Tag: نواز شریف

  • جب تک نکالا نہ جائے حکومت نہیں چھوڑنی ہے، مسلم لیگ ن کی نئی حکمت عملی

    جب تک نکالا نہ جائے حکومت نہیں چھوڑنی ہے، مسلم لیگ ن کی نئی حکمت عملی

    اسلام آباد: سیاسی عدم استحکام پر مسلم لیگ ن نے نئی حکمت عملی بنالی، جس کے تحت جب تک نکالا نہ جائے حکومت نہیں چھوڑنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام نے مسلم لیگ نون کو نئی حکمت عملی بنانے پر مجبور کردیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ اکثریتی رائے میں کہا گیا ہے کہ جب تک نکالا نہ جائے، خود حکومت نہ چھوڑی جائے۔

    ن لیگ کے سینئررہنما نے اے ار وائی نیوز کو بتایا کہ اگر اتحادی جماعتیں چھوڑ جائیں یا کوئی اور وجہ سے حکومت کرنے نہ دی گئی تو پھر بیانیہ بنا کر الیکشنز کا اعلان کیاجائے گا اور بیانیہ یہی ہوگا کہ ہمیں حکومت نہیں کرنے دی گئی۔

    دوسری جانب نوازشریف نے چند پارٹی اور کچھ اتحادی جماعت کےرہنماوں سے گزشتہ دوہفتوں میں اہم ملاقاتوں میں انتخابات کی تیاری کا واضح اشارہ دیا اور کہا کہ ائندہ چار ماہ میں انتخابات کے لیے تیار رہیں۔

    ذرائع کے مطابق شاہد خاقان نوازشریف سے ملاقات کرکے واپس لوٹے، سعدرفیق اورجاوید لطیف بھی لندن ملاقاتوں میں شریک رہے جبکہ چند اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی نوازشریف سے ملاقاتیں کیں۔

  • نواز شریف کے باہر علاج کی تجویز دینے والے  پروفیسر محمود ایاز  کو بڑا عہدہ مل گیا

    نواز شریف کے باہر علاج کی تجویز دینے والے پروفیسر محمود ایاز کو بڑا عہدہ مل گیا

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے باہر علاج کی تجویز دینے والے پروفیسر محمود ایاز پنجاب ہومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا ایڈ مسنٹریٹر تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو پنجاب ہومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا ایڈ مسنٹریٹر تعینات کر دیا گیا۔

    اس حوالے سے محکمہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، پروفیسر محمود ایاز سروسز اسپتال میں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ تھے۔

    محمود ایاز نے نواز شریف کا باہر جا کر اعلاج کروانا ضروری قرار دیا تھا اور پروفیسر اسد اسلم کو عہدے سے ہٹا کر پروفیسر محمود ایاز کو تعینات کیا گیا تھا۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کووطن واپس آکرعلاج کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہمارےملک کے ڈاکٹر بہت قابل ہیں اب تو واپس آجائیں۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد  کی  نواز شریف کو بڑی پیشکش

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کو بڑی پیشکش

    لاہور : تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو پاکستان واپس آکر علاج کرانے کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کووطن واپس آکرعلاج کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہمارےملک کے ڈاکٹر بہت قابل ہیں اب تو واپس آجائیں۔

    یاد رہے سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔

    خیال رہے چند ہفتے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دیا تھا۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے،اس کا حساب لیا جائے گا۔

  • نواز شریف کا حکومت چھوڑنے کا سگنل ، قومی اسمبلی تحلیل کرنے پرغور

    نواز شریف کا حکومت چھوڑنے کا سگنل ، قومی اسمبلی تحلیل کرنے پرغور

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا اور قومی اسمبلی تحلیل کر نے پرغور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ 2 اہم قوانین کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کر نے پرغور کیا جارہا ہے جبکہ نیب قوانین میں ترمیم ، الیکشن اصلاحات رواں اجلاس میں منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے تقرر پر حکومت فوری مشاورت کرے گی ، اس سلسلے میں رات گئے اہم اجلاس میں موجودہ صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ قیادت بڑے فیصلوں کیلئے حمایت نہ ملنے پرمایوس ہے اور سیاسی استحکام اور بڑے فیصلوں کیلئے گارنٹی چاہتی ہے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کےلئے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے ، راجہ ریاض کو 16 ممبران کی جانب سے حمایت حاصل تھی ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سےکچھ دیر بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔

  • ” نواز شریف  پاکستان آرہے ہیں”

    ” نواز شریف پاکستان آرہے ہیں”

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے،اس کا حساب لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا 70سالہ تاریخ کے سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیے اور یہ ملبہ ہماری حکومت پرڈال رہے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے دورمیں کینسرکی دوائیں مفت ہواکرتی تھیں، ان لوگوں نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ساڑھے تین سال میں ہرچیز میں مہنگائی کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ سارےچورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، انہوں نےاپنےہی لوگوں کوایمنسٹی دی، عمران خان کی وجہ سے معیشت آئی ایم ایف کی غلام بننے جارہی ہے۔

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ بنانا ریپبلک کی سازش رچی گئی ہے، ہم ریاست کو بچانے کے لیے آئے تھے، ہمارا فیصلہ ہے عوام پر کوئی بم نہیں گرایاجائےگا۔

    نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا ہماری ٹیم کی اسپرٹ ہے کہ نوازشریف واپس پاکستان آرہے ہیں ، نوازشریف پربے پناہ ظلم ڈھائے گئے اور بے بنیادالزامات پرسزادی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام لیکر پاکستان آیا ہوں، عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے،اس کا حساب لیا جائے گا، پاکستان میں غربت کےخاتمےکےلیےہرحدتک جائیں گے۔

  • کیا نواز شریف نے پارٹی کو فوری انتخابات کی تیاری کا اشارہ دے دیا؟

    کیا نواز شریف نے پارٹی کو فوری انتخابات کی تیاری کا اشارہ دے دیا؟

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کو فوری انتخابات پر امادہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادیوں کو انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دے دیا اور کہا اتحادیوں کو بتائیں معیشت سنبھالنے کے لیے نیا مینڈیٹ چاہیے۔


    ذرائع نون لیگ نے بتایا کہ عالمی اداروں سےگفتگو اور بڑے فیصلوں کے لیے لانگ ٹرم حکومت ضروری ہے۔

    نواز شریف کاکہنا ہے کہ سخت فیصلے اسوقت کیے جاتے ہیں جب کچھ عرصےبعد اسکا تدارک بھی ہوسکے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم سخت فیصلے بھی کریں اور چار ماہ بعد انتخابات بھی کروادیےجائیں۔

    انھوں نے کہا کہ سخت فیصلے کرانے بھی ہیں تویقین دہانی کرائی جائے کہ انتخابات 2023میں ہوں گے۔

    نون لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کو 2023 تک کنٹرول کیا جائے تو پھر ہی ہم بڑے فیصلے کریں گے ورنہ فوری انتخابات ہی موجودہ بحران کا حل ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ہدایت کی حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت اور امادگی کےبعد ہی ہوگا اور یہ اپشن بھی دی جائےگی کہ اگر اتحادی جماعتوں میں سے کسی کو واضح اکثریت نہ مل سکی تو موجودہ سیٹ اپ کی طرح انتخابات کے بعد مخلوط حکومت بھی بنائی جاسکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی غور کیاجارہا ہے کہ نگراں سیٹ اپ کے دورانیے کو بڑھایا جائے تاکہ کچھ بڑے فیصلے فوری کیے جاسکیں۔

  • نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے ؟ وفاقی وزیر قانون نے  بڑا دعویٰ  کردیا

    نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے ؟ وفاقی وزیر قانون نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان ضرورآئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ بار کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئےٓ دعویٰ کیا کہ انشا اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان ضرورآئیں گے۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے ،ابھی ان کی صحت کےمسائل ہیں۔

    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کیساتھ کرایا جائے گا اور الیکشن کمیشن نےبھی عام انتخابات کیلئے7،6ماہ کا وقت مانگا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس واپس لینے کی خبروں میں حقیقت نہیں ، شہباز شریف اور حمزہ کیسز کا سامنا کریں گے۔

    استقبالیہ سے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون ، وائس چیئرمین پاکستان بار عبدالحفیظ اور ہائیکورٹ بار کے صدر اکبر ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔

  • لندن میں نواز شریف کی 2 اہم شخصیات سے ملاقات ، تفصیلات سامنے آگئیں

    لندن میں نواز شریف کی 2 اہم شخصیات سے ملاقات ، تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے نون لیگ کے رہنماوں کو 2 اہم شخصیات سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کردیا جبکہ نومبر میں اہم تعیناتی کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے نون لیگ کے اہم رہنماوں کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا ،ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ ملاقات میں نوازشریف نے پارٹی رہنماوں کو لندن میں چند روز قبل اہم شخصیات سے ملاقات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

    جس کے بعد ملکی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کےلیے تین سو ارب روپے کی فوری ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے اٹھائیس فیصد ڈیفر ادائیگیوں پر جلد معاہدہ ہوجائے گا، جس کے تحت 2 ارب ڈالرز جلد ملیں گے جبکہ ائی ایم ایف سے بھی معاملات اخری مراحل میں ہیں۔

    ملاقات میں یہ بھی طے ہوا کہ معاشی معاملات میں بڑے اور اہم فیصلوں پر اسحاق ڈار کی مشاورت لازمی ہوگی جبکہ نومبر میں اہم تعیناتی کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    نون لیگ کےاہم رہنما نے اے ار وائی نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف لندن سےواپسی پر چین کا دورہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلپزپارٹی سے معاملات پر نون لیگ کی اکثریت نے انتخابی الائنس کی مخالفت کی تاہم میثاق جمہوریت ٹو پر عملدرامد پر سب کا اتفاق ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف مقدمات بھی بنائےجائیں گے، جن میں کرپشن چارجز بھی شامل ہوں گے۔

    نوازشریف کی وطن واپسی پر غور کیاگیا کہ کب اور کس طرح واپسی ہوسکتی ہے، جس پر طے ہوا کہ بجٹ کےبعد نوازشریف کی وطن واپسی کے آپشنز پر دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

  • وفاقی حکومت کا نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر غور

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر غور شروع کردیا ، وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی کی بھی سزا کم ، معطل یا ختم کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی سزا کے حوالےسے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نوازشریف کی سزامعطل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    راناثناللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی کی بھی سزاکم،معطل یاختم کرسکتی ہے، ایک بےگناہ آدمی کو سزا ہوئی  ہے ، یہ ایک طریقہ ہے، جس سے نواز شریف کی سزا معطل کی جاسکتی ہے۔

    یاد رہے نواز شریف کو پارٹی رہنماؤں نے الیکشن مہم سے پہلے وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے ، جس پر نوازشریف نے الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر اظہارآمادگی کردیا ہے ، وہ بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے۔

    خیال رہے پاکستانی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا، جاری کردہ پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔

  • نواز شریف الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر آمادہ

    نواز شریف الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر آمادہ

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف نے الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر آمادگی ظاہر کردی ، نواز شریف بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب روانگی ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط کردی ، ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اجازت دی تو نواز شریف عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان واپسی کالائحہ عمل بنائیں گے، نواز شریف کو پارٹی رہنماؤں نے الیکشن مہم سے پہلے وطن واپسی کا مشورہ دے دیا ہے۔

    ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف نے الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر اظہارآمادگی کردیا ہے ، وہ بھرپور طریقے سے الیکشن مہم چلائیں گے۔

    گذشتہ روز پاکستانی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا، جاری کردہ پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف کو ڈپلو میٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت کی تبدیلی کے بعد پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی گئی تھی، نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں