Tag: نوجوان اداکار

  • ٹی وی ڈراموں کا نوجوان اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    ٹی وی ڈراموں کا نوجوان اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    ممبئی : بھارتی ٹی وی کے 22 سالہ معروف اداکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، متوفی امان جیسوال مشہور پروگرام دھرتی پتر نندنی میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔

    مذکورہ بھارتی ٹی وی شو کے مصنف دھیرج مشرا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ امان جیسوال ایک آڈیشن کے لیے جا رہے تھے کہ جوگیشوری ہائی وے پر ان کی بائیک کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dhiraj Mishra (@idhirajmisra)

    امان کے دوست ابھینیش مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ اندوہناک حادثے کے بعد اداکار کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔

    مصنف دھیرج مشرا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں امان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ "تم ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہو گے، تمہاری موت سے ہم سب صدمے میں ہیں، الوداع۔

    ٹی وی اداکار جاں بحق

    واضح رہے کہ امان جیسوال کا تعلق اتر پردیش کے علاقے بلیا سے تھا۔ انہوں نے بھارتی ٹی وی شو دھرتی پتر انندنی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مرحوم نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا۔

    مزید پڑھیں : معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اداکار سدیپ پانڈے بھی 30 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا چھوڑ گئے تھے۔

    سدیپ نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2007 میں بھوجپوری فلم بھوجپوریا بھیا سے کیا، انہوں نے بہت سی بھوجپوری فلموں میں کام کیا۔ 2019 میں وہ ہندی فلم وی فار وکٹر میں نظر آئے، انہوں نے حال ہی میں پارو پٹنہ والی کے دوسرے حصے کی شوٹنگ شروع کی تھی۔

  • میں کترینہ کے لیے مثالی شوہر نہیں ہوں، وکی کوشل

    میں کترینہ کے لیے مثالی شوہر نہیں ہوں، وکی کوشل

    بھارت کے نوجوان اداکار اور باربی ڈول کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے کہا کہ میں کترینہ کے لیے ایک پرفیکٹ شوہر نہیں بن سکا۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل نے اپنی خامیوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بیٹے، ایک شوہر ، اداکار اور دوست کے طور پر پرفیکٹ نہیں ہوں۔

    وکی نے کہا کہ ہم کبھی پرفیکٹ نہیں ہوسکتے، ہمیں لگتا ہے کہ ہم پرفیکٹ ہیں لیکن کوئی بھی پرفیکٹ  نہیں ہوتا، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں بھی ایک کامل شوہر ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں پرفیکٹ تو نہیں لیکن میں شوہر کا بہترین ورژن بننے کو کوشش کررہا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ جو میں کترینہ کے لیے کرسکتا ہوں وہ میں کرتا ہوں۔

    وکی کوشل نے کترینہ کیف کے ساتھ زندگی گزارنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی نے مجھے ایک اچھا انسان بنایا ہے، کترینہ کیف سے محبت کرنے کے بعد میں مجھے زندگی سے پیار ہے۔

    وکی کوشل بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا ایک اہم ناموں میں سے ایک ہیں، انہوں نے نیشنل ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ وہ آخری بار فلم گووندا نام میرا میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ نظر آئے تھے۔

  • بھارت کے نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی

    بھارت کے نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی

    ممبئی: بھارت کے نوجوان اداکار راہول ڈکشت نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ اداکار نے 30 جنوری بروز بدھ پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، اُن کے اہل خانہ نے جب کمرہ کھولا تو اُن کا دم نکل چکا تھا۔

    پولیس کے مطابق راہول کے اہل خانہ نے جب کمرے کا دروازہ کھولا تو اُس کے گلے میں پھندا تھا اور اُس کا جسم ہوا میں جھول رہا تھا، جب اُسے نیچے اتارا گیا تو جسم بالکل ٹھنڈا تھا۔

    مزید پڑھیں: جوانی میں خودکشی کا ارادہ کیا، مگراسلام نے جینے کی نوید دی، اے آر رحمان

    یہ بھی پڑھیں: محبت کا افسوسناک اختتام، شوہر نے موت کا ڈرامہ رچایا تو بیوی نے بچوں‌ سمیت خودکشی کرلی

    اہل خانہ نے اداکار راہول ڈکشت کو اسپتال پہنچایا تو وہاں لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ نرخرے پر دباؤ اور دم گھٹنے کی وجہ سے اداکار کا دم نکلا۔

    اداکار کی موت سے متعلق واضع معلومات سامنے نہیں آسکیں البتہ ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ٹی وی اداکار کے والد منیش نے نوجوان بیٹے کی موت کا یقین نہیں کیا البتہ جب انہیں تصدیق ہوئی تو وہ صدمے کا شکار ہوگئے۔ صاحبزادے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’راہول تم کیوں چھوڑ کر چلے گئے؟‘۔

    https://www.facebook.com/rdserialkisser/posts/2982856248406738

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا تعلق جے پور سے تھا اور وہ چند ماہ پہلے انڈسٹری میں نام بنانے کے لیے بی ٹاؤن (ممبئی) منتقل ہوئے تھے۔