Tag: نواز شریف

  • نواز شریف کی کورونا ویکسینیشن کی جعلی انٹری کرنے والے اسپتال ملازمین کیخلاف انکوائری کی منظوری

    لاہور: نوازشریف کی کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری پر کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے چھ ملازمین کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری کے معاملے پر کوٹ خواجہ سعیداسپتال کے 6 ملازمین کیخلاف پیڈاایکٹ کے تحت انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

    سیکریٹری اوقاف ومذہبی امور کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے ، سابق ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم، ڈاکٹر منیر احمد، اسٹاف نرس سمیت 6 ملازمین شامل ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ کلرک،نرس، وارڈ بوائے کی ملی بھگت سےجعلی انٹری ہوئی، ملازمین کو پیڈ ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسزجاری کردیئے گئے ہیں۔

    کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں 22 ستمبر 2021 کو نواز شریف کیلئے جعلی انٹری ہوئی ، محکمہ صحت نے کہا کہ سابق ایم ایس اور دیگر عملے کا مؤقف لینےکی کوشش کی جارہی ہے۔

  • شریف فیملی  کا نواز شریف کو موجودہ حالات میں فوری وطن واپس نہ جانے کا مشورہ

    شریف فیملی کا نواز شریف کو موجودہ حالات میں فوری وطن واپس نہ جانے کا مشورہ

    لاہور : شریف فیملی نے نواز شریف کو موجودہ حالات میں فوری وطن واپس نہ جانے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ممکنہ صوبائی انتخابات کے معاملے پر ن لیگ کے قائد نوازشریف کی فوری وطن واپسی کے امکانات کم ہیں۔

    شریف فیملی نے نواز شریف کو موجودہ حالات میں فوری وطن واپس نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

    پارٹی ذرائع نے کہا کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے نوازشریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی تاہم چند روز میں مریم نوازکی فوری وطن واپسی کا فیصلہ ہو گا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ مریم نواز واپس آکر حالات کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی پر آگاہ کرے گی۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں۔

  • پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ پر سبکی کا سامنا: نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو لندن بلالیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ پر سُبکی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لندن بلالیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر ن لیگ کو سُبکی پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لندن بلالیا۔

    ملاقات میں دونوں کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔

    خیال رہے ن لیگی رہنماؤں نے دعوے کئے تھے کہ پرویزالہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرسکیں گے لیکن ان دعوؤں کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا تھا۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر نواز شریف اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    ن لیگی ذرائع نے کہا تھا کہ پنجاب میں سیاسی محاذ پر اس ناکامی کے بعد نواز شریف نے معاملے پر فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے اور پارٹی عہدیداروں سے استفسار کیا کہ یہ ناراض اراکین ووٹنگ کے لیے کیوں پہنچے، مقامی قیادت نے یہ سب کیوں مینیج نہیں کیا جس کی وجہ سے پارٹی کو ایک بار پھر سُبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جو ن لیگ پنجاب کے صدر بھی ہیں نے اس معاملے پر نواز شریف اور مریم نواز کو اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کردی، جس میں مریم نواز کو فوری وطن واپسی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے لندن میں موجود پارٹی قیادت پر واضح کردیا ہے کہ اگر مریم نواز فوری وطن واپس نہ آئیں تو پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

  • نواز شریف نے اپنی اور مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے تجاویز طلب کرلیں

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنی اور مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور صوبے میں ممکنہ انتخابات کے معاملے پر نواز شریف نے اپنی اور مریم نوازکی واپسی پرتجاویزطلب کر لیں۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی عدم موجودگی کی وجہ سے پارٹی کو مسائل کا سامنا ہے، اگر مرکزی قیادت وطن نہ پہنچی توآئندہ انتخابات میں ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

    پارٹی ارکان نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں جبکہ شہباز شریف بطور وزیراعظم مصروف ہیں اور پارٹی کو وقت دینے سے قاصر ہیں۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے مور پر بھی قیادت ملک میں ہوتی توحالات مختلف ہوسکتے تھے۔ .

    ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ایک دوروز میں طلب کیا جائے گا۔

  • پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری، پی ڈی ایم میں کھلبلی مچ گئی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کی سمری بھجوادی جس کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال، معاشی معاملات اور آئندہ عام انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو الیکشن میں جانے کا مشورہ دیا اور مریم نواز کی چند روز میں پاکستان واپسی کا امکان ہے۔

     

    عام انتخابات کی راہ ہموارکرنے کیلئےعمران خان کی پی ڈی ایم

    کیخلاف پیش قدمی

    دوسری جانب عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے عمران خان کی پی ڈی ایم کے خلاف پیش قدمی جاری ہے، پنجاب اور کے پی کے بعد عمران خان اسلام آباد میں میدان سجانے کو تیار ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ہے، پی ٹی آئی رہنما استعفوں کی منظوری کی حکمت عملی تیار کریں گے۔

    تحریک انصاف رہنما اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطے کریں گے اور ان کے سامنے پیش ہوکر استعفوں کی منظوری کا مطالبہ کریں گے۔

  • زرداری، نواز اور گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا فیصلہ جاری

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق صدر زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا۔

    سماعت کے دوران وکلا نے کہا کہ 500 ملین سے کم مالیت کے مقدمات پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، اور استغاثہ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس 12 کروڑ روپے کی کرپشن کا ریفرنس ہے۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیمی ایکٹ کے تحت سیکشن 5 او شامل کیا گیا تھا، اس ترمیم کے تحت 50 کروڑ یا اس سے زائد کے مقدمات ہی احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ سیکشن 5 او کے تحت اس مقدمے میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، اس لیے توشہ خانہ ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجا جاتا ہے، احتساب عدالت نے کہا کہ نیب یہ ریفرنس متعلقہ فورم کو بھجوائے۔

    واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف نامزد تھے، اومنی گروپ کے خواجہ برادران بھی اس ریفرنس میں ملزم نامزد تھے، مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

  • آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

    آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا۔

    جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج کیس کی سماعت کی۔

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا، سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی۔

    ریفرنس میں ملزمان پر الزام 11 کروڑ کا تھا، جب کہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے، اس لیے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا۔

    نیب ترمیم کے تحت اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور غنی مجید کو بھی ریلیف مل گیا۔

  • ’عوام آج بھی نواز شریف سے محبت کرتے ہیں‘

    ’عوام آج بھی نواز شریف سے محبت کرتے ہیں‘

    تلہ گنگ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، چکوال کے عوام آج بھی نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں جب ن لیگ نے حکومت سنبھالی تو لوڈشیڈنگ عروج پر تھی ہمارے دور حکومت میں ہی سی پیک منصوبہ آیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چار سال تک پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔

    احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چار سال تک بزدار کو عمران خان نے مسلط رکھا ایک منصوبہ بتائے جو بزدار سرکار نے شروع کیا ہو۔

  • عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے لیکن اللہ نے سرخرو کیا، نواز شریف

    عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے لیکن اللہ نے سرخرو کیا، نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایماپرشہزاداکبرنےشہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے لیکن اللہ نے سرخرو کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ڈیلی میل کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الله پاک نےشہباز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے لیکن برطانیہ کی سب سےبڑی اخبار ڈیلی میل نےعدم ثبوت کی بناپرمعافی مانگ لی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن اور کمیشن کک بیکس فنڈز کے الزام لگائے گئے، آفس کے غلط استعمال کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے لیکن نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر کے شہبازشریف کو کلین چٹ دے چکی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں نہ پی ایم ایل این کی حکومت ہے نہ تحریک انصاف کی ، برطانیہ ایک آزاد جمہوری ملک ہے،عوام کی حکمرانی ہے ، وہ ملک یہ کہہ رہا ہے، اس ملک کےاخبارنے معافی مانگی ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ کسی کی معصومیت اوربے گناہی کا اس سے بڑااور کیا ثبوت ہو ، ڈیلی میل نےبغیرثبوت الزامات پر پھر معافی مانگی، عمران خان، ان کی پارٹی اور شہزاداکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے۔

  • ‘تسنیم حیدر کا بیان میاں صاحب کیلئے بہت خطرناک ہے،وطن واپسی کیلئے سو بار سوچیں گے’

    ‘تسنیم حیدر کا بیان میاں صاحب کیلئے بہت خطرناک ہے،وطن واپسی کیلئے سو بار سوچیں گے’

    اسلام آباد : ماہرقانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر کا بیان میاں صاحب کیلئے بہت خطرناک ہے،وطن واپسی کیلئے سو بار سوچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تسنیم حیدر کے بیان پر کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے تسنیم حیدر کا بیان بہت اہم ہے۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں سازش کا الزام لگا تو اس پر وہاں کارروائی ضرور ہونی ہے، یہ دیکھنا ہو گا کس نے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ تسنیم حیدر کا بیان میاں صاحب کیلئے بہت خطرناک ہے، لندن میں تو کارروائی ہوگی لیکن وزیرآباد میں بھی کیس چل سکتا ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لندن سازش کے انکشاف کے بعد نواز شریف وطن واپسی کیلئے سو بار سوچیں گے۔