Tag: نواز شریف

  • نواز شریف کے صاحبزادے نیب ریفرنسز میں بری ہوجائیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ محفوظ

    نواز شریف کے صاحبزادے نیب ریفرنسز میں بری ہوجائیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو دو بجے سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    حسن اور حسین نواز کی جانب سے قاضی مصباح الحسن ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ پلیڈر رانا محمد عرفان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    احتساب عدالت نے ڈپٹی پراسیکوٹر نیب سے استفسارکیا بریت کی درخواست پر آپکی رپورٹ آنی تھی، اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

    احتساب عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہم آپ کا بیان ریکارڈ کرلیتے ہیں، جس پر اظہرمقبول نے کہا آپ میرا بیان ریکارڈ کرلیں ، یہ کیس نیب ترامیم سے متعلق نہیں ہے، اس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی حد تک فیصلہ بھی کرچکی۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے مزید بتایا کہ لیگ شپ ریفرنس میں ملزمان ٹرائل کورٹ سے بری ہو چکے ہیں، نیب نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل فائل کی، اکتیس نومبر 2023 کو نیب نے اپنی اپیل واپس لے لی۔

    اظہر مقبول کا کہنا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی، بارہ دسمبر 2203 کو نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کیا اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تاہم نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج بھی نہیں کیا گیا۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ایون فیلڈ،فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز کے معاملے پر حسن اور حسین نواز کے خلاف کیس کو چلانا وقت کا ضیاع ہو گا ، حسن اور حسین نواز کو ریفرنسز سے بری کیا جائے۔

    احتساب عدالت نے حسن نواز، حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت دو بجے حسن نواز ، حسین نواز کی درخواست بریت پر فیصلہ سنائےگی۔

  • نواز شریف کے صاحبزادوں  کی 7 سال بعد وطن واپسی

    نواز شریف کے صاحبزادوں کی 7 سال بعد وطن واپسی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز 7 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے، نواز شریف نے جاتی امرا میں دونوں بیٹوں کااستقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کےبیٹےحسن اور حسین نواز لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا پہنچایا گیا، نواز شریف نےجاتی امرامیں دونوں بیٹوں کااستقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےبھی بھائیوں سے ملاقات کی، حسن اورحسین نوازنےوالدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

    یاد رہے 7 مارچ کو احتساب عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کئے تھے ، دونوں نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    خیال رہے ایون فیلڈ یفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، حسن اورحسین نوازکے علاوہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرملزم نامزد تھے، تاہم عدالت نےعدم حاضری کی بنا پر نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

  • این اے 15 مانسہرہ :  نواز شریف کتنے ووٹوں سے ہارے؟

    این اے 15 مانسہرہ : نواز شریف کتنے ووٹوں سے ہارے؟

    اسلام آباد : این اے 15 مانسہرہ کے فارم 49 میں ن لیگ کے قائد نواز شریف 24 ہزار 846 ووٹوں سے ہار گئے جبکہ شہزادہ گستاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے پندرہ مانسہرہ کے ریٹرننگ آفیسر نے فارم انچاس جاری کردیا، جس کے تحت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چوبیس ہزار آٹھ سو چھیالیس ووٹوں سے ہار گئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزادہ گستاسپ خان کامیاب قرار پائے۔

    فارم انچاس کے مطابق شہزادہ گستاسپ خان نے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انسٹھ ووٹ حاصل کئے اور نوازشریف اسی ہزار چار سو تیرہ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کردی تھی۔

    الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حلقے کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی تھی۔

    پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے 105249 اور نواز شریف نے 80382 ووٹ لیے تھے۔

  • قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس:  نواز شریف پر بوتل پھینک دی گئی

    قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس: نواز شریف پر بوتل پھینک دی گئی

    اسلام آباد :قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر ایک نامعلوم شخص نے بوتل پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب بوتل اچھالی گئی۔

    رول آف ممبرز کے دستخط کے دوران نواز شریف پر بوتل پھینکی گئی تاہم خوش قسمتی سے اچھالی گئی بوتل نوازشریف کے اوپر سے گزر گئی۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی سے شروع ہوا،ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران اسپیکر ڈائس کے پاس آمنے سامنے آگئے۔

    لیگی ارکان کی جانب سےایوان میں”گھڑی چور گھڑی چور "کے نعرے لگائے گئے جبکہ سنی اتحادکونسل ارکان نے ‘آئی آئی پی ٹی آئی اورکون بچائےگا پاکستان’ کے نعرے لگائے۔

    سنی اتحادکونسل اراکین نے نواز شریف کیخلاف ‘چور چور’ کے بھی نعرے لگائے۔

    خیال رہے شریف سات سال بعد قومی اسمبلی میں واپس آئے ہیں، انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 130 لاہور کے حلقہ این اے 130 سے فاتح قرار دیا تھا، تین بار کے سابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد کو شکست دی تھی۔

  • بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط،  نواز شریف کا ردعمل آگیا

    بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط، نواز شریف کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر کہا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، ایسے خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ انکا وطیرہ ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔

    گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی جانب سےآئی ایم ایف کوخط لکھا گیا تھا ، خط میں پاکستان کی غیریقینی صورتحال پر غور کی اپیل کی گئی تھی۔

    خط میں کہنا تھا کہ عوامی اعتماد والی حکومت ہی گفتگو کا اختیاررکھتی ہے ، بانی پی ٹی آئی ریاست اورآئی ایم ایف ڈیل میں حائل نہیں ہونا چاہتے۔

  • ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف

    ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے آپ کی محنت نے آپ کو اس مقام پر پہنچایاہے، آپ کے والدین کو بھی آپ کی کامیابی پر مبارکباد دیتاہوں،آپ کےوالدین نے آپ کو تعلیم کے زیورسےآراستہ کیا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ شریف میڈیکل کالج برسوں پہلے لگایاگیا آج یہ تناور درخت بن گیا، یہ بات قابل فخر ہے اس کالج سے مختلف بیچز فارغ التحصیل ہوئے، شریف میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے100میرٹ پالیسی ہے، کالج میں سفارش کلچر نہیں، میرٹ کلچرکوپروان چڑھایا گیا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے، لگن کے بغیر کامیابی کا کوئی تصور نہیں، وہ شخص کامیاب نہیں ہوتا جس میں ناکامی کاخوف کامیابی سے زیادہ ہوں ، آپ نے کبھی گھبرانا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوجوان مجھے ملک کے روشن مستقبل کی نوید سنارہی ہے، بچے اور بچیاں ہی پاکستان کو ترقی راہ پر گامزن کرےگی،نوجوان ہی ملک کی خدمت کریں گے، نوجوانوں نے خوش کیساتھ کیساتھ ہوش سے بھی کام لینا ہے،

    ن لیگی قائد نے زور دیا کہ نوجوانوں نے خود کو بدتہذیبی سے دور رکھناہے اور ایسا اخلاق رکھے تاکہ لوگ آپ کی مثال دےسکے۔نوجوانوں نے معاشرے کی بہتری کام کرنا ہے، والدین کی دعائیں ساتھ ہونگی تو کامیابی آپ کا ساتھ دیتا رہے گی۔

  • بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی وجہ بتادی

    بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی وجہ بتادی

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی بتادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آیہ ایم ایف کو خط اس لئے لکھا کہ ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا، آئی ایم ایف سے مزید قرض سے پاکستان میں غربت بڑھے گی۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی قرض بڑھتا جائے گا اس لیے سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

    پی ٹی آئی کا بانی پارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا، ملک میں عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا گیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کر سکیں۔

    بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا، پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گی، اب تو کمشنر راولپنڈی کے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی پارٹی کی جانب سے آئی ایم کو خط لکھا جا رہا ہے جس میں عالمی ادارے کو موجودہ حالات میں ملک کو قرض نہ دینے کی درخواست کی جائے گی۔

  • وزارت عظمیٰ کا عہدہ کس کو دیا جائے ، سینیٹر مشاہد حسین سید  کا  نواز شریف کو مشورہ

    وزارت عظمیٰ کا عہدہ کس کو دیا جائے ، سینیٹر مشاہد حسین سید کا نواز شریف کو مشورہ

    اسلام آباد : ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کاعہدہ پیپلز پارٹی کو دیں اور خود صدر مملکت اور مسلح افواج کےسپریم کمانڈرکاعہدہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 1977 کے بعد انتہائی متنازع انتخابات ہوئے اب آگے کیاکریں، بہت احتجاج ہوگیا،میاں صاحب اسٹیٹس مین کا کردار اداکریں۔

    مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ میاں صاحب معاملات اپنے ہاتھ میں لیں،3چیزیں طے کریں اور بڑےدل کامظاہرہ کریں،وزارت عظمیٰ کاعہدہ پیپلزپارٹی کو دیں۔

    ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ نواز شریف پی ٹی آئی کی طرف مصالحت کا ہاتھ بڑھائیں اور الیکشن میں اکثریت حاصل کرنےوالی پی ٹی آئی کےمینڈیٹ کا احترام کریں۔

    نواز شریف صدر مملکت اور مسلح افواج کےسپریم کمانڈرکاعہدہ لیں، مخلوط حکومت کی کھچڑی پکانے سےکام نہیں چلےگا،تباہی ہوگی، سیاسی پیوندکاری ہوئی تو1977 کے الیکشن کے بعد جیسی ٹریجڈی ہی سامنے آئے گی۔

  • نواز شریف  کا ایک ہفتے مری میں قیام ، آصف زرداری سے ملاقات متوقع

    نواز شریف کا ایک ہفتے مری میں قیام ، آصف زرداری سے ملاقات متوقع

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا تقریباً ایک ہفتے تک مری میں قیام کا امکان ہے، جہاں آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج اسلام آباد اور پھر مری جائیں گے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا تقریباً ایک ہفتے تک مری میں قیام کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ،مری میں قیام کے دوران نواز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے جبکہ قائد نوازشریف کی دیگرسیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی ارکان سےدرخواست ہے کمیٹی ضابطےکی پاسداری کریں، طے ہوا تھا کمیٹیوں کا کوئی رکن زیر غور نکات پربیان بازی نہیں کرے گا۔

    آج کے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع ہے، مشاورت مکمل ہونے پر دونوں جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا۔

    دوسری جانب حنیف عباسی نے کہا تھا کہ دو یا تین سال حکومت کرنے کی آفر سے متعلق علم نہیں، نواز شریف وزیراعظم ہوں گے یا شہبازشریف فیصلہ پارٹی کرے گی۔

  • این اے 15 مانسہرہ :  نواز شریف کی عذرداری بحال، سماعت 20 فروری کو ہوگی

    این اے 15 مانسہرہ : نواز شریف کی عذرداری بحال، سماعت 20 فروری کو ہوگی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی عذرداری بحال کردی، عذرداری کی سماعت 20 فروری کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

    جہانگیر جدون نے کہا کہ میری تاخیر سے آمد پرعذرداری مستردکی گئی،این اے 15 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی، کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کے بغیر فارم 47 جاری کیا گیا۔

    ممبر نثار درانی کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسرنےاین اے 15 کے رپورٹ جمع کرائی ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45کی بنیاد پر فارم 47 جاری کیا گیا، جس پر جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن موقع دے ثابت کرینگے کئی پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ نہیں گنےگئے،ہمارے پاس تمام پولنگ اسٹیشنز کے اوریجنل فارم 45 موجود ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی، نواز شریف کی عذرداری کی سماعت 20 فروری کو ہوگی۔