Tag: نوجوانوں سے خطاب

  • وزیراعظم کی پاکستان کا سب سے بڑا "ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” متعارف کرانے کی منظوری

    وزیراعظم کی پاکستان کا سب سے بڑا "ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” متعارف کرانے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک کا سب سے بڑا ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ لانچ کرنے کی منظوری دے دی، پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، جس میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو 6 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ملک میں کرکٹ ہاکی فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائے گا ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے 4 صوبوں کو25 ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا ، ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے ابتدائی پلان منظور کر لیا، 6 دسمبر کو لانچنگ ہو گی، لانچنگ تقریب جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی ، ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کےلیےکیا وعدہ پورا کرنےجا رہے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائے گا، وفاقی حکومت مقامی ٹیلنٹ کوعالمی فورمز تک پہنچانے کی ذمے داری لے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کل ملک کے نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا کل ملک کے نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کل ملک کےنوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس میں عمران خان نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل کامیاب جوان پروگرام سے مستفید نوجوانوں کا کنونشن بلا لیا ، وزیراعظم میگاکنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے‌۔

    وزیراعظم کل نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے ، جس میں 137 یونیورسٹیز میں25 لاکھ طلبا کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز کیا جائے گا، جس میں طلبا کو کیئریر کونسلنگ، اسکالرشپ جاب پلیسمنٹ،بزنس سینٹر سہولت دی جائے گی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے کل بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کیا جائے گا ، جس میں 12مختلف کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرکے قومی سطح پر لایا جائے گا۔

    یاد رہے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان لون اسکیم کےتحت30 ارب قرض کی منظوری دی جاچکی ہے اور کاروبار کے خواہشمند نوجوانوں میں23.5 ارب کا قرض تقسیم ہوچکا ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا تھا کہ نوجوان آزادکشمیر،جی بی میں کامیاب جوان پروگرام سےمستفیدہورہےہیں، ہنر مند پاکستان پروگرام کا ہدف1 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے4 ارب کے منصوبوں کا آغاز کر چکے ہیں، سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں، کامیاب جوان مراکز سے20لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔