Tag: نوجوان اغوا

  • نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل،  دوسرا زخمی

    نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل، دوسرا زخمی

    جیکب آباد: نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل اور دوسرا زخمی ہوگیا ، :دونوں نوجوانوں کا تعلق ملتان پنجاب سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے نوکری دینے کا جھانسہ دیکر 2 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اغوا کے بعد ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا، مقتول کی شناخت وحید احمد شیخ اور زخمی کی شناخت محمد لیمان کے نام سے ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق ملتان پنجاب سے ہے، دونوں نوجوانوں کو زنجیروں میں جکڑ کر تیز دھار آلے سے وار کئے گئے۔

    پولیس نے مزید کہا کہ لاش تعلقہ اسپتال ٹھل اورزخمی کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے ، واقعہ تحصیل ٹھل کے سی سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

    مزید پڑھیں : ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے 3 افراد کو اغوا کرلیا

    یاد رہے چند ماہ قبل ڈاکوؤں نے بچل شاہ میں کچےکےعلاقے سے 3 افراد کو اغوا کیا تھا۔

    اس سے قبل پنجاب کے علاقے صادق آباد میں چک نمبر 149 کے رہائشی نوجوان علی کو چند روز قبل کچے کے ڈاکوؤں نے تھانہ صدر کی حدود سے اغوا کیا تھا اور اس کو اپنے ساتھ کچے میں لے گئے تھے۔

  • شادی کے جھانسے میں آکر  لاہور سے  گجرات جانے والا نوجوان اغوا

    شادی کے جھانسے میں آکر لاہور سے گجرات جانے والا نوجوان اغوا

    لاہور: شادی کا جھانسہ دے کر لاہور کے نوجوان کو گجرات میں اغوا کرلیا گیا، ذیشان کا موبائل فون اور گولیوں کے خول لوئر مال روڈ سے ملے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں شادی کے جھانسے میں آکر لاہورکا نوجوان گجرات میں اغوا ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نجی کمپنی کے سیلز ایگزیکٹو کو بہلا پھسلا کر گجرات بلایا گیا اور اغوا کرلیا گیا جبکہ لوئرمال روڈ ستائیس سالہ ذیشان کا موبائل فون اور گولیوں کے خول ملے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مغوی کی سوشل میڈیا پر خاتون سے دوستی ہوئی تھی اور لڑکی کے ماموں کی کال پر ذیشان گجرات گیا۔

    پولیس نے واردات کے شبہ میں دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے تاہم کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی نوجوان کو جلد بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

  • نوکری کے لیے بیرون ملک جانے والا نوجوان اغوا

    نوکری کے لیے بیرون ملک جانے والا نوجوان اغوا

    مردان:دیار غیر میں نوکری کی غرض سے جانے والا نوجوان اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گیا، اغواکاروں نے رہائی کے عوض 50 ہزار ڈالر تاوان طلب کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مردان کا رہائشی اشفاق نوکری کی غرض سے ڈھائی سال قبل ترکی گیا جہاں وہ اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔

    اغوا کاروں نے اس پر بدترین تشدد کیااور اس کی ویڈیو بنا کر بھیجی اور اس کی رہائی کے عوض 50 ہزار ڈالر تاوان طلب کیا جو ادا کرنا اس کے گھر والوں کے بس کی بات نہیں۔

    متاثرہ نوجوان کے ماموں گل محمد نے کہاکہ اشفاق ترکی میں ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا جسے اغوا کرلیا گیا اس کی ویڈیوز ہمیں بھیجیں، پہلے کوئی ترکی زبان میں کچھ کہتا ہے بعد میں کوئی پشتو میں اس کا ترجمہ کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے لائیں؟اغوا کار اسے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، وہ گھر کاواحد کفیل تھا،ترکی سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم ترکی سے اپیل ہے کہ وہ اشفاق کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔