Tag: نواز لیگ

  • وفاقی حکومت نیا قومی احتساب کمیشن بنائے گی

    وفاقی حکومت نیا قومی احتساب کمیشن بنائے گی

    اسلام آباد : نواز لیگ نے اپنے منشور کے مطابق نیا احتساب کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نیا قومی احتساب کمیشن بنائے گی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا کمیشن شفاف احتساب کے لئے بنایا جارہا ہے۔

    نیب کی کرپشن اور مالی معاملات میں گھپلوں کی تحقیقات پر حکمران جماعت ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں برہم ہیں، ن لیگ نے اپنے منشور کے مطابق نیا احتساب کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کو بیس سال سے زیر التوا مقدمات پر تشویش ہے۔ مقدمات میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے جن مقدمات میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں انہیں جلد ختم کیا جائے۔

    زاہد حامد نے کہا کہ قانونی اصلاحات کے اگلے مرحلے میں نیب قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب غیرجانبدار ہونا چاہئیے اور کسی کا میڈیا ٹرائل نہیں ہو نا چاہئیے۔

    ایوان میں موجود حکومت اور اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ چا رچار سال مقدمات زیرسماعت رہتے ہیں اور کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، اراکین اسمبلی نے بھی نیب قوانین میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

     

  • نواز لیگ حکومت میں قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا

    نواز لیگ حکومت میں قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا

    اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں گذشتہ تین سالوں کے دوران قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔

    یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہی، سینیٹرسلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سالانہ 1.4 کھرب ڈالر قرض ادائیگیوں پر استعمال ہورہے تھے جو اب 1.59 کھرب تک پہنچ چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ خط غربت سے نیچے زندگی گذاررہی ہے ۔اورآدھے سے زیادہ بجٹ صرف قرض کی ادائیگیوں پراستعمال ہورہا ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عام آدمی پر ہر مہینے پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے ذریعے مزید ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں۔

    مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کی جائیں تاکہ کسی صوبے کو اس پر اعتراض نہ ہو۔

  • لیگی کارکن کی چھٹی کے دن بھی ضمانت منظور

    لیگی کارکن کی چھٹی کے دن بھی ضمانت منظور

    گوجرانوالہ : نواز لیگ کے کارکن تماں بٹ کو چند گھنٹے بھی حوالات کی ہوا نہ کھانے دی گئی۔ چھٹی کے روزمجسٹریٹ کے گھر پہنچ کر ضمانت کرالی۔

    رسی جل گئی پر بل نہ گیا اور جائے بھی کیوں؟ جب حکمراں جماعت کے بڑوں کا سر پر ہاتھ ہو۔  گوجرانوالہ کا ن لیگی کارکن  تماں بٹ سلاخوں کے پیچھے وکٹری کا نشان بنائے کھڑا تھا۔

    ضمنی انتخاب کے دوران تماں بٹ نے پولیس کو اپنی ٹوردکھائی اوراس سےالجھ پڑا، پولیس اہلکار نےہمت دکھائی اور تماں بٹ کوپکڑکرحوالات لےآیا۔

    تماں بٹ سلاخوں کے پیچھےمسکراتا رہا اور بے گناہی کادعوٰی کرتا رہا اس کی مسکراہٹ اس وقت گہری ہوگئی جب چند گھنٹےبعد ضمانت منظورکرلی گئی۔

    چھٹی کےدن تماں بٹ کاوکیل مجسٹریٹ کےگھرجاپہنچا۔ مجسٹریٹ نےپہلےوقت ختم ہونےکاعذرتراشا لیکن پھرکوئی جادو ہوا اورتماں بٹ کی ضمانت منظورکرلی گئی۔

    تماں بٹ کوفروری میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کےالزام میں بھی گرفتارکیا گیا تھا۔ لیکن رسی جل گئی پر بل نہ گیا۔

  • منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ نے این اے 108 کی نشست جیت لی

    منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ نے این اے 108 کی نشست جیت لی

    منڈی بہاؤالدین : ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج  کے مطابق نواز لیگ کے ممتاز تارڑ کوبرتری حاصل ہوگئی ہے۔

    مسلم لیگ نواز کے ممتاز تارڑ 77884ووٹ لے کامیاب قرار پائے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار طارق تارڑ 40570 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پیپلز پارٹی کے آصف بشیر نے 29618 ووٹ حاصل کئے ۔

    کامیابی کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

    ن لیگ کے ورکرز اپنی پارٹی کے جیتنے پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے، اس موقع پر کارکنان نے نواز شریف کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی۔

  • منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ، پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، فائرنگ سے تین زخمی

    منڈی بہاؤالدین : نواز لیگ، پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، فائرنگ سے تین زخمی

    منڈی بہاؤاُلدین :ضمنی الیکشن میں ن لیگ اور تحریک انصاف کا کارکنوں میں تصادم فائرنگ کے تبادلے میں ن لیگ کے تین کارکن زخمی ہوگئے حلقہ ایک سو آٹھ میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ جاری تھا، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤاُلدین کے حلقہ ایک سو آٹھ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کا رکنوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر تین سیاسی کارکن زخمی ہوگئے۔

    منڈی بہاواُلدین کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ کے ضمنی انتخاب میں ووٹروں کی لائنیں لگ گئیں کارکنوں کا جوش اتنا بڑھا کہ پولنگ اسٹیشن 80راکھ بلوچ میں تصادم کی شکل اختیا ر کرگیا۔

    ایک دوسرے کے انتخابی کیمپ اُکھاڑ دیئے گئے۔ ن لیگ اورتحریک انصاف میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو۔ جس سے تحریک انصاف کے دو اور ن لیگ کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی مگر بات نہ بنی تو رینجرز کو آنا پڑا ۔

    منڈی بہاواُلدین کی نشست تحریک انصاف کے اُمیدوار اعجا ز احمد چوہدری کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مختلف جماعتوں کے ااُمیدوار میدان میں تھے مگر اصل مقابلہ ن لیگ اور تحریک انصاف میں تھا۔

  • این اے 246: نواز لیگ نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    این اے 246: نواز لیگ نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    کراچی : مسلم لیگ ن نے حلقہ این اےدو سو چھیالیس کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

    کراچی کے حلقہ این اے دو سوچھیالیس میں کانٹے کے مقابلےمیں تین دن رہ گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔

    ایسے میں مسلم لیگ ن نے بھی جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، کراچی میں مسلم لیگ ہاؤس میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    مسلم لیگ ن سندھ کے صدر نے حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔مسلم لیگ ن صدر سندھ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ نہ صرف جماعت اسلامی کی حمایت کی ہے بلکہ عملی طور پر انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

    رہنما جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے تمام ووٹرز کو ہماری حمایت کی ہدایت کی ہے۔

  • نواز لیگ آمروں کی بنائی جماعت ہے ، عمران خان

    نواز لیگ آمروں کی بنائی جماعت ہے ، عمران خان

     

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے نواز لیگ آمروں کے نیلام گھر میں بنائی گئی جماعت ہے ، غیر جماعتی 

    انتخابات کے ذریعے ہمیشہ مفادات کی سیاست کی جاتی رہی۔

    لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

     انہوں نے کہا کہ ملک میں مفادات کی سیاست غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے پروان چڑھتی رہی ہے جسکا اعادہ ایک بار پھر نون لیگ 

    پنجاب میں کرنا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جماعت آمروں کے نیلام گھر میں بنائی گئی جس نے چھانگا مانگا اور لفافہ صحافت کے 

    ذریعے صحافیوں اور سیاستدانوں کی خریدوفروخت کی روایت کو جنم دیا، عمران خان کا کہنا تھاکہ نیٹو سپلائی اور ڈرون حملے رکوانے 

    کیلئے دو بار اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی مگر نواز شریف نے اپنے ہی موقف سے ہٹ کر قوم کو مایوس کیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا ، تاہم انہیں یہ بھی معلوم ہونا 

    چاہیے تھا کہ انکی اپنی جماعت نے بھی قرارداد وں پردستخط کیے، عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر سندھ اور خیبر 

    پختونخواہ کے عوام کے تحفظات دور کرنے کیلئے پنجاب کو اہم کردار اداکرنا ہوگا۔