Tag: نوبیاہتا دلہن

  • راولپنڈی : غیرت کے نام پر قتل کی گئی نوبیاہتا دلہن  کی قبر کشائی کے انتظامات مکمل

    راولپنڈی : غیرت کے نام پر قتل کی گئی نوبیاہتا دلہن کی قبر کشائی کے انتظامات مکمل

    راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کی گئی نوبیاہتا دلہن کی قبر کشائی کے انتظامات مکمل کرلئے گیے، مقتولہ سدرہ بی بی کو جرگے کے فیصلے کے بعد شوہر نے قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر انیس سالہ نوبیاہتا دلہن کی قبر کشائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

    ڈی ایچ کیواسپتال کی ڈاکٹرز کی ٹیم قبرکشائی کیلئے تیار ہے، سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز احکامات جاری کیے تھے ، پولیس نے قبر کشائی کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی۔

    علاقہ مجسٹریٹ کی ثوابدید ہے علاقہ کے مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی، علاقہ مجسٹریٹ کی صوابدید ہے کہ وہ آج پہنچیں یا پیرکو۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ سدررہ بی بی کو جرگے کے فیصلے کے بعد گلا دبا کر شوہر نے قتل کیا تھا۔ واقع کو چھپانے کیلئے خفیہ تدفین کی گئی، نوبیاہتا دلہن کے قتل کاواقعہ فوجی کالونی میں پیش آیاتھا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان واقعے کے بعد راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر نئی نویلی دلہن قتل

    مقتولہ سدرہ شوہر سے ناراض ہو کے گھر سے چلی گئی تھی، جرگے کے ذریعے لڑکی کو واپس لایا گیا تھا۔

    مقتولہ کاشوہر، سسر، گورکن، سیکرٹری قبرستان زیرحراست ہیں جبکہ جرگے کے 6 اراکین کو بھی حراست میں لیاگیاہے،پولیس

    ملزم نے بیوی کے اغوا اور دوسرانکاح کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا ، جس میں ملزم نےاہلیہ پر گھر سے بھاگنے اورزیورات لے جانے کاالزام عائد کیا تھا۔

    گذشتہ روز راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر انیس سال کی شادی شدہ لڑکی کو قتل کردیاگیا تھا، خاوند نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر اہلیہ کو قتل کیا اور لاش خاموشی سے دفنادی تھی۔

  • کراچی : شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن  دم توڑ گئی

    کراچی : شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن دم توڑ گئی

    کراچی : شوہر کے تشدد کا شکار نوبیا ہتادلہن دم توڑ گئی ، مقتولہ کی شادی 16 جون کواشوک سے ہوئی تھی اور واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیا ہتادلہن شانتی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں دم توڑا ، شوہرکے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی

    مقتولہ کی شادی 16 جون کواشوک سے ہوئی تھی اور واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔

    بعد ازاں بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتارکرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد

    یاد رہے چند ماہ قبل محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش ملی تھی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ متوفیہ کی 3 روز قبل شادی ہوئی تھی لیکن جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے، لواحقین کا بیان ہے کہ متوفیہ کو سانس کا عارضہ تھا۔

    دلہن کے لواحقین نے پولیس حکام کو بتایا تھا کہ متوفیہ کو اکثر دورے پڑنے کی شکایت بھی رہتی تھی۔

  • شوہر کے ساتھ تصویر نہ لینے پر دلبرداشتہ نوبیاہتا دلہن کی خودکشی

    شوہر کے ساتھ تصویر نہ لینے پر دلبرداشتہ نوبیاہتا دلہن کی خودکشی

    بھارت کے ضلع اٹاوہ میں نوبیاہتا دلہن نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کیونکہ شوہر نے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کردیا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نودھنا گاؤں کے رہنے والے برجیندر سنگھ نے بتایا کہ اس کی شادی اوریا اجیتمل تھانہ چٹکاپور گاؤں کی پرتیکشا سے ہوئی تھی۔

    بیوی نے مندر میں اپنے ساتھ تصویر لینے کیلئے کہاتو میں نے انکار کردیا۔ اس پر بیوی طیش میں آگئی، اس نے پیر کی رات اپنے کمرے میں خودکشی کرلی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مناسب کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

    اس سے قبل اپنی ماں کے قتل کے الزام میں 19 سال سے قید مجرم نے پیرول پر گھر آتے ہی بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں قتل کا ایک گھناؤنا واقعہ سامنے آیا ہے، اپنی ماں کے قتل کے جرم میں جیل جانے والے بیٹے نے پیرول پر گھر آتے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 64 سالہ ملزم موہنن انییتھن گزشتہ 19 سال سے ماں کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

    گزشتہ روز اسے پیرول پر رہا کیا گیا تو اس نے جاکر اپنے چھوٹے بھائی 58 سالہ ستیش کمار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انییتھن 2005 میں خاندانی تنازعہ کے باعث اپنی والدہ کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

    معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل

    پولیس حکام کے مطابق اننیتھن پیرول پر باہر آنے کے بعد سیدھا اپنے بھائی کے گھر گیا اور اس پر حملہ کردیا۔ واقعہ کے بعد فرار ہونے والے اننیتھن کو اڈور پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

  • سمن آباد : نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا

    سمن آباد : نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا

    لاہور : زبردستی کی شادی کا بھیانک انجام نکلا۔ دولہا نے شادی کے تیسرے ہی دن اپنی نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا، سمن آباد میں دلہن کے قتل کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی نویلی دلہن شادی کےتیسرے روز ہی جان سے گئی، دلہن کا قاتل کوئی اورنہیں خود اس کا دولہا ہی نکلا۔

    لاہورکی نئی نویلی دلہن حرا تین روز پہلے ہی بابل کا گھرچھوڑ کرپیا کے گھر آئی تھی، لیکن سنگدل پیا ہی اس کی جان کا دشمن نکلا۔

    حرا نے منگنی کے بعد چار سال تک عمر کو اپنے خوابوں کا شہزادہ بنائے رکھا اور اس کے ساتھ پوری زندگی بتانے اس کے گھر چلی آئی، لیکن عمر کے دل و دماغ پرکسی اور کا راج تھا۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ حرا کا قاتل اس کا شوہر ہی ہے، ملزم نے رات دو بجے بیوی کے منہ پرتکیہ رکھ کر بیس منٹ تک اس کی سانس بند کی، یوں تین دن کی دلہن نے چوتھی صبح نہ دیکھی۔

    ملزم عمر نے بتایا کہ اسے حرا پسند نہ تھی اور اس کے خوابوں کی شہزادی کوئی اور تھی، گھروالوں نے اس کی شادی زبردستی حرا سے کروائی تھی۔