Tag: نوبیاہتا جوڑا

  • کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق

    کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق

    کراچی سے ہنی منانے کے لیے جانے والا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے ایک گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھنٹے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

    رواں ماہ نئی زندگی کی شروعات کرنے والا نوبیاہتا جوڑا سید طحہٰ اور دعا زہرہ ہنی مون بنانے آزاد کشمیر گئے تھے۔ تاہم ان کی زندگی کی شروعات کا پہلا حسین سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔

    یہ جوڑا ہنی مون کے دوران آزاد کشمیر کے آٹھ مقام کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں مقیم تھا، جہاں کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔

    متوفی شوہر سید طحہٰ مکینیکل انجینئر اور اہلیہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ ان کی شادی رواں ماہ 4 فروری جب کہ ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا۔

    متوفی کے اہلخانہ کے مطابق جوڑے سے آخری بار فون پر جمعہ کی رات بات ہوئی تھی۔ دونوں کو ہفتہ کی صبح گیسٹ ہاؤس سے نیلم ویلی روانہ ہونا تھا۔

    تاہم اگلی صبح دونوں مردہ حالت میں اپنے کمرے میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں سلنڈر کے استعمال سے گیس بھر گئی تھی۔

    متوفی میاں بیوی کی میتیں آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی منتقل کی جائیں گی اور یہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/accident-in-punjab-10-died/

  • نوبیاہتا جوڑا ملتان ٹیسٹ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا

    نوبیاہتا جوڑا ملتان ٹیسٹ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا

    ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں نوبیاہتا جوڑا بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے پہنچ گیا۔

    ذرائع کے مطابق ملتان میں نوبیاہتا جوڑا دُلہا اور دُلہن میچ دیکھنے کے لیے تیار ہوکر پہنچے اور دُلہن کی خواہش پر دُلہا اسے ولیمے کے لباس میں ہی اسٹیڈیم لے کر پہنچ گیا۔

    اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی لائیو میچ نہیں دیکھا، اس لیے شوہر سے لائیو میچ دیکھنے کی فرمائش کی تھی جسے اُنہوں نے پورا کردیا۔

    دولہا نے بتایا کہ آج ہمارا ولیمہ ہے، ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیاب کرے۔

    واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    ویسٹ انڈیز نے ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا اور جلد ہی دو وکٹیں گرا دیں۔

    ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایک کھلاڑی کو آؤٹ کردیا، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔

    ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر حاصل کی، ساجد اور نعمان کی جوڑی نے مل کر اگلی 5 وکٹیں 12 اوورز کے اندر ہی حاصل کرلیں۔

    پاکستانی بولرز کو آخری وکٹ کے لیے سخت محنت کرنا پڑی، مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 163 رنز تک پہنچایا جس کے بعد نعمان علی نے آخری وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر41.1 اوورز بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل؟

    جبکہ پہلی اننگ میں پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 154رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، ملتان ٹیسٹ کے پہلے ہی روز20 وکٹیں گرگئیں۔

  • غزہ: 3 روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا اسرائیلی بمباری سے شہید

    غزہ: 3 روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا اسرائیلی بمباری سے شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 3 روز قبل شادی کرنے والا فلسطینی جوڑا بھی اسرائیلی بمباری کی زد میں آکر شہید ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    جمعے کے روز عبداللّٰہ ابو نہال نامی شہری کی شادی کی رسم انتہائی سادگی سے ہوئی تھی، تاہم اپنی شادی کے دو روز بعد ہی فلسطینی جوڑا اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 6 فلسطینی شہید اور تین زخمی بھی ہوئے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 92 تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب برازیلین صدر کی جانب سے اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کے بعد اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ جبکہ برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔

    برازیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کریں گے، برازیلی صدر ڈی سلوا کے بیان کے بعد اسرائیل نے انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ برازیلین صدر جب تک اپنا بیان واپس نہیں لیتے انہیں اسرائیل میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

  • نوبیاہتا جوڑے کو فوٹوشوٹ مہنگا پڑگیا، خطرناک انجام

    نوبیاہتا جوڑے کو فوٹوشوٹ مہنگا پڑگیا، خطرناک انجام

    واشنگٹن: امریکا میں نوبیاہتا جوڑا فوٹو شوٹ کے دوران سمندر میں ڈوب گیا، ریسکیو عملے کی کاوشوں سے جوڑے کو پانی سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے شادی شدہ جوڑے نے ایڈونچر سے بھرپور اور یادگار فوٹوشوٹ کرنے کی کوشش کی جو انہیں مہنگا پڑگیا۔

    رپورٹ کے مطابق جوڑا سمندری چٹان پر کھڑے ہوکر انوکھی پوز والی تصویر بنوانا چاہتا تھا لیکن اچانک تیز لہر انہیں بہا لے گئی، بعد ازاں ریسکیو عملے نے فوری آپریشن کرکے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔

    ’لیگونا‘ نامی سندری ساحل پر امریکی جوڑا فوٹوگرافر کے ہمراہ فوٹ شوٹ کررہا تھا، اس حادثے میں دلہا دلہن کی حالت غیر ہوگئی اور جسم کے مختلف حصوں میں شدید چوٹیں بھی آئیں۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیزلہوں سے متعلق وارننگ بھی جاری کی تھی۔

  • لندن: پولیس کی غلط فہمی نے نوبیاہتا جوڑے کی جان لے لی

    لندن: پولیس کی غلط فہمی نے نوبیاہتا جوڑے کی جان لے لی

    لندن: برطانوی پولیس کی نااہلی سے نوبیاہتا جوڑا شادی کے  10 منٹ بعد ہی حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 19 سالہ پیٹرک اور 18 سالہ شونا شادی کے بعد گھر سے باہر نکلے تو پولیس مشکوک گاڑی سمجھ کر ان کا پیچھا کرنے لگی، جوڑے نے گاڑی دوڑانا چاہی تو آگے جاتے ہی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیٹرک اور شونا کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    پیٹرک اور شونا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان جوڑے کی چند لمحے قبل ہی شادی ہوئی تھی دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے تھے۔

    مزید پڑھیں: لندن پولیس نے دہشت گردی میں ملوث 3 افراد گرفتارکرلیے

    اہل خانہ کے مطابق پیٹرک ایک اچھا شخص تھا اور وہ ویلنٹائن ڈے میں شونا کی چھوٹی بہن سینا میری کی سالگرہ میں شرکت کے لیے آرہے تھے کہ پولیس کی غفلت کے سبب ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ رات 9 بجے کے قریب پولیس افسران ایک رینالٹ پرانی گاڑی کا تعاقب کررہے تھے شبے کی بنیاد پر ان کا پیچھا کیا گیا جس کی سبب حادثہ رونما ہوا۔

    لندن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ہر زاوئیے سے تحقیقات کی جائیں گی، شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منگوائی گئی ہے پولیس اہل کاروں کی نااہلی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • عمرکوٹ: پسند کی شادی کرنے پرنوبیاہتا جوڑے کا قتل

    عمرکوٹ: پسند کی شادی کرنے پرنوبیاہتا جوڑے کا قتل

    عمرکوٹ : عمرکوٹ کے شہر پتھورو میں دن دہاڑے پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے شہر پتھورو میں نوبیاہتا جوڑےکو مبینہ طور پرخاتون کے بھائی نے پسند کی شادی کرنے پرفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ملزم فائرنگ کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتول نوجوان کی بہن بھی زخمی ہوگئی۔

    مقتول نوجوان عبدالرشید نے دو ماہ قبل پنجاب کے علاقے گجرانوالہ کی رہائشی لڑکی سونیا سے پسند کی شادی کی تھی جس پر سونیا کے خاندان والے ناراض تھے۔

    مقتول کے ورثہ نے مقتولہ سونیا کے عدیل نامی بھائی پر دوہرے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

    پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال پتھورو منتقل کردیں ہیں جبکہ زخمی خاتون پتھورو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    ایس ایچ او پتھورو پولیس اسٹیشن کے مطابق مقدمے میں مقتولہ سونیا کے بھائی عدیل کو مرکزی ملزم کے طور پرنامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر پانچ افراد کو اس کے ساتھیوں کے طورپرنامزد کیا گیا ہے۔

    کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    یاد رہے کہ رواں سال 29 جنوری کو ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ایئرکی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکار کرنے پر مجاہد آفریدی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بنگلہ دیش، روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں شادی کے شادیانے

    بنگلہ دیش، روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں شادی کے شادیانے

    ڈھاکہ : روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں نوجوان جوڑے کی شادی سے زندگی کی رنقیں بحال ہو گئی ہیں اور چند لمحوں کے لیے سہی مہاجرین اپنے زخم کو بھول گئے.

    تفصیلات کے مطابق شادی کی سادہ سی تقریب بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں انجام پائی جہاں برادری کے دیگر افراد کی موجودگی نوبیاہتا جوڑے نے عمر بھر کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کے پُر خم راستوں کو طے کرنے کا فیصلہ کیا.

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شادی کی سادہ سی تقریب میں روایتی موسیقی کے سُر بھی بکھیرے گئے اور ڈھولک کی تھاپ پر نوجوانوں نے رقص کیا اور خواتین نے موقع کی مناسبت سے نغمات پیش کیے.

    گو کہ بے وطنی اور غربت کے باعث دلہا دلہن معمولی کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے لیکن زندگی کے اس نہایت ہی اہم موقع پر ان کے چہرے خوشی سے شادمان تھے اور آنکھیں اچھے مستقبل کے خواب سے لیس تھیں.

    دلہن ’’ شفیقہ بیگم ‘‘ اور دلہا ’’ صدام حسین ‘‘ کی شادی تقریب بانسوں سے بنے اور پلاسٹل کی شیٹس سے ڈھکے عارضی مکان میں ہوئی جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی خال خال ہی موجود ہیں.

    تاہم دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ اس بات پر خوش ہیں کہ برمی حکومت کے مظالم سے محفوظ رہے اور زندہ یہاں تک پہنچ پائے تاہم اس موقع پر وہ ان افراد کی کمی نے ماحول سوگوار کردیا جو ہجرت کے دوران لقمہ اجل بن گئے.

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں واقع کٹو پالونگ مہاجر کیمپ میں اس وقت ساڑھے 6 لاکھ سے زائد روہنگیا پنا ہ گزین موجود ہیں جو اپنا گھر بار چھوڑ کر محض جان بچانے کے لیے یہاں آباد ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔