Tag: نواز شریف

  • آصف زرداری،  نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پنجاب  کے حوالے سے اہم  فیصلہ

    آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلہ

    لاہور : سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی‌ ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب میں فوری کسی بھی مہم جوئی سے اجتناب پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی موجودہ صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی‌ ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا۔

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی اور فوری طور پر کسی بھی مہم جوئی سے اجتناب پر اتفاق کیا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران ق لیگ کے جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سابق صدر کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے پنجاب میں گورنر راج کی بجائے ان ہاوس تبدیلی کی کوششیں جاری ہے اور نمبر گیم تبدیل کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان ہاوس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، جس کے لئے آصف زرداری کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

    ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی اور وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کہا جائے گا ، اعتماد کا ووٹ نہ لیاجا سکا تو وزیر اعلی کا دوبارہ انتخاب ہوگا۔

  • نواز شریف اور  مریم نواز دورہ  یورپ کے  بعد واپس لندن پہنچ گئے

    نواز شریف اور مریم نواز دورہ یورپ کے بعد واپس لندن پہنچ گئے

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز یورپ کا دورہ کرکے واپس لندن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابقمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن واپس پہنچ گئے شریف خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں، شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ایئرپورٹ واپس آئی۔

    یاد رہے 21 نومبر کو قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز اور فیملی کے ہمراہ یورپ روانہ ہوئے تھے، نواز شریف کا لندن میں تین سالہ قیام کے دوران برطانیہ سے پہلا انٹرنیشنل سفر ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم یورپ کے مختلف ممالک میں جائیں گے وہ ایک ہفتے یورپ میں قیام کریں گے۔

    دورے کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کی اٹلی کے شہر میلان سے تصویر سامنے آئی تھی ، تصویر میں نواز شریف ایک کیفے میں بیٹھے ہیں حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

  • عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان،  نواز شریف نے حمزہ شہباز کو اہم ٹاسک دے دیا

    عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان، نواز شریف نے حمزہ شہباز کو اہم ٹاسک دے دیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا جبکہ ن لیگ نے ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرالئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ضروری ہدایات دے دیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ قائد نوازشریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ نے ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرالئے، ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد پنجاب اسمبلی کوتحلیل کرنے سے روکنا ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشترکہ حکمت عملی کے لئے رابطے تیز ہوگئے ہیں ، حسن مرتضیٰ کی سربراہی میں وفد حمزہ شہبازسے ملاقات کیلئےماڈل ٹاؤن پہنچا۔

    ملاقات میں ایم پی اے شازیہ عابد اور دیگر ارکان اسمبلی شامل تھے، ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعلیٰ پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے سمیت دیگرآپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈار کو خصوصی ٹاسک دے دیا

    نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈار کو خصوصی ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈارکو خصوصی ٹاسک دے دیا تاہم نوازشریف خود بھی اتحادی جماعتوں کے قائدین سےرابطہ کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعتوں میں رابطے اور مشاورت جاری ہے، نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈارکو خصوصی ٹاسک دیا۔

    ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور اہم تعیناتی سے متعلق ن لیگ کی رائےسے اتحادیوں کو آگاہ کیاگیا۔

    اتحادی جماعتوں کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا گیا جبکہ آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان کا جواب نواز شریف تک پہنچا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف خود بھی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کر سکتے ہیں، آئندہ چند روز میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کی ہدایت پر صدر مملکت عارف علوی سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ہونے والے اہم فیصلوں پر صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔

  • عمران خان کا نواز شریف کو چیلنج

    عمران خان کا نواز شریف کو چیلنج

    گوجرانولہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ تم جب بھی واپس آؤ گے، تمہارے حلقے میں تمہیں ہراؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف نہیں جو ملک سے باہر بھاگ جاؤں گا، نواز شریف نے مشرف کے گھٹنے پکڑ کر این آراو لیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی گئی، نواز شریف سوچ رہا ہے این آر او لے گا اور واپس آجائے گا۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم سب ملکر ڈاکو نواز شریف کا استقبال کریں گے، سیدھا ایئر پورٹ سے تمہیں اڈیالہ جیل لیکرجائیں گے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف تم جب بھی واپس آؤ گے چیلنج کرتا ہوں تمہارے حلقے میں تمہیں ہراؤں گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قوم سن لو یہ وقت ہے خود کو حقیقی طور پر آزاد کرنے کا ہے، ہم انصاف کے ذریعے اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کریں گے، ہم انصاف کیلئے قانون کی بالادستی کیلئے جنگ لڑیں گے۔

  • نواز شریف کی 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز

    نواز شریف کی 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز

    اسلام آباد / لندن: حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف نے 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے، نواز شریف نے کہا کہ ان صارفین کو سولر لگا کر دیں یا مفت بجلی دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کرنی ہے تو عوام کو ریلیف دیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے اجلاس میں کہا کہ اگست تک وقت دیں تو ڈالر 200 پر پہنچ جائے گا اور تیل و بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

    اجلاس میں فضل الرحمٰن نے شکوہ کیا کہ بعض حکومتی معاملات ہم سے پوچھے بغیر ہو رہے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ سے مشاورت ہونی چاہیئے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا اس طرح حکومت لوں گا، یہ حکومت لے کر بہت بڑی سیاسی قیمت ادا کی۔

    انہوں نے کہا کہ اب ڈٹ جاؤ اور دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر عوام کا خیال کرو۔

    ذرائع کے مطابق ایک پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ عوام پر جو بوجھ 6 ماہ میں ڈالنا تھا وہ مفتاح اسماعیل نے ایک ساتھ ڈال دیا۔

  • ضمنی انتخابات میں بدترین شکست : نواز شریف پارٹی قیادت پر برہم

    ضمنی انتخابات میں بدترین شکست : نواز شریف پارٹی قیادت پر برہم

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی بدترین شکست پرقائد نوازشریف نے پارٹی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے لیگی وزرا اور عہدیداران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

    پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ نوازشریف نے شکست کے اسباب جاننے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    گذشتہ روز ضمنی الیکشن کا میدان پی ٹی آئی نے مارتے ہوئے ن لیگ، اےاین پی اورایم کیوایم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر دھول چٹا دی۔

    تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی آٹھ میں سے چھ اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    عمران خان ایک ساتھ چھ نشستوں پر فتح حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے۔

    قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب رہی جبکہ ن لیگ قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہ جیت سکی۔

  • آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آصف زرداری سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

    نواز شریف نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات سمیت معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق بھی گفتگو کی۔

    آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نواز شریف کو مبارکباد دی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا، بعد ازاں طبیعت میں بہتری پر انھیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

  • سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری نہ ہونے کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے، اعتزاز احسن کا انکشاف

    سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری نہ ہونے کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے، اعتزاز احسن کا انکشاف

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے انکشاف کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری نہ ہونے کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرم الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی مستقبل کی پیشگوئی نہیں کرسکتا، پاکستان میں اگر کسی چیز کا بتاسکتے ہیں تو ماضی ہے۔

    اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ کسی نے سوچاتھا پاکستان سے بھاگا نوازشریف بیٹی کو برابر میں بیٹھاکر پریس کانفرنس کرے گا، کسی نے سو چا تھا اسی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے اس طرح پریس کانفرنس کرکے منہ چڑھائے گے۔

    پی پی رہنما نے انکشاف کیا کہ نوازشریف جوڈیشل اسٹرکچر میں بھی رخنہ ڈال رہے ہیں ، سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری نہ ہونے کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں پانچ ججوں کے نام گئے جو مستردکر دیے گئے، سپریم جوڈیشل کونسل میں اٹارنی جنرل، وزیر قانون، اورصدرسپریم کورٹ بار نے ججوں کے ناموں پر مخالفت کی، یہ نواز شریف کے لوگ ہیں۔

    ماہر قانون نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں صرف پیپلز پارٹی بڑے سکون سے اپنا کام کررہی ہے، ہمارےوزیرخارجہ جرمنی ،اقوام متحدہ جا رہے ہیں اپناکام کر رہے ہیں۔

    نواز شریف کے حوالے سے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف بڑی آسانی سےہرچیز سےنکل جاتےہیں ایک تقریب میں ججوں سے پوچھا ملزم کے باہر جانے کی کوئی نظیرہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مستقبل کی کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، کیاپتہ نومبرمیں عمران خان دوبارہ حکومت میں آجائیں، 1985 میں کوئی سوچ سکتا تھا نوازشریف 3 بار وزیراعظم بن جائیں گے ، 4 سے 6 ماہ پہلے کوئی سوچ سکتا تھا یہ لوگ آج اقتدارمیں بیٹھےہوں گے۔

  • نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی

    نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بتایا ہےکہ نومبر کے آخر یا دسمبرمیں نواز شریف اپنے لوگوں کےدرمیان ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبرکےآخریادسمبرمیں نوازشریف اپنےلوگوں کےدرمیان ہونگے۔

    پنجاب حکومت سے متعلق حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا اس کے اپنے لوگ ساتھ نہیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے تمام جھوٹ ایکسپوز ہوں گے، اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا۔

    خیال رہے لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپس آنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

    نواز شریف کی لیگل ٹیم جلد عدالت سے رجوع کرے گی، اس سلسلے میں سابق وزیراعظم کے پاکستان واپسی کے لیے ساتھیوں سے مشورے جاری ہیں۔

    ساتھیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا تھا کہ جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں، ایک ایک دن باہر رہنا بھاری ہے۔