لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 2 ادوار میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، رانا ثنااللہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کا حساب دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ نواز لیگ کو لینے کے دینے پڑگئے، لیگی اراکین اپنی قیادت کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ٹوٹ پھوٹ یقینی تھی، مزید ارکان جائیں گے، نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی، نوازلیگ میں پارٹی قیادت کے لیے ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں۔
صمصام بخاری نے کہا کہ عوام کوبھول بھلیوں میں ڈالنے کے دن گزر چکے ہیں، نواز لیگ کی وضاحتیں کسی کام نہیں آئیں گی، ملک لوٹنے والوں کو بالآخر حساب دینا ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پربدلنا ہوگا، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے۔
کراچی : نواز لیگ نے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک بار پھر اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے دی، ایم کیو ایم رہنما رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور ایم کیوایم کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے، ن لیگ نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں بٹھانے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مستعفی ہونے والے گورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کو فون کیا ہے۔
محمد زبیرنے ایم کیوایم کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مرکز میں گرینڈ اپوزیشن بنائیں، ایم کیو ایم ہمارا ساتھ دے۔
ذرائع کے مطابق محمد زبیر نے ایم کیوایم کو لیگی قیادت کا اہم پیغام بھی پہنچایا، دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اے پی سی میں شرکت سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال روز بدل رہی ہے، صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سوچ سمجھ کر متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
کراچی : مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے، شہباز شریف کل ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی سیاست میں اہم کردار نبھانے کیلئے الیکشن کی آمد سے قبل نواز لیگ نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔
اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ ایم کیو ایم سے عام انتخابات میں تعاون اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے بات چیت گی، متحدہ بہادرآباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل دو بجےایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ گورنر سندھ محمد زبیر بھی ایم کیوایم پاکستان کے مرکزجائیں گے، ملاقات میں سیاسی صورتحال، نگراں حکومت اورسیاسی ورکنگ ریلیشن شپ پربات چیت ہوگی۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ کراچی کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے ان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں دورہ کراچی کے موقع پر پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کام نہ ہونے کی وجوہات ہم جانتے ہیں، آج صرف بھائی چارے کی بات کررہا ہوں، ہم دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے، کراچی میں ایک گرین لائن نہیں بلکہ کئی میٹروز چلائیں گے، کراچی میں صاف پانی اور سالڈ ویسٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا، پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو اس سے رشتہ بھی نہیں رہے گا۔
یہ بات انہوں نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نواز لیگ میں دراڑیں پڑنے لگیں، سینئر پارٹی رہنما نے راز کی باتیں کھول کر بیان کردیں۔
وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی حالیہ ملاقات سے متعلق اپنی گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم خاقان عباسی کی ملاقات سے ابہام دورنہیں ہوئے بلکہ ان میں اضافہ ہوا، اگر یہ طریقہ پہلے اپنا لیا گیا ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آئندہ کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گا اس کا فیصلہ میں نے خود کرنا ہے، اگر نواز لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو میرے لئے جماعت سے رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ خدشہ ہے کہ نوازلیگ کا صدر بنانے کے بعد شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا اور اگر انہیں کام کرنے کا پورا مینڈیٹ دیا گیا تو پارٹی کے کئی امور میں مزید بہتری آسکتی ہے،۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آصف زرداری کا ہاتھ ملانا اچھا شگون ہے، ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی سے دوستی رہی ہے لیکن سیاسی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیرداخلہ نے گزشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مسلم لیگ ن سے بہت پرانا تعلق ہے، 34 سال کے دوران کئی بار اختلاف رائے ہوا، البتہ اب جو صورت حال ہے، ایسی پہلے نہیں تھی۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کان بھرے گئے کہ جیل جانے سے عوام کی ہمدردی ملے گی، میری رائے میں یہ تاثر غلط ہے، نوازشریف جیل گئے تو ان کی سیاست کو شدید نقصان پہنچے گا۔
پتوکی : نواز لیگ کے جلسے میں آنے والی خاتون کے ساتھ کارکنان نے بدتمیزی کی اور دھکے دیئے، متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہمی کی اپیل کردی، شہباز شریف نے نوٹس لے کر واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں نواز لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے بعد وہاں موجود لیگی کارکنان نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیبا رانا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ میں نواز لیگ یوتھ ونگ کی رہنما ہوں، مانسہرہ، لودھراں سمیت دیگر ن لیگی جلسوں میں گئی ہوں، آج ہم پتوکی آئے تھے تو یہاں کچھ لڑکوں نے ہم سے بد تمیزی کی اور ہمارے کپڑے کھینچے، جس کی وجہ سے میرے بازو پر چوٹ بھی آئی اور ہاتھ کی چوڑیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب یہ دیکھیں کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے؟ شہبازشریف سے کہتی ہوں کہ واقعے میں ملوث کارکنان کو سخت سزا دیں، متاثرہ خاتون نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ نواز لیگ کے جلسوں میں خواتین کے تحفظ کیلئےاقدامات کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا
دوسری جانب میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد لیگی قیادت کو ہوش آگیا، ترجمان پنجاب حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔
شہباز شریف نے ڈی پی او قصور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے، وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ملوث افراد کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ خاتون سے بدسلوکی کا واقعہ ناقابل معافی جرم ہے، ٹی وی فوٹیج کی مدد سےتمام ملزمان کو گرفتارکریں گے، خواتین سے ایسا سلوک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان سے رتی بھر بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، جلسے کے اختتام پر بھیڑ کی کیفیت تھی، ایسے میں واقعہ پیش آیا۔
علاوہ ازیں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتوکی میں جلسے کے بعد خاتون سے پیش آنے والاواقعہ بہت افسوس ناک ہے، ملوث افراد کیخلاف ٹی وی فوٹیجزکی مدد سے کارروائی ہوگی۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ ایسےعناصر کو پارٹی سے نکالنا چھوٹی سزا ہوگی، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، بدسلوکی میں ملوث افراد کوگرفتار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، بدتمیزی میں ملوث افراد کوایسی سزادی جائے تاکہ آئندہ کسی کوجرأت نہیں ہو۔
جلسوں میں ایسے واقعات پی ٹی آئی کا کلچر ہے، رانا ثناءاللہ
اپنی گفتگو میں راناثناءاللہ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جلسوں سے معاشرے میں ایسا کلچر متعارف ہوا ہے، ایسے واقعات پی ٹی آئی کے جلسوں میں زیادہ ہوتے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے کبھی ایسے واقعات پر کوئی کارروائی نہیں کی۔
علاوہ ازیں پتوکی جلسے میں خاتون سے بدتمیزی کے واقعے کا مریم نواز نے بھی نوٹس لے لیا، اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو واقعے کیخلاف سخت کارروائی کر نی چاہیے، یہ مسلم لیگ ن کی اخلاقیات نہیں ہیں، جن لوگوں نے ایسا کیا ان کو سخت سزا دینی چاہیے۔
کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی غلط پالیسیوں کے باعث نواز لیگ دن بہ دن سکڑتی جا رہی ہے، اگلاچیئرمین سینیٹ ن لیگ کا نہیں ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد میاں صاحبان کے جرائم مزید کھل کر سامنے آگئے ہیں، نوازشریف اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دوسروں کیخلاف بول رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی بیلٹ میں ن لیگ کہاں ہے؟ شریف برادران کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نواز لیگ پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔
سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پوری ن لیگ پرمایوسی طاری ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگلا چیئرمین سینیٹ نواز لیگ کا نہیں ہوگا، پی پی کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہوجائے تواس میں کیاقباحت ہے؟
مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل پرمجھ سمیت میرے کئی دوست افسردہ ہوئے، سندھ سمیت کسی بھی صوبے کی پولیس کو اتنا آزاد نہیں ہونا چاہیے، آج کل آصف زرداری مخالفین کے لئے خوف کا نیا نام ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔
اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو کھری کھری سنا دیں، پارٹی سے نکالے جانے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائیں، پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص نون لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز رشید اور چوہدری نثار میں الفاظ کی جنگ جاری ہے، نواز لیگ کے سینئر رہنماؤں نے ایک دوسرے پر طنز کے تیر چلادیئے۔
ن لیگی رہنما پرویز رشید کے بیان پرترجمان چوہدری نثار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار پارٹی سے واجبی تعلق والوں کو جواب نہیں دیتے۔
بیان دینے والے شخص کے کرتوت سب کے سامنے ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص آج مسلم لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے، ترجمان نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور پارٹی صدر ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کاحکم جاری کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑدیں، سابق وزیر داخلہ نے پارٹی کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار ڈان لیکس رپورٹ پر کسی کی خوشنودی کی خاطر مجھے پارٹی سے نکلوانا چاہتے تھے، اب پارٹی ان کے خلاف فیصلہ کرے تو میرا ووٹ انہیں نکالنے کےحق میں ہوگا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔
اسلام آباد : نواز لیگ نے پارٹی کی بحالی کیلئے امریکا کی مدد لینے کی کوششیں شروع کردیں، اس حوالے سے بذریعہ سعودی عرب امریکی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیگی رہنماؤں کا دورہ سعودیہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق نواز لیگ کی قیادت نے پارٹی ساکھ کی بحالی کیلئے امریکا کی مدد لینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
شریف برادران کی اچانک سعودی عرب روانگی محض دورہ نہیں ہے، دورے کا مقصد امریکا سے بحران سے نکلنےکے لئے مدد طلب کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی امریکا کے ساتھ آج کل دوستی عروج پر ہے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیگی قیادت نے بذریعہ سعودی عرب امریکی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور ن لیگ فی الوقت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ براہ راست امریکا سے مدد حاصل کرسکے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئےشہباز شریف پہلے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، گرین سگنل ملنے کے بعد انہوں نے لیگی قیادت کو سعودی عرب آنے کامشورہ دیا۔
ن لیگ کی قیادت سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گی، ملاقات میں پارٹی ساکھ کی بحالی، اسٹیبلشمنٹ سے معاملات بہتر کرانے کیلئے مدد لےگی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی وزیراعظم کیلئے نامزدگی سے متعلق معاملات پر بھی غور ہوگا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔
حیدر آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز لیگ اورعمران خان کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، پنجاب کے وزراء تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سندھ کے حوالے سے ٹوپی پہنائی جارہی ہے۔
ن لیگ اورعمران خان کو سندھ سے دلچسپی نہیں، تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے کی پالیسی اچھی نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خیبرپختونخوا میں ترقی کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر الزامات لگانے والےتھک گئے ہیں لیکن ہم نہیں تھکے، ہم گالیاں نہیں دیتے پاکستان کی سالمیت کی بات کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس عدالت نے یہ کہا کہ دھرنے والوں کو ہٹاؤ، اسی عدالت نے یہ بھی کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ ہمارے زمانے میں بھی دھرنے ہوئے ہم نےبات چیت سے مسئلہ کو حل کیا، بحران پوری قوم کو ساتھ لے کرحل کرنے ہوتے ہیں۔
تلہ گنگ: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بہت جلد ان ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل ہونے والا ہے، نواز لیگ جے آئی ٹی میں بری طرح پھنس چکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہ گنگ میں ایک تعزیتی ریفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک میں پچیس سالوں میں تباہی کی، ان کی ناقص پالیسیوں نے اسکولز اور اسپتالوں کو تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کا سارا کا سارا بجٹ لاہور پر لگا دیا گیا، یہ حکومت مال بنانےآئی تھی، چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کسانوں کے ساتھ ن لیگ کی خاص دشمنی ہے۔
عدلیہ اور پاناما جےآئی ٹی کے لیے دعائیں ہو رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام ن لیگ کے تئیس سال کی کارکردگی کا ہمارے پانچ سال سے موازنہ کر لیں فرق واضح ہو جائے گا۔