Tag: نوال سعید

  • رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی لیکن۔۔۔۔ نوال سعید نے کیا کہا؟

    رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی لیکن۔۔۔۔ نوال سعید نے کیا کہا؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔

    نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔

    اداکارہ نوال سعید نے نام لیے بغیر کہا ہے کہ انہیں ڈراموں میں ساتھی اداکار کے ساتھ رومانوی کردار کرنے کے دوران محبت ہوگئی تھی لیکن بعد میں راہیں جدا کرلیں۔

    نوال سعید نے کہا کہ میں نے کئی رومانوی ڈرامے کیے ہیں اور کبھی کبھار حقیقت میں بھی ایسے ڈراموں کے کردار سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    نوال سعید نے کسی مخصوص ڈرامے یا اداکار کا نام نہیں لیا البتہ یہ بتایا کہ صرف ایک مرتبہ ایسا ہوا تھا کہ انہیں ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی جو صرف کچھ وقت کے لیے تھی۔

    نوال سعید نے وضاحت میں کہا کہ ساتھی اداکار کے ساتھ دن کے 12 گھنٹے گزاریں، اتنا تو فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزارتے اور پھر ڈراموں میں رومانوی ڈائیلاگ ہوں تو محبت ہوجاتی ہے، یہ بہت نارمل بات ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ نوال سعید نے کئی فنکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن اداکار نور حسن کے ساتھ ان کی جوڑی کو اس حد تک سراہا گیا کہ بہت سے لوگ انہیں حقیقی جوڑے کے طور پر سمجھتے تھے۔

  • نوال سعید کیسے لڑکے سے شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

    نوال سعید کیسے لڑکے سے شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے بتایا ہے کہ وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی۔

    اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور شوبز کیریئر، نجی زندگی سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔

    دوران شو سوال کا جواب دیتے ہوئے نوال نے بتایا کہ انہیں شادی کے لیے کیسے لڑکے کی خواہش ہے۔

    نوال سعید نے بتایا کہ شادی کے لیے ایسے لڑکے کی تلاش ہے جو اچھا انسان ہو، ایمان دار و وفادار بھی ہو، ان کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی چیزیں ہیں جو کسی انسان میں لازمی ہونی چاہئیں لیکن آج کل یہ ملنا بہت مشکل ہے اسے خریدا نہیں جاسکتا یہ انسان کے اندر فطرتاً ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی بہترین اداکاری کرتی ہیں اور مجھے بھی ان جیسی اداکاری کرنے کی خواہش ہے۔

    اداکارہ نے ماضی سے متعلق بتایا کہ میرا دل ٹوٹ چکا ہے لیکن اب وہ اس دکھ سے باہر آچکی ہیں۔

    نوال سعید نے بتایا کہ ان کا دل کس نے توڑا ہے تاہم شوبز انڈسٹری میں ان کی جوڑی ساتھی اداکار نور حسن کے ساتھ کافی مقبول ہے اور پسند کی جاتی ہیں۔

    وہ نور حسن اکثر و بیشتر ایک ساتھ مزاحیہ ویڈیوز بناتے اور مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں ’گل زیب‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کے مرکزی کرداروں میں عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔

    جان جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

  • نوال سعید ساتھی اداکاراؤں کے حسد پر بول پڑیں

    نوال سعید ساتھی اداکاراؤں کے حسد پر بول پڑیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے انڈسٹری میں اداکاروں کے حسد سے متعلق لب کشائی کردی۔

    نجی ٹی وی کے شو میں اداکارہ نوال سعید نے بطور مہمان شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    نوال سعید نے کہا کہ مرد اداکار خواتین کے مقابلے میں مجموعی طور پر زیادہ تعاون کرنے والے اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ برا رہا، شوبز میں کام شروع کیا تو متعدد تلخ تجربات بھی ہوئے۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ چند اداکاراؤں نے ڈرامے کی کاسٹ سے مجھے نکال کر کسی اور کو لینے کا مشورہ دیا، یہ سب پیشہ ورانہ حسد میں کیا جاتا ہے۔

    نوال سعید کا مزید کہنا تھا کہ انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور خود کو بطور آرٹسٹ اور انسان بہتر بنانے کے لیے کوشش کی اور کچھ نئے پروجیکٹس میں مثبت ماحول ملا۔

    جب اداکارہ سے برے تجربات کے واقعات سے متعلق نام بتانے کا کہا گیا تو انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    تاہم نوال سعید نے کہا کہ کبھی کبھی آپ سنتے ہیں کہ کاسٹنگ کے دوران کچھ اداکار آپ کا نام لے کر آتے ہیں اگر دو خواتین کے ساتھ کوئی ڈرامہ ہے تو ایک اداکارہ کہیں گی کہ آپ نوال کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی وہ میک اپ آرٹسٹ کے پاس جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا نوال نے وگ پہنی ہے یا پوچھیں گے کہ کیا کوئی خفیہ میک اپ پروڈکٹس ہیں۔

    واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں گل زیب کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، عائزہ خان، مریم نفیس، صرحا اصغر، سویرا ندیم، حارث وحید، رضا تالش، عماد عرفانی، زینب قیوم ودیگر شامل ہیں۔

    ’جانِ جہاں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

  • نوال سعید کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    نوال سعید کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    نوال سعید ایک تصویر میں وکٹری کا نشان بنارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    نوال سعید نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں نوال سعید ’گل ریز‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان شامل ہیں۔

    ڈرامے کے دیگر کرداروں میں مریم نفیس، صرحا اصغر، عماد عرفانی، زینب قیوم، حارث وحید، نور الحسن، ثاقب سمیر ودیگر شامل ہیں۔

    ’جانِ جہاں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

    نوال سعید اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ اور دلِ ویراں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • نوال سعید کی سادگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    نوال سعید کی سادگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی سادگی اور معصومیت نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے اپنی تصاویر شیئر کی جس میں وہ معصوم انداز میں کھڑی ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہے کیا‘۔

    نوال سعید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ’گل زیب‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    ’جانِ جہاں‘ کے مرکزی کرداروں میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں آصف رضا میر، مریم نفیس، سویرا ندیم، رضا تالش، نور الحسن، حارث وحید ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

    نوال سعید نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • نوال سعید سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    نوال سعید سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے تصویر شیئر کیں جس میں انہیں گہرے نیلے قومی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    وال سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ suffice ‘

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    واضح رہے کہ نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں، جس میں انہیں مختلف جگہوں پر سیر و تفریح کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

  • ’سردیاں آرہی ہیں‘ نوال سعید کی تصاویر کے چرچے

    ’سردیاں آرہی ہیں‘ نوال سعید کی تصاویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سردیوں کی مناسبت سے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں اور چند تصاویر میں ویسٹرن لُک اپنایا ہوا ہے۔

    نوال سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سردیاں آرہی ہیں۔‘

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

  • کئی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجے، نوال سعید کا حیران کن انکشاف

    کئی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجے، نوال سعید کا حیران کن انکشاف

    شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور مقبول اداکارہ نوال سعید نے کئی قومی کرکٹرز کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران نوال سعید نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے متعدد پلیئرز کی جانب سے انھیں بہت سارے پیغامات موصول ہوئے ہیں اور وہ تمام اکاؤنٹ تصدیق شدہ تھے۔

    اداکارہ اور ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ انھیں پیغامات موصول ہونے پر کافی حیرت ہوئی کیوں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعدد تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے انھیں پیغامات ملے۔

    انھوں نے کہا کہ کسی بھی کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ملکی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے اگر ان کی جانب سے ایسے پیغامات بھیجے جائیں تو یہ درست عمل نہیں ہوتا۔

    کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوال سعید نے کسی بھی کھلاڑی کا نام لیے سے گریز کیا تاہم انھوں نے کہا کہ پلیئرز ملک کے اندر اپنے مقام کا خیال رکھیں اور ایسی حرکتوں سے پرہیز کریں۔

    انھوں نے کہا کہ اداکار عوام کو تفریح مہیا کرتے ہیں جبکہ کھلاڑی ملک کے ترجمان ہوتے ہیں اس لیے سوشل میڈیا پر انھیں اپنے پروفیشنل ازم کا خیال رکھنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور نوال سعید نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں اداکارہ نے شوبز کیریئر کے تجربات اور رکاوٹوں کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

  • گھر کے کام کرتے ہوئے جان جاتی ہے، نوال سعید

    گھر کے کام کرتے ہوئے جان جاتی ہے، نوال سعید

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ گھر کے سارے کام کرتے ہوئے جان جاتی ہے۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ نوال سعید شرکت کریں گی جس کا پرومو شیئر کیا، اداکارہ نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    نوال سعید نے سوال کیا گیا کہ ’گھر میں کون سا ایسا کام ہے جو کرتے ہوئے جان جاتی ہے؟

    اداکارہ نے کہا کہ ’سارے گھر کے کام کرتے ہوئے جان جاتی ہے۔‘

    میزبان نے پوچھا کہ ایسا کیا ہے جو دنیا کو آپ کے بارے میں معلوم نہیں ہے؟ نوال سعید نے بتایا کہ ’پہلے میں نیند میں باتیں کرتی تھی۔‘

    نوال سعید نے پروگرام میں ’گانا ’خطا ہوگئی سزا ہوگئی‘ بھی گنگنایا۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالووورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے جبکہ وہ گاہے بگاہے نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

  • نوال سعید کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    نوال سعید کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ نیلے رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

    نوال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تصویر پر رائے بھی دے رہے ہیں۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جو آپ ڈھونڈ رہے ہیں وہ آپ کو ڈھونڈ رہے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد عدیل چوہدری، گل رعنا، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔

    ڈرامے میں نوال (انعم) نے زاہد احمد (مراد) کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں نوال سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کےساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کے لیے ہاں کردیں گی؟

    اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ’میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ خوبصورت ہے‘۔

    اداکارہ نے ماہرہ خان کے نجی ٹی وی پر دکھائے جانے والے ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ اس سے بہتر کوئی لو اسٹوری نہیں ہوسکتی اس کے بعد سے مجھے لگتا ہے کہ میں ماہرہ خان کی بہت بڑی مداح ہوں‘۔

    نوال سعید کا کہنا تھاکہ ’میں ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرلوں گی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔