Tag: نواک یوکووچ

  • راجر فیڈرر اور نواک یوکووچ آج فائنل میں مدمقابل

    راجر فیڈرر اور نواک یوکووچ آج فائنل میں مدمقابل

    لندن: اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج راجر فیڈرر کا ٹکراؤ عالمی نمبر ایک نواک یوکووچ سے ہوگا۔

    لندن میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ورلڈ ٹور ماسٹرز کے فائنل کیلئے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جگہ بنائی ہے اور اب فیڈرر کا ٹکراؤ عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک یوکووچ سے ہوگا۔

    سیمی فائنل راؤنڈ میں فیڈرر کا مقابلہ ہم وطن حریف اسٹینسلاس واورنکا سے ہوا۔ پہلا سیٹ واورنکا نے چھ چار سے جیتا لیکن فیڈرر نے دوسرا سیٹ سات پانچ سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں مقابلہ کانٹے کا رہا اور ٹائی بریکر پوائنٹس پر فیڈرر کامیاب رہ کر فائنل میں پہنچ گئے۔

  • ابوظہبی :نواک یوکووچ نے ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی

    ابوظہبی :نواک یوکووچ نے ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی

    عالمی نمبر دو سربیا کے نواک یوکووچ نے ابوظہبی میں ہونے والی ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔ ابوظہبی میں کھیلی گئی ورلڈ ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں عالمی نمبر دو سربیائی ٹینس اسٹار نوواک یوکووچ اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر کا ٹکراؤ ہوا۔

    ایک گھنٹہ دس منٹ تک کھیلے گئے میچ میں نوواک یوکووچ نے اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے سیٹ میں یوکووچ سخت مقابلے کے بعد سات پانچ سے کامیابی ملی۔

    دوسرے سیٹ میں ڈیوڈ فیرر نے چار صفر کی سبقت حاصل کرلی تھی لیکن یوکووچ نے کھیل میں کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ چھ دو سے جیتا اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔