Tag: نواز شریف

  • پیپلز پارٹی کا نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کا نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مذاکرات ڈیڈ لاک کے شکار ہیں، جس کی وجہ سے پی پی نے میاں نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پیپلز پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری نواز شریف سے رابطہ کریں گے، ان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے نواز شریف سے رابطہ کر رہی ہے، انھیں وفاقی حکومت سے متعلق پی پی کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع پی پی کے مطابق پیپلز پارٹی نواز شریف سے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی، اور ان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، کیوں کہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی پی وزیر اعظم شہباز شریف سے مکمل طور مایوس ہو چکی ہے۔

    پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

    پی پی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تحریری معاہدے پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے ہیں، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سے متعلق تحفظات بدستور موجود ہیں، پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت سے متعلق بھی سنگین تحفظات ہیں۔

    واضح رہے کہ پی پی کو وفاق میں تعیناتیوں اور قانون سازی سے متعلق تحفظات ہیں۔

  • توشہ خانہ کیس : آصف زرداری اور نواز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے

    توشہ خانہ کیس : آصف زرداری اور نواز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے

    اسلام آباد : ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تفتیش شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آصف زرداری، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش شروع کر دی، ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے نیب کو خط لکھ کر شواہدسمیت توشہ خانہ کاریکارڈ مانگ لیا ہے۔

    نیب سےآصف زرداری، نواز شریف ، یوسف گیلانی کا ریکارڈ مانگا گیا، جے آئی ٹی شواہد کی روشنی میں نیا ضمنی چالان تیار کرے گی۔

    نیب ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔

    توشہ خانہ ریفرنس کیا ہے؟

    قومی احتساب بیورو نے تحفے میں ملی گاڑیاں سستے داموں خریدنے پرپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری ، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں اور یہ گاڑیاں غیر ملکی سربراہان مملکت یا رہنماوں کی طرف سے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کو تحفے میں دی گئی تھیں مگر قانون کے تحت یہ گاڑیاں پاکستان کے سرکاری توشہ خانہ یا گفٹ سینٹر میں جمع کروانی ہوتی ہیں۔

    نیب کا کہنا تھا کہ سنہ 2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قواعد میں نرمی کرتے ہوئے صرف پندرہ فیصد رقم کی ادائیگی کرکے یہ گاڑیاں آصف زرداری اور نواز شریف کو دینے کی منظوری دی۔

    نیب نے الزام لگایا کہ آصف علی زرداری نے گاڑیوں کی کل مالیت کی صرف 15 فیصد ادائیگی ’جعلی اکاؤنٹس‘ کے ذریعے کی، آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملی تھیں، ان نئے ماڈلز کی تین گاڑیوں کی اصل قیمت چھ کروڑ تھی تاہم ابتدائی طور پر صرف نوے لاکھ کی ادئیگی کی گئی اور تینوں گاڑیاں دو کروڑ کی ادائیگی پر آصف زرداری کے نام کر دی گئیں۔

    سابق وزیراعظم کے متعلق نیب نے بتایا تھا کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، ان کو بغیر کوئی درخواست دیے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی، انہیں 1992 ماڈل گاڑی ان کے دوسرے دور حکومت میں ایک دوست ملک سے تحفے میں دی گئی تھی جو کہ سال 1997 میں قومی توشہ خانہ میں جمع کروا دی گئی تھی۔ بعد میں یہ گاڑی 2008 میں انہیں بغیر درخواست دیے تحفے میں دی گئی۔

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے کاروں کی صرف 15 فیصد قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ملنے والی مرسیڈیز گاڑی کی اصل قیمت 42 لاکھ تھی جس کا 15 فیصد یعنی چھ لاکھ ادا کرکے گاڑی انہیں پیپلز پارٹی حکومت کی طرف سے تحفے میں دی گئی۔

  • پی ٹی آئی سے مذاکرات : نواز شریف کی شہباز شریف کو اہم ہدایات

    پی ٹی آئی سے مذاکرات : نواز شریف کی شہباز شریف کو اہم ہدایات

    لاہور : صدر نون لیگ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا مذاکرات میں قومی مفاد کو ترجیح دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں اہم سیاسی اورقومی اہمیت کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اہم امور پر مشاورت کی۔

    شہباز شریف نے گفتگو کے دوران کہا معاشی بدحالی دورکرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں،مہنگائی کے گراف میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

    صدرنون لیگ نوازشریف نے مہنگائی میں کمی اورعوام کوریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

    دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجودتھیں۔

    ذرائع نے بتایا وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل سےمتعلق تازہ صورتحال سےآگاہ کیا۔

    ملاقات میں پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات،پی ٹی آئی کی دیگراسٹیک ہولڈرز سےملاقات پربھی غورکیا گیا۔

    حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سےہدایات لی گئی اور نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز کو مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں قومی مفاد کو ترجیح دیں۔

  • شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ

    شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں، ان کی حکومت ہے مگر وہ حکومتی معاملات پرتوجہ نہیں دے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ن لیگ کے حوالے سے کہا کہ ن لیگ نے کچھ وعدے پورے کیے لیکن بے وفائی بھی کی، ن لیگ کی فطرت میں وفا نہیں بہت جلدی بے وفائی پر چلے جاتے ہیں۔

    نواز شریف سے متعلق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اپنے ہی لوگ کہتے ہیں میاں صاحب وفا نہیں کرتے لیکن نواز شریف کی قسمت اچھی ہے، بے وفائی کے باوجود حکومت مل جاتی ہے، وہ اقتدار میں آکر اسی ٹہنی کو کاٹتے ہیں جس پر بیٹھتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ نواز شریف خود کنارہ کش ہو کر مریم کو وزیراعظم کیلئے تیار کر رہے ہیں اور شہباز شریف اب ریٹائر ہونے جارہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہماری گردن میں سر یا نہیں باقی جماعتوں کے رہنماؤں کی گردن میں ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی حکومت ہے کس کی، پتہ نہیں حکومت چل کیسے رہی ہے، بظاہر لگتا ہے شہباز شریف کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ان کے بس کی بات نہیں۔

    موجودہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت ہے مگر وہ حکومتی معاملات میں توجہ نہیں دے رہے، حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا اور پیپلز پارٹی کو ڈرائیونگ سیٹ دینا پڑے گی۔

  • آپ کے دل نواز شریف کے ساتھ ہیں تو دماغ بھی چلائیں، خواجہ آصف

    آپ کے دل نواز شریف کے ساتھ ہیں تو دماغ بھی چلائیں، خواجہ آصف

    لندن : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سوشل میڈیا پر کمزور ہے، آپ کے دل نواز شریف کے ساتھ ہیں تو دماغ بھی چلائیں۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں ایک تقریب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آج اوورسیز پاکستانی اپنے قائد نوازشریف اور قائد اعظم کا یوم پیدائش منانے جمع ہوئے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سوشل میڈیا پر کمزور ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد بد دیانت آدمی کو ایماندار سمجھتی ہے۔

    انہوں نے تسلیم کیا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا کو سوشل میڈیا پر کاؤنٹر کیا ہی نہیں، اگر آپ کے دل نوازشریف کے ساتھ ہیں تو ساتھ دماغ بھی چلائیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ نوازشریف کو پاناما کے جعلی مقدمے میں سزا دینا گھناؤنا مذاق تھا، بانی پی ٹی آئی نے ہر لحاظ سے پاکستانی سیاست کو گندہ کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی باتیں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں شہباز شریف آتے تھے تو بانی پی ٹی آئی ان کی طرف پشت کرکے بیٹھ جاتے تھے، مذاکرات میں خلوص تلاش کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔

    ن لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر زیادہ دور نہیں، اب آپ کو زرمبادلہ میں اضافہ واضح نظر آئے گا، پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک کا کچھ فرق نہیں پڑے گا، تمام لوگ اپنے بل معمول کے مطابق ادا کریں گے۔

  • مدارس رجسٹریشن بل :  نواز شریف کا وزیراعظم شہبازشریف کو مفاہمت کا مشورہ

    مدارس رجسٹریشن بل : نواز شریف کا وزیراعظم شہبازشریف کو مفاہمت کا مشورہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو مدارس رجسٹریشن بل پر مفاہمت کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں پارٹی صدر نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا اور وزیراعظم نے پارٹی صدر  کو دورہ سعودی عرب سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم  نے آگاہ کیا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے دورہ انتہائی مفید رہا۔

    وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے صدر  کو مولانافضل الرحمان کے مدارس بل پر اعتمادمیں لیا، جس پر پارٹی صدر  نے بھی شہبازشریف کو مفاہمت کامشورہ دے دیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر  نے وزیر اعظم کو مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے والدین کی قبروں پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

  • نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری

    نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں زورو شور جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز اس ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اس شادی میں شریف فیملی، سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    مسلم لیگ کے خاندانی ذرائع کے مطابق حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی، زید حسین کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا، جبکہ ولیمہ 29 دسمبر کو جاتی امرا میں ہی منعقد کی جائے گی۔

  • اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، نواز شریف

    اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، نواز شریف

    لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی ترقی میں خلل نہ ڈالا جاتا تو اب تک ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے نقصان پہنچایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے چھوٹے اور ذاتی مفادات کے لیے پورے ملک کو داؤ پر لگادیا گیا اور ترقی کرتے پاکستان میں وزیراعظم کو اٹھا کر زبردستی گھر واپس بھیج دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حالات بہتر ہورہے ہیں، اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، لیکن ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ مجھے پارٹی کی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا اور تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی، ،
    یہ فیصلے ملک کے لیے نہیں اپنی ذات کے لیے کیے گئے تھے، اپنے گریبان میں جھانکیں، ملک کی تباہی کے ذمہ دار آپ ہیں، ایسے فیصلے کرکے ملک کا ستیاناس کردیا گیا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان اب گرداب سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے، ملکی ترقی کا پہیہ اب دوبارہ چل پڑا ہے، دعا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں اب کوئی خلل نہ آئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر ہمارے دور کی ترقی کا تسلسل جاری رہتا تو آج کوئی بےروزگار نہ ہوتا، ملک تسلسل کے ساتھ ترقی کرتا تو ہر ایک کے پاس اچھا روزگار ہوتا اور دہشت گردی بھی نہ ہوتی۔

    موجودہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کے دفاع کے شعبے سمیت مختلف شعبہ جات میں بھی مثالی کارکردگی کا مطاہرہ کیا ہے۔

    خواجہ آصف کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف کے ساتھ جو نامناسب سلوک کیا گیا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان مظاہرین کے نصیب میں ہی یہی ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے لگیں نعرے لگائیں، ان کی یہی ٹریننگ ہے کہ نعرے لگائیں، گاڑیوں کے پیچھے بھاگیں۔

    نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیرکہا کہ آپ کی پارٹی کو پاور میں لایا گیا لیکن آپ نے کیا کارکردگی دکھائی، بلین ٹری سونامی،50لاکھ گھر اور ڈیم کہاں ہیں؟ آپ کو پاور میں لایا تو گیا لیکن کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس پر فخر کرسکیں۔ یہ قوم کو بدتمیزی اور بدتہذیبی والا کلچر دینے آئے تھے اچھا ہوا جان چھوٹ گئی،

    خواجہ آصف دلیر اور ڈٹ جانے والے شخص ہیں، خواجہ آصف آج دلیری کےساتھ پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ابھی بھی ایون فیلڈ کے سامنے 4،5لوگ نعرے لگا رہے تھے، وہ اسی طرح نعرے لگاتے رہیں گے اور ہم ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، نواز شریف

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔

    نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ جینیوا سے لندن پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کے امریکا اور ہمسائیوں کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے تھا، بھارت کے ساتھ معاملات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، امید ہے جلد بھارت کی ٹیم پاکستان آ کر کھیلے گی۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کی بہتری کیلیے بے پناہ اقدامات کیے۔

    پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے ڈیڑھ ارب درخت اور 50 ہزارنو کریاں کہاں ہیں؟ افسوس ایک پارٹی نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھی، گاڑیوں کے پیچھے بھاگنا اور تعاقب کرنا افسوس ناک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو اچھے طریقے سے کریں، نوجوانوں کو گاڑیوں کے پیچھے بھاگنے اور نعرے لگانے پر لگا دیا گیا۔

    اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسموگ کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہو سکتا، اسموگ کا مسئلہ چند سال میں حل کر دیں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں اب دوبارہ ترقی آ رہی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے لیکن بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لاکر جنٹلمین کھیل سے کھلواڑ شروع کر دیا اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکاری نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کا خواہاں ہے۔

    ایسے میں ایک بھارتی صحافی نے بلیو شرٹس کے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلیے آنے کی ایک راہ دکھائی ہے جو امید کی کرن بھی بن سکتی ہے۔

    نامور بھارتی کرکٹ صحافی ایل پی کے ساہی کہتے ہیں کہ کرکٹ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پسند ہے جبکہ سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف بھی اس کھیل کے دیوانے ہیں اور دونوں ہی رہنماؤں کے درمیان دوستانہ روابط ہیں۔

    ایل پی ساہی کہتے ہیں کہ اگر نواز شریف نریندر مودی کو ایک ٹیلی فون کال کر لیں تو یہ فون کال بھارتی کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے، یہی آخری اور بہترین آپشن بھی ہے۔

  • دورہ امریکا کیسا رہا ؟  نواز شریف نے بتادیا

    دورہ امریکا کیسا رہا ؟ نواز شریف نے بتادیا

    لندن : مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا بہت اچھا رہا ، تفصیلی گفتگو ایک دو دن میں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے امریکا سے واپسی کے بعد لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

    ن لیگی صدر نے امریکا کے دورے کے حوالے سے بتایا کہ دورہ امریکا بہت اچھا رہا، میڈیا سے تفصیلی گفتگو ایک دو دن میں کروں گا۔

    مریم نواز سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انشاء اللہ جلد لندن آرہی ہیں۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان دوبارہ ٹریک پرآرہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف معاشی استحکام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، معاشی اشاریے پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں، مہنگائی بھی کم ہورہی ہے، ملک کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پی آئی اے پر مزید کام کرنے کا ارادہ ہے، ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدر آمد ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں بہت اچھا کام کررہی ہیں۔