Tag: نواز شریف

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج ن لیگ کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشورر آخر کار تیار ہوگیا، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج پارٹی کا انتخابی منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے.

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب ک کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف پارٹی رہنماؤں کے ساتھ باضابطہ طور پر منشور جاری کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ آج ایبٹ آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، کالج گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے رہنما ن لیگ مریم نواز خطاب کریں گی۔

    جلسے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلسے کیلئے آٹھ فٹ اونچا، چالیس فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں جگہ جگہ پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

    صدرن لیگ شہبازشریف آج راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل مسلم لیگ ن کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل مسلم لیگ ن کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل پارٹی کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے، ن لیگ کی جانب سے مرکزی قیادت کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ، قائد نوازشریف کل مسلم لیگ ن کامنشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مرکزی قیادت کودعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں۔

  • مجھے نہ نکالا ہوتا تو مانسہرہ میں ٹرین چلتی ، ائیر پورٹ ہوتا ؟ نواز شریف

    مجھے نہ نکالا ہوتا تو مانسہرہ میں ٹرین چلتی ، ائیر پورٹ ہوتا ؟ نواز شریف

    مانسہرہ: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں،10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے والوں نے کیا کام کیا؟ مجھے نہ نکالاجاتا تو آج مانسہرہ میں ایئرپورٹ اور میٹروبس ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے مانسہرہ کے ٹھاکرہ اسٹیڈیم میں جلسے کا انعقاد کیا ، مسلم لیگ ن کی قائد نواز شریف نے جلسے سے خطاب میں مانسہرہ کے عظیم عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں انتخابی جلسے کےلئے مانسہرہ آیا تھا، مانسہرہ میں سیاسی دورہ 10سال کے بعد ہورہا ہے، آپ سے 10سال ملاقات نہیں ہوئی میں زیادہ اداس ہوا۔

    نواز شریف نے جلسے کی عوام سے کہا کہ ان لوگوں نے مجھے آپ سے کتنا دور کردیا، کبھی جیل میں ڈالا،کبھی مقدمات اور کبھی لندن جانا پڑا، مجھے ملک اور آپ کے حالات دیکھ کرخوشی نہیں ہورہی، میں آج یہاں وزیراعظم بننے نہیں آیا ، الیکشن لڑنے آیا ہوں۔

    ن لیگی قائد نے بتایا کہ مریم یہاں پر الیکشن لڑنے نہیں آئی مگر انہوں نے کہا مجھے مانسہرہ آپ کے ساتھ جانا ہے، 40 سال پہلے جو مانسہرہ دیکھا تھا آج بھی وہی ہے کچھ نہیں بدلا۔

    سابقہ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کےپی میں 10سال جن کی حکومت رہی انہوں نے مانسہرہ میں کیا کام کیا، میں تو وزیراعظم تھا لیکن یہاں وزیراعلیٰ کوئی اور تھا، کیا نیا کے پی بنا، کیا نیا پاکستان بنا ، کیا کوئی تبدیلی آئی؟ اگر کسی نے کچھ بنایا ہے تو موٹروے جاکر دیکھیں نوازشریف نے کیا بنایا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ موٹروے اپنے ہاتھوں سے بنوائی جب تیار ہوئی تو میں جیل میں تھا، یہ موٹروے مانسہرہ تک آتی ہے اس پر سفر کرنے کا بڑا شوق ہے، صفدر سے پوچھا کہ یہ موٹروے پر اسلام آباد سے مانسہرہ کتنی دیرمیں پہنچتے ہیں، صفدر نے کہا تیز گاڑی چلاؤں تو1 گھنٹہ 20منٹ اورآرام سے آئیں تو 1 گھنٹہ 40 منٹ۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب موٹروےنہیں تھاتو5گھنٹوں میں اسلام آبادسےمانسہرہ پہنچتےتھے، کہاں ڈیڑھ گھنٹہ اور کہاں پانچ گھنٹے آپ نوازشریف کو دعائیں دیں ، اپنے ملک کےوزیراعظم کو یہ 5جج نہ نکالتے تو مانسہرہ خوبصورت اوریہاں ایئرپورٹ ہوتا، وزیراعظم کونہ نکالا جاتاتواسلام آباد سے مانسہرہ اور مظفرآباد تک خوبصورت ٹرین ہوتی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ میرا منصوبہ تھا مانسہرہ سے مظفرآباد اور منگلا ڈیم تک موٹروے ہوتی ، موٹروے کراچی تک بنانے کا منصوبہ تھا جو سکھر پر روک دیا گیا، پچھلی حکومت نے سکھر سے آگے موٹروے نہیں بنایا یہ کتنا بڑاظلم ہے۔

    ن لیگی قائد نے کہا کہ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا سستی بجلی فراہم کی، پاکستان میں جگہ جگہ میٹروبس اوراورنج لائن بنائی، ہماری حکومت کی مدت پوری کرنے دیتے تو اگلی حکومت بھی ہمیں ملنا تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب وزیراعظم تھا سبزیاں 10،10 روپے کلو ملتی تھی، پیٹرول 60 روپے لیٹر تھا، گھی سستا، چینی 50 روپے کلو تھی، پاکستان میں کوئی مہنگائی نہیں تھی، ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کردیا ، پاکستان کو نیچے گرادیا،آج ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ، ڈالر 104روپے پر ہم نے روک رکھا تھا۔

    انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بدنصیب تحفہ گزشتہ حکومت نے آپ کو دیا ہے، نوازشریف توبہت عمدہ پاکستان چھوڑ کرگیا تھا، پاکستان کیساتھ بہت ظلم ہواہے لیکن پاکستان کودوبارہ پٹڑی پرلانا ہوگا، آپ لوگوں کوبھی حکومت کیساتھ کندھے سے کندھا جوڑنا ہوگا۔

    نواز شریف نے مانسہرہ والوں سے کہا کہ کے پی والو آپ بھی اس جھوٹےشخص کےجھانسے میں آگئے، مولانافضل الرحمان میرے بہت اچھے ساتھی ہیں، جب 2013میں وزیراعظم تھاتومولانافضل الرحمان پی ایم ہاؤس آئے، مولانافضل الرحمان نے کہا ہمارے پاس بھی ممبران کی اچھی تعداد ہے، ن لیگ اورہم ملکرکےپی میں حکومت بناسکتے ہیں تو میں نے کہا عددی اعتبار سے ان کی تعداد ہم سے 2،3سیٹیں زیادہ ہیں انک ا حق بنتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ میں نےمولاناصاحب کوقائل کیاکہ ہمیں انکوموقع دیناچاہئے، انہوں نےاس صوبےکاکتنابراحال کیاپہلےسےبھی بگاڑ کر رکھ دیا ہے، اب صوبےکوسنوارنےکاموقع آیا ہے کے پی کو پاکستان کاخوبصورت صوبہ بنائیں گے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آتی ہے تو مانسہرہ میں خوبصورت ایئرپورٹ بنے گا، اگرن لیگ کی حکومت بنی تو کراچی سے مانسہرہ تک ٹرین چلائیں گے، کراچی سےمانسہرہ اور مظفرآباد تک ٹرین جائے گی۔

    ن لیگی قائد نے کہا کہ اللہ نےموقع دیاتوکالج،یونیورسٹی بنائیں گے، مانسہرہ کیلئے شوگران سے پانی لیکر آئیں گے ، انشااللہ گیس ، پیٹرول اور سبزیاں بھی سستی ملیں گی، نوجوانوں کے ہاتھوں میں کمپیوٹر میں خود دوں گا۔

  • مجھے نہ نکالا جاتا تو مہنگائی نہ ہوتی ڈالر نیچے ہوتا، نواز شریف

    مجھے نہ نکالا جاتا تو مہنگائی نہ ہوتی ڈالر نیچے ہوتا، نواز شریف

    حافظ آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اس لئے وزیراعظم کی چھٹی کردی گئی، مجھے نہ نکالا جاتا تو مہنگائی نہ ہوتی ڈالر نیچے ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد آکر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئیں،حافظ آباد سے مجھے بہت پیار ہے ، کئی سالوں کے بعد آج میں حافظ آباد کے لوگوں سے مخاطب ہورہا ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ جس محبت سے نوازا میرے لئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہے ، پہلے بھی حافظ آباد آیا ہوں مگر کبھی ایسا منظر اورجذبہ پہلے نہیں دیکھا، آپ کے اورمیرے درمیان جو دل میں پیار ہے وہ جاگ رہاہے۔

    ن لیگی قائد نے کہا کہ میں ملک سے باہر تھا لیکن ہر گھڑی آپ کو یاد رکھا،2017میں نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اس لئے وزیراعظم کی چھٹی کردی گئی۔

    2017 میں 5 ججز نے بیٹھ کر نوازشریف کو فارغ کردیا، مجھے نہ نکالا جاتا تو آج حافظ آباد میں سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا، مجھے نہ نکالا جاتا تو کوئی بےروزگار نہ ہوتا۔

    اللہ کوحاضرناظرجان کرکہتاہوں حافظ آبادکاہرگھرخوشحال ہوتا،مجھے نہ نکالا جاتا توبجلی ،گیس روٹی ، نان مہنگی نہ ہوتی ، مجھے نہ نکالا جاتا تو مہنگائی نہ ہوتی ڈالر نیچے ہوتا۔

    باربارگرفتارنہ کیاجاتا،جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتاتوپاکستان کامقام اونچاہوتا، مجھے نہ نکالاجاتا توہمارے سبزپاسپورٹ کی عزت ہوتی ملک ترقی کےعروج پرہوتا۔

    اس ملک میں لوڈشیڈنگ عروج پرتھی ، ملک سےلوڈشیڈنگ کس نےختم کی، ہم نےاس ملک سےلوڈشیڈنگ ختم کردی تھی ، اس ملک میں دہشتگردی تھی لوگ گلےکاٹتےتھے، اس ملک میں روزبم پھٹتے تھے، اس ملک سےدہشت گردی کاخاتمہ کس نے کیا۔

    حافظ آباد کے عوام جوش میں جھوم رہے ہیں ، حافظ آباد کےعوام کا جذبہ دیکھ کر میں بھی جھوم رہاہوں ، وقت گزر جائے گا انشااللہ حافظ آباد موٹر وے بنےگا، ہماری پارٹی کا فرض بنتا ہے کہ حافظ آباد کو اس کامقام دیاجائے۔

    حافظ آباد اور لاہور میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے، میرا مشن پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے اور اسے پورا کریں گے، آپ وعدہ کریں ہمارے ساتھ ملکر پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے۔

    ARY News Ticker, 4

  • الیکشن 2024 پاکستان:  نواز شریف آج حافظ آباد میں جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

    الیکشن 2024 پاکستان: نواز شریف آج حافظ آباد میں جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج حافظ آباد میں جلسےسے خطاب کریں گے ، جس میں وہ مہنگائی سے نجات اور خوشحال مستقبل دینے کے ایجنڈے پر بات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں ، میاں نوازشریف آج حافظ آبادمیں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف مہنگائی سےنجات اورخوشحال مستقبل دینےکے ایجنڈےپربات کریں گے۔

    حافظ آباد میں جلسے سے شہباز شریف اور مریم نواز بھی خطاب کریں گی۔

    گذشتہ روز صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کر دیں گے پاکستان کا مستقبل کہاں ہے، کوئی شک نہیں 25 کروڑ عوام ملک کیلیے حق رائے دہی استعمال کریں گے،عوام سوچ بوجھ کے ساتھ ماضی میں جھانک کر مستقبل کا نقشہ کھینچیں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی شبانہ روز محنت سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن تھا، بجلی کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلیے کام ہو رہا تھا، زراعت کو ترقی دینے کیلیے محنت کی جا رہی تھی، 2017 اور 2018 کے اوائل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی لیکن 2017 اور اس کے بعد کیا ہوا وہ آپ سب کے سامنے ہے، ثاقب نثار جیسے مہرے کے ذریعے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا گیا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل حافظ آباد میں اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کل سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور حافظ آباد میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ حافظ آباد جائیں گے۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گجومتہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور سے وعدہ ہے شیر کو جتواؤ دن رات خدمت کریں گے ، کہیں سے میٹروبس اور کہین اسپیڈوبس گزر رہی ہے، جگہ جگہ آپ کو نوازشریف کے منصوبے نظرآئیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں ن لیگ نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے تھے، جو پچھلے 4 سال لاہور میں گھسے وہ کوئی ترقی نہیں کرسکے، لاہور کو لاوارث بنادیا کوئی کوڑا اٹھانے والا نہیں، ان کو 8فروری کو لاہور سے اٹھا کر باہر پھینک دینا ہے۔

    ٓن لیگی رہنما نے کہا تھا کہ 8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، 5سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا،ترقی واپس آئے گی، جتنی مہریں شیر پر لگیں گی اتنی تیزی سے ترقی ہوگی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست دائر

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست دائر

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری شاہد اورکزئی نے دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف این اے130لاہور الیکشن لڑرہےہیں، نوازشریف سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور سپریم کورٹ حملہ کیس عدالت میں زیرالتوا ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایپلٹ ٹربیونل نےحقائق کےبرعکس نوازشریف کےکاغذات منظورکئے، استدعا ہے کہ عدالت نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

    دوسری جانب استدعا لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف بھی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    درخواست شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے میں ملوث ہیں ، ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی منظور کیے جو قانون کیخلاف ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کاغذات نامزدگی منظوری کالعدم قراردیکر شہبازشریف کوالیکشن لڑنے سے روکے۔

  • الیکشن کمیشن نے توہین آمیز انتخابی نشان جاری کیے: بابر اعوان

    الیکشن کمیشن نے توہین آمیز انتخابی نشان جاری کیے: بابر اعوان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پچ ہی اکھاڑدی گئی، لوگ وکٹ اٹھا کر بھاگ گئے، بلّا ہم سے چھن گیا، اس سب کے باوجود ہم الیکشن سے باہر نہیں نکلیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے توہین آمیز انتخابی نشان جاری کیے ہیں جو آئین کے آرٹیکل چودہ کی خلاف ورزی ہیں، پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی لڑائی کر کے جاچکا ہے، نواز شریف کو لانے سے اب کوئی استحکام نہیں آئے گا، ایسے الیکشن ہوئے تو 2 ماہ بھی حکومت نہیں چل سکے گی۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جو بھی صورتحال ہو پارٹی ہر حال میں الیکشن میں حصہ لے گی، جو بھی صورتحال ہو پارٹی اوربانی کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ہم الیکشن میں کھڑے ہیں، مرد میدان ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وکٹ بھی ہو، پچ بھی اور مخالف بھی۔

  • الیکشن 2024 : نواز شریف اور  مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار

    الیکشن 2024 : نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلیں دائر کی گئیں

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

    جس میں باپ بیٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا تاہم لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے ان اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔

    ٹربیونل نے نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو درست قرار دیا اور ان کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

    نواز شریف کے حلقہ این اے 130سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل مدمقابل امیدوار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے اور مریم نواز کیخلاف این اے 119 سے اُن کے مدمقابل امیدوار ندیم شیروانی نے اپیلیٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعظم کے لیے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعظم کے لیے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کے لیے نوازشریف کوووٹ دینے کا اعلان کردیا اور کہا ( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی کچھ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    تفصیلات سابق وفاقی وزیر امین الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے، ہم انہیں ووٹ دیں گے۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ ( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی کچھ پر اتفاق ہوگیا ہے، کچھ معاملات کو دونوں جماعتیں اپنی قیادت کو بھیجیں گی، ہر صورت سندھ میں کرپشن کو ختم کرنا ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا وہ اچھا فیصلہ ہے، این اے 242 پر فیصلہ شہباز شریف اور خالد مقبول کریں گے، این اے 242 میں مصطفیٰ کمال 2ماہ سے مہم چلا رہے ہیں، سندھ کے عوام کو ایم کیو ایم(ن) لیگ اتحاد کی خوشخبری ملے گی، ایم کیو ایم (ن) لیگ کی سندھ میں مشترکہ حکومت ہوگی۔

    دوسری جانب رہنما نون لیگ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سےمل کربہترین کمبینیشن کے ساتھ سندھ کے انتخابی میدان میں اتریں گے، آٹھ فروری کے بعد سندھ پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

    رانا مشہود نے کہا کہ فیصلہ کرلیا سندھ میں اب لوٹ مار،کرپشن، جبر اور زیادتی کی سیاست نہیں چلنےدیں گے۔