Tag: نواز شریف

  • نواز شریف کب واپس ائیں گے؟ ن لیگ کے ضلعی صدور بھی پوچھنے لگ گئے

    نواز شریف کب واپس ائیں گے؟ ن لیگ کے ضلعی صدور بھی پوچھنے لگ گئے

    لاہور: سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وطن کب واپس ائیں گے؟ یہ سوال اب حکومتی وزرا کے علاوہ ن لیگ کے ضلعی صدور کی زبان پر بھی آ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 6 جنوری کو ہونے والی میٹنگز میں لیگی ضلعی صدور نے نواز شریف کی واپسی کا پوچھا، ضلعی صدور کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ وہ نواز شریف کو آئندہ ماہ واپس لانے جائیں گے۔

    لیگی ضلعی صدور نے سوال کیا کہ کیا ایاز صادق کی بات درست ہے؟ تاہم ایک سینئر لیگی رہنما نے کہا میں پارٹی کا اہم عہدے دار ہوں، مجھے میاں صاحب نے واپسی کا نہیں بتایا، ایاز صادق جیسے سینئر آدمی کو بغیر تصدیق دعویٰ نہیں کرنا چاہیے۔

    سینئر پارٹی عہدے دار کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آنا ہوگا تو ایاز صادق سے پہلے انھیں بتائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری میٹنگ میں پنجاب کے ضلعی صدور نے 96 ہزار 380 کارکنوں کی فہرستیں پیش کیں، جن میں کارکنوں کے نام، شناختی کارڈ، واٹس ایپ نمبرز اور ایڈریس درج ہیں، یہ وہ افراد ہیں جن کے پاس ذاتی کار ہے اور 3 سے 4 کارکن ساتھ لا سکتے ہیں۔

    ضلعی صدور کا کہنا تھا کہ ان سے لانگ مارچ کرا لیں یا الیکشن میں استعمال کر لیں، یہ تیار ہوں گے، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لسٹوں کی منظوری دی اور صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا کی تعریف کی، ان فہرستوں میں موجود افراد کی اکثریت بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کی ہے۔

    میٹنگ میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان، احسن اقبال، پرویز رشید اور رانا ثنا کی شرکت کی تھی، تاہم میٹنگ میں ایاز صادق موجود نہ تھے۔

  • ‘شہباز نواز شریف کے لیے قربانی کا بکرا ہے’

    ‘شہباز نواز شریف کے لیے قربانی کا بکرا ہے’

    لاہور: سینئر سیاست دان اعتزاز احسن نے شہباز شریف کو نواز شریف کے لیے قربانی کا بکرا قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹر اعتزاز احسن نے ایک بیان میں کہا کہ شکاری بکرا باندھ کر شیر کو لالچ دیتا ہے، جیسے ہی شیر بکرے کو کھانے آتا ہے شکاری اس کا شکار کر لیتا ہے، اسی طرح نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے لیے شہباز شریف کو آگے رکھا ہوا ہے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا نواز شریف گھات لگا کر بیٹھے ہیں، اور شہباز شریف کو بہ طور چارہ ڈالا ہوا ہے، گولی شکار کو لگے یا شہباز کو، نواز شریف کو کوئی پرواہ نہیں۔

    اعتزاز احسن کے مطابق ن لیگ میں اس بات پر شدید اختلاف ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بنےگا یا مریم نواز۔

    انھوں نے کہا حکومت میں اگر صلاحیت کا فقدان ہے تو اپوزیشن بھی ایسی ہی ہے، نواز شریف تب واپس آئیں گے جب انھیں قید سے مکمل تحفظ دیا جائے گا، وہ قید کو برداشت ہی نہیں کر سکتے۔

    سپریم کورٹ میں اعتزاز احسن کے بھنگ سے متعلق واقعے پر قہقے

    اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف بغیر ڈیل کے واپس نہیں آئیں گے، لیکن شریف خاندان کے ساتھ ڈیل یا این آر او کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سب کچھ اس بات پر لگا ہوا ہے کہ شریف خاندان کو این آر او نہیں دیں گے، اگر ڈیل نہ ہوئی تو نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے، آئے تو جیل جائیں گے۔

  • کیا نیب نے نواز شریف کے خلاف کیس بند کر دیا؟

    کیا نیب نے نواز شریف کے خلاف کیس بند کر دیا؟

    لاہور: قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے ایسی کچھ خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک کیس کی تحقیقات بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کا کیس بند کرنے کے حوالے سے نیب ترجمان نے وضاحت جاری کی ہے، ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    نیب ترجمان کے مطابق نواز شریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ کی انکوائری بدستور جاری ہے، کیس کو ابھی تک بند نہیں کیا گیا، اس لیے میڈیا ایسی خبروں سے اجتناب کرے۔

    نیب ترجمان نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبریں قومی ادارے کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

    نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر ڈیڈ لاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی نے خبر چلائی تھی کہ نیب نے ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نواز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    خبر کے مطابق سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے انویسٹیگیشن بند کرنے کی منظوری دی، اور نیب لاہور نے حتمی فیصلے کے لیے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوا رکھی ہے، جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انویسٹیگیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

    نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

    لاہور : بینکنگ عدالت نے کشمیرشوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ان ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ عدالت نے کشمیرشوگرملزکیخلاف درخواست پر حکم جاری کردیا ، جس میں کہا کہ ملزمان کو مختلف ذرائع سے طلبی کے سمن بھجوائےگئے لیکن ملزمان عدالت میں پیش ہونےکی بجائےبیرون ملک چلے گئے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ اب اورکوئی چارہ نہیں کہ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان ملزمان کےپاسپورٹ اورشناختی کارڈبلاک کئے جائیں، ملزمان میں حسنین طارق شفیع،یوسف زاہد،عثمان جاویدشامل ہیں۔

    وکیل نجی بینک نے کہا کشمیرشوگرملزمالکان نے2013میں قرض حاصل کیا، جس کی طارق شفیع،جاویدشفیع،ابراہیم طارق،زاہد، علی پرویز نے گارنٹی دی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ قرض کیلئے ملزمالکان نےچینی کی2لاکھ17ہزار400بوریاں رہن رکھوائیں اور ملزمان نےبینک کی ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ اسٹاک چوری کرادیا، جس کے بعد قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو 26مارچ کو ڈیفالٹرقراردیاگیا۔

    نجی بینک کے وکیل نے استدعا کی بینک کارہن شدہ اسٹاک غائب کرنے پرفوجداری کارروائی کی جائے۔

  • نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملزمان  گرفتار

    نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کی انٹری کرنے والے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا، دونوں نامزدملزمان کوٹ خواجہ سعیداسپتال کےملازم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گجر پورہ پولیس نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کے اندارج کے معاملے پر 2 ملزمان عادل اورابو الحسن کوگرفتارکرلیا ، دونوں نامزدملزمان کوٹ خواجہ سعیداسپتال کےملازم ہیں۔

    گجرپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ ملزمان کےخلاف ایف آئی اےسائبرکرائم میں بھی مقدمہ درج ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان نے نواز شریف کی کورونا ویکسین ڈیٹا کی جعلی انٹری کی۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کیا تھا ، جس پر محکمہ صحت پنجاب نے دونوں کو معطل کردیا تھا۔

    ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیسےلیکرویکسین کےجعلی اندراج کاسلسلہ جاری ہے، پیسےلیکرجعلی اندراج کرنے والے2 افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایاجاچکاہے۔

  • نواز شریف کی ویکسین کی جعلی انٹری: ذمہ داران کا تعین کرلیا گیا

    نواز شریف کی ویکسین کی جعلی انٹری: ذمہ داران کا تعین کرلیا گیا

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسین کی جعلی انٹری کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سات افراد کو ذمہ دار قرار دے دیا اور کہا واقعہ میں سب سے زیادہ غفلت ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسین کی جعلی انٹری کے معاملے پر انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ، انکوائری کمیٹی نے معاملے پر سات افراد کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

    کمیٹی نے بتایا کہ ویکسی نیشن سنٹر پر تعینات عملہ غیر تربیت یافتہ تھا اور واقعہ میں سب سے زیادہ غفلت ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کی تھی جبکہ ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران بہت سے تضادات پائے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسی نیشن سنٹر سے متعدد اندراج کو کینسل کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔

    انکوائری کمیٹی نے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم، ڈاکٹر منیر احمد، کلرک نوید، نرس صبا ریاض، وارڈ بوائے عادل رفیق، چوکیدار ابوالحسن اور ایم ایس کے پی اے رانا مظفر کے خلاف کاروائی کی سفارش کردی ہے۔

    انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقی تحقیق ایف آئی اے کرے گا۔

  • ڈاکٹروں نے  نواز شریف کو سفر سے روک دیا

    ڈاکٹروں نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا

    لاہور : ڈاکٹروں نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو سفر کرنے اور عوامی مقامات پر جانے سے روک دیا اور کہا وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انھیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی، نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرائی گئیں۔

    میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا اور کہا نواز شریف کوروناکے سبب عوامی مقامات پرجانےسے گریز کریں، نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

    میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو لندن میں اپنی علاج گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے، انھیں سخت دیکھ بھال کی ضرورت ہے، سینئرڈاکٹروں کی نگرانی میں ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے، نواز شریف کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں میڈیکل ہسٹری پتا ہے۔

    میڈیکل رپورٹس 8 جولائی کو ڈاکٹر ڈیوڈ آر لارنس نے جاری کیں ، رپورٹس میں نواز شریف کو شوگر ،ہائپرٹینشن،دل کےامراض کاذکر ہے۔

  • ’نواز شریف نے جھوٹ بول کر برطانوی ویزا لیا تھا‘

    ’نواز شریف نے جھوٹ بول کر برطانوی ویزا لیا تھا‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے علاج کے لیے جھوٹ بول کر برطانوی ویزا لیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم کی برطانیہ میں ویزا توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے جھوٹ بول کر ویزا لیا تھا، نواز شریف بیمار نہیں ہیں، ریسٹورنٹس میں جاتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا نواز شریف پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے عارضی دستاویزات بنائیں، ان کے پاس دو تین آپشنز ہیں، لیکن ان کے پاس ویزا مسترد ہونے کے خلاف اپیل کے لیے کوئی گراؤنڈ نہیں، وہ برطانیہ میں میڈیکل کی بنیاد پر رہ رہے تھے۔

    ادھر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے برطانیہ میں قیام سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے، لیکن فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کر سکتے ہیں۔

    شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی ہے، ٹریبونل میں اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیر مؤثر رہے گا، اور فیصلہ ہونے تک نواز شریف برطانیہ میں رہ سکتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ نواز شریف قانونی طریقے سے برطانیہ میں رہ رہے ہیں، اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ان کا علاج ہو رہا ہے، وہ علاج کے لیے گئے تھے اور ڈاکٹرز کی اجازت تک واپس نہیں آ سکتے، وزرا کے بیانات سے ن لیگ اور نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  • شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    لندن: شریف فیملی نے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف فیملی نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ویزا توسیع درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ان کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

    ادھر وزیر داخلہ پاکستان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر وطن واپس آئیں تو انھیں 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات دے دیں گے۔

    واضح رہے کہ نمائندہ اے آر وائی نیوز نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ نواز شریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

    برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی

    نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی زائدالمعیاد ہونے کی وجہ سے ری نیو نہیں ہوا، قانون کے مطابق ان کے پاس برطانیہ چھوڑنے کے لیے چند دن ہیں، نواز شریف کو سفری دستاویزات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہوگا، جب کہ ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا توسیع سے متعلق اپیل میں جانا ہوگا۔

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز نے پاکستان میں برطانوی سفارت خانے سے رابطہ کر کے جب استفسار کیا تو ترجمان نے بتایا کہ انفرادی امیگریشن کیسز پر بیان نہیں دیں گے، امیگریشن معاملات پر ہمارے قوانین واضح ہیں، اس سلسلے میں تمام کیسز کو قانون کے مطابق ہی دیکھا جاتا ہے۔

  • برطانیہ کا کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان

    برطانیہ کا کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان

    لندن: برطانیہ نے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کرپٹ عناصر کے خلاف اعلان کے ساتھ برطانوی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اب کرپشن کا پیسہ برطانیہ لانے والوں کو ہدف بنایا جائے گا۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پانچ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، کرپشن غریب ممالک کے عوام کو مزید افلاس میں دھکیل دیتی ہے، یہ کرپشن غریب ملکوں میں جمہوریت کے لیے زہر ہے۔

    حکومت پاکستان نے بھی برطانوی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے کرپشن پر سزائیں دیں، لیکن وہ سزا سے بچنے کے لیے لندن میں چھپے ہوئے ہیں۔

    شہباز گل نے کہا دیر آید درست آید، نواز شریف جیسے عناصر اپنے ممالک سے پیسہ چوری کر کے برطانیہ لے کر گئے، ایسے افراد ہی غربت اور پس ماندگی کی اصل وجہ ہیں، یہ لوگ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

    انھوں نے کہا پاناما جیسے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد خود برطانیہ میں عوام کا ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لیے شدید دباؤ ہے۔