Tag: نوجوان آسمانی بجلی سے بال بال بچ گیا

  • ویڈیو: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! نوجوان آسمانی بجلی سے بال بال بچ گیا

    ویڈیو: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! نوجوان آسمانی بجلی سے بال بال بچ گیا

    کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! اس طرح کا ایک واقعہ راجندر نگر میں پیش آیا جب راہ چلتا نوجوان آسمانی بجلی سے بال بال بچ گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی میـڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد کے علاقے راجندر نگر میں ایک نوجوان طوفانی بارش کے دوران خوش قسمتی سے کڑکتی آسمانی بجلی سے محفوظ رہا۔

    واقعہ یوں ہے کہ شہر میں طوفانی بارش جاری تھی، ایک چار منزلہ عمارت کے قریب سے نوجوان گزر رہا تھا کہ اس دورا آسمانی بجلی اس سے محض چند فٹ دور گری، گرج چمک کے درمیان دہشت ناک طریقے سے گرنے والی بجلی نے مقامی لوگوں اور نوجوان کو خوفزدہ کردیا۔

    بجلی گرنے کے ساتھ ہی کافی زوردار آواز بھی گونجی اور تیز روشنی بھی دکھائی دی تاہم واقعے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    https://twitter.com/kaikusabapku/status/1683671527944753153?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1683671527944753153%7Ctwgr%5E5f798d19cf95272c778a7ad64c31258fbc481a69%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furduleaks.com%2Ftelangana%2Fanother-lightning-incident-in-hyderabad-the-young-man-escaped-unhurt194651%2F

    آسمانی بجلی کے باعث اپارٹمنٹ میں موجود ٹی وی، فریج اور لفٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے، معجزانہ طور پر نوجوان کے بچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    اس سے قبل 400 سالہ قدیم قطب شاہی مسجد کے مینار‌پر بھی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو کہ لنگر حوض کے علاقے میں واقع ہے۔