Tag: نوجوانوں کے عالمی دن

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کے عالمی دن پر بڑی خوشخبری سنادی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کے عالمی دن پر بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کے عالمی دن پر بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلبہ کو ای اور پٹرول بائیکس دینے کا دوسرا فیز جلد لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے نوجوانوں کے عالمی دن پرپیغام میں کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، حکومت نوجوانوں کواپنےخوابوں کوحقیقت میں بدلنےکےمواقع دےرہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کےتحت نوجوانوں کی فلاح و بہبودکیلئےمتعدد پروگرامز جاری ہیں، نوجوان طلبہ کی آسانی کے لئے ای اور پٹرول بائیکس دی گئیں دوسرے فیز جلد لائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کو پھر سےلیپ ٹاپ اسکیم دے رہی ہے ، جلد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کےوظائف دئیے جائیں گے، کسی نوجوان کی تعلیم میں فیس کی کمی آڑے نہیں آئے گی۔

    وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے محنت سے کامیابی کے حوالے سے ایک درخشاں مثال ہے، نوجوانوں کےہاتھوں میں پتھر،پٹرول بم کےبجائےلیپ ٹاپ،کتابیں،ڈگریاں دیکھناچاہتی ہوں۔

  • بلاول بھٹو کی نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت

    بلاول بھٹو کی نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےقائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوجوانوں کےعالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، ہمارے نوجوان ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا مقابلہ اور ہر شعبے میں قیادت کے لیے پرعزم ہیں، اب پاکستان کی ترقی کو کوئی روک نہیں سکے گا۔

    انھوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید بھٹو نے اپنے دورِ میں نوجوانوں کو جتنی نوکریاں دیں، پیپلز پارٹی نوجوانوں کو درپیش مسائل سے مکمل طور آگاہ ہے، نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، جھوٹے وعدے نہیں کرتے، جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا بھی کر کے دکھاتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےقائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کلائمیٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

  • حکومتِ پاکستان کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر بڑا تحفہ

    حکومتِ پاکستان کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر بڑا تحفہ

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر کامیاب جوان اسپورٹس کیروکلم ڈویژن قائم کردی، جس کے تحت 30لاکھ نوجوانوں کو کامیاب جوان اسپورٹس ڈویژن کا حصہ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، حکومت پاکستان نے اس خصوصی دن پر نوجوانوں کو تحفہ دیتے ہوئے کامیاب جوان اسپورٹس کیروکلم ڈویژن قائم کردی۔

    اس حوالے سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کوملک کاقیمتی اثاثہ قرار دیا ہے، وزیراعظم نےنوجوانوں کوآگےبڑھنےکیلئےتمام حکومتی وسائل فراہم کئے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آج نوجوانوں کیلئےکامیاب جوان اسپورٹس کیروکلم کاڈویژن بنادیاہے، صدرپاکستان ایچ ای سی میں اسپورٹس کیروکلم اسپورٹس ڈویژن کاافتتاح کریں گے۔

    اس ڈویژن میں کامیاب جوان مرکز، ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمیز، یوتھ اولمپکس کے منصوبے ، انوویشن لیگ،گرین یوتھ موومنٹ منصوبے میں شامل ہیں ، باضابطہ آغازوزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتےکریں گے، 30لاکھ نوجوانوں کوکامیاب جوان اسپورٹس ڈویژن کاحصہ بنایاجائے گا۔