کراچی کے علاقے کورنگی میں نانا نے غیرت کے نام پر اپنی 15 سالہ نواسی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ باغ کورنگی کے مارفانی گوٹھ میں پیش آیا جہاں نانا نے غیرت کے نام پر اپنی نواسی کا قتل کردیا جس کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی نے بتایا گھر سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی، لڑکی کی شناخت 15 سالہ شہزادی کے نام سے ہوئی، شہزادی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد شریف سے آلہ قتل برآمد کر لیاگیا، ملزم نے بتایا کہ مقتولہ نے ایک سال پہلے جامشورو میں پسند کی شادی کی تھی، ملزم مقتولہ کو جامشورو سے واپس گھر لایا اور جان لے لی۔