی نے سوال کیا عمران خان نے پھر دھرنوں اور لانگ مارچ کا اعلان کردیا ملک آگے کیسے چلے گا؟

    جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے شہباز شریف سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا شہباز شریف کی آمد پر ان سے ملاقات ہوگی۔

    گذشتہ روز بھی صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تھا کہ کیا ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے؟ جس پر انھوں نے کہا کہ ثاقب نثارکیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، ثاقب نثارنےقانون توڑا ہے اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ دوسرے جو لوگ بھی قانون توڑتےہیں سیدھاجیل جاتے ہیں، شوکت صدیقی نےثاقب نثارکانام لےکرباتیں کی ہیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارکس کس چیزکادفاع کرینگے،انہوں نےبہت ظلم کئےہیں، ثاقب نثار نےجوظلم پاکستان کےساتھ کیاہےوہ ناقابل معافی ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل پی ٹی آئی کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں پی ٹی آئی کیا ڈیمانڈ کر رہی ہے، اس کا کوئی سر پیر نہیں، پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ بیس سال سےسب نے دیکھ رکھی ہیں۔

  • ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، نواز شریف

    ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، نواز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ جوظلم  پاکستان کےساتھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثارپرجومیرےذہن میں آیاوہ مائیک پرنہیں کہہ سکتا۔

    صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے؟ جس پر انھوں نے کہا کہ ثاقب نثارکیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، ثاقب نثارنےقانون توڑا ہے اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ دوسرے جو لوگ بھی قانون توڑتےہیں سیدھاجیل جاتے ہیں، شوکت صدیقی نےثاقب نثارکانام لےکرباتیں کی ہیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارکس کس چیزکادفاع کرینگے،انہوں نےبہت ظلم کئےہیں، ثاقب نثار نےجوظلم پاکستان کےساتھ کیاہےوہ ناقابل معافی ہیں۔

  • برطانوی کونسلرز نے ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    برطانوی کونسلرز نے ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    لندن: برطانیہ کے مقامی کونسلرز نے ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ کے باہر مظاہروں کے معاملے پر مقامی کونسلرز نے ممبر پارلیمنٹ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مظاہروں کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں، انھیں روکا جائے اور ان کی وجوہ کی جانچ پڑتال کی جائے۔

    ویسٹ منسٹر سے ممبر پارلیمنٹ کو لکھا گیا یہ خط کونسلر پال فشرمین، جیسیکا ٹولی اور پیٹرک للی کی جانب سے لکھا گیا ہے، جس میں پانامہ پیپرز کا بھی ذکر کیا گیا ہے، خط میں لندن کی جائیدادوں اور نواز شریف میں لنک سے متعلق رپورٹ کا بھی ذکر ہے۔

    کونسلرز نے لکھا کہ مظاہروں کی وجہ نواز شریف کی موجودگی ہے، ان کی رہائش گاہ ہونے کی وجہ سے ایون فیلڈ کے سامنے آئے دن ان کے حق یا مخالفت میں مظاہرے ہوتے ہیں، یہ مظاہرے علاقہ مکینوں کو پریشان کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

    کونسلرز نے مؤقف اپنایا ہے کہ اب یہ مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں جو پڑوسیوں کے لیے ناقابل قبول ہیں، ہم ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنا چاہتے ہیں، سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے لیے امیدواران پارلیمنٹ کو بھی خطوط لکھیں گے۔

    کونسلرز کا کہنا تھا کہ اگر پابندی لگی تو نواز شریف بھی حسن نواز کے دفتر سے سیاست نہیں کر سکیں گے۔