Tag: نوبیاہتا جوڑے

  • گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

    گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

    دادو: گھرسے نوبیاہتا جوڑے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں، دونوں کی ڈیڑھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق دادو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ جھلوتھانےکی حدود میں گاؤں لونگ چھواں میں پیش آیا۔

    مقتول کے باپ نے پولیس کوبیان میں کہا کہ بیٹےکی ڈیڑھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی، بیوی کو فائرنگ کرکےقتل کرنےکےبعد بیٹے نے خودکشی کی۔

    یاد رہے لاہور میں پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ مقتول محمود کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق کہ بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو دھوکے سے بلا کر ان پر فائرنگ کردی۔

  • وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑا کراچی میں سپرد خاک

    وادی نیلم میں جاں بحق نوبیاہتا جوڑا کراچی میں سپرد خاک

    کراچی : وادی نیلم کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے  نوبیاہتا جوڑے کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    جعفر طیار ملیر میں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد دونوں کو سپردخاک کیا گیا۔

    یاد رہے کراچی سے ہنی مون پر جانے والا جوڑا آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں میں دم گھٹنے سے انتقال کرگیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ کمرے میں سلنڈر کی وجہ سے گیس بھرگئی تھی، جاں بحق سید طحہٰ مکینیکل انجینئر اور اہلیہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔

    دونوں رواں ماہ شادی کے بعد گیارہ فروری کوکراچی سےٹرین کےذریعےاسلام آبادپہنچے تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعہ کی رات ہوئی تھی، دونوں کو ہفتہ کی صبح گیسٹ ہاؤس سے نیلم ویلی روانہ ہونا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کردیے تھے۔

  • نجومی کی سوناکشی اور ظہیر کی راہیں جدا ہونے کی پیشگوئی، وجہ بھی بتا دی

    نجومی کی سوناکشی اور ظہیر کی راہیں جدا ہونے کی پیشگوئی، وجہ بھی بتا دی

    معروف بھارتی نجوم سشیل کمار سنگھ نے بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے طلاق کے حوالے سے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارت کے معروف نجوم نے حال ہی مین جے گنگن کی میزبانی میں دی آوارہ مسافر پوڈ کاسٹ پر شرکت کی جہاں انہوں نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیشگوئی کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماہر نجوم سشیل کمار نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کی جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جلد طلاق ہوجائے گی۔

    سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ شتروگھن سنہا نے بتادیا

    سشیل کمار کا کہنا تھا کہ ’’سوناکشی سنہا کی طلاق پہلے بچے کے بعد ہوگئی، ان کے درمیان خوب جھگڑا بھی ہوگا، بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں بحث ہوگی، پھر نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچے گی جس کے بعد طلاق ہوجائے گی، اس شادی کا اختتام بہت خراب ہوگا‘‘۔

    یاد رہے کہ بھارتی ماہر نجوم سشیل کمار اس سے قبل ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان بھی طلاق کی پیشگوئی کرچکے ہیں، لیکن بالی ووڈ کے اس جوڑے کی طلاق کی افواہیں اب دم توڑ چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ شتروگھن سنہا کی صاحبزادی سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

  • نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    بھارت کی ریاست میں نوجوان میاں بیوی نے الگ الگ ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

    یہ واقعہ بھارت کی ریاست اندھیرا پردیش کے ضلع تاڑی پتری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں چند ماہ قبل شادی کرنے والے جوڑے میں الگ الگ ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو بیوی نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کی جبکہ اس کے شوہر نے اگلے ہی دن اپنی بیوی کی طرح ہی ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

    رپورٹ کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 26 سالہ منجو ناتھ اور 24 سالہ رام دیوی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، 6 ماہ قبل خاندان کی رضامندی سے شادی ہوئی تھی۔

    لڑکی کے والدین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی موت جہیز کے لیے ہراسانی کی وجہ سے ہوئی ہے، مایوسی کے عالم میں پہلے بیٹی اور پھر بعد میں داماد نے خودکشی کی۔

  • نوبیاہتا جوڑے کی خصوصی عبادات

    نوبیاہتا جوڑے کی خصوصی عبادات

    ممبئی: بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے جمعے کے روز تاریخی مندر کا دورہ کیا اور خصوصی عبادات بھی کیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اور رنویر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی کے تاریخی مندر پہنچے جہاں دونوں خاندانوں نے خصوصی عبادات بھی کیں۔

    دونوں اداکاروں کے مداحوں کو جب مندر آمد کا معلوم ہوا تو بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہوگئے اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    دپیکا نے اس موقع پر گرے رنگ کا قمیص شلوار جبکہ رنویر نے شیرانی اور پاجامہ زیب تن کیا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: شادی کے بعد رنویر سنگھ نے خاموشی توڑ دی، کھل کر محبت کا اظہار

    گزشتہ روز رنویر اور اُن کے اہل خانہ کی جانب سے ممبئی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں رشتے داروں ، دوستوں اور بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

    یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کی تھی بعد ازاں یہ جوڑا ایک ہفتے قبل بھارت واپس پہنچا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا اپنی مہندی پر پاکستانی کلام سُن کر جھوم اٹھیں

    دونوں اداکاروں نے وطن واپسی کے بعد دو علیحدہ علیحدہ استقبالیہ تقاریب کا اعلان کیا تھا، دپیکا نے بنگلور جبکہ رنویر نے ممبئی میں تقاریب کیں اسی دوران ممبئی میں اداکار کی بہن رتیکا بھوانی نے بھی استقبالیہ تقریب رکھی تھی۔

    رتیکا کی جانب سے منعقدہ تقریب میں رنویر نے پہلی بار دپیکا سے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے والدین کی دعاؤں کی بدولت دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی سے شادی کی اور اب میں بہت زیادہ خوش ہوں‘۔

    دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کا مشترکہ استقبالیہ یکم دسمبر کو ممبئی میں دیا جائے گا جس میں مداحوں ، بالی ووڈ شخصیات اور سیاستدانوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔