Tag: نوجوان بازیاب

  • 5 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا نوجوان بازیاب

    5 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا نوجوان بازیاب

    سی سی ڈی نے 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے قصور سے اغواء ہونے والے لاہور کے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پتوکی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ تاوان کے لیے اغواء ہونے والے نوجوان کو قصور سے بازیاب کروالیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اغواکاروں نے لڑکے کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، تاہم لڑکے کی بازیابی کیلئے سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    مغوی کے اہلِ خانہ نے کارروائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، مغوی نوجوان کو بائیس مئی کو تھانہ مصطفی آباد کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/police-recover-kidnapped-businessman/

  • کوئٹہ سے گزشتہ رات اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب

    کوئٹہ سے گزشتہ رات اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب

    پولیس نے کوئٹہ سے گزشتہ رات اغوا ہونے والے نوجوان کو سبی کے قریب سے بازیاب کروا لیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے بتایا اغوا کار سہیل خان کاکڑ کو سبی میں ہوٹل کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    سہیل خان کاکڑ کو گاڑی سمیت کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمان مغوی کو گاڑی سمیت قومی شاہراہ پر چھوڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹرانسپورٹر کا بیٹا ہے، اغوا کیخلاف ورثا نے پندرہ گھنٹے تک شاہراہ بلاک کی تھی۔

  • ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا مغوی بازیاب

    ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا مغوی بازیاب

    شکار پور: سندھ پولیس نے کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کرکے ایک ماہ  قبل اغواء ہونے والے نوجوان کو بازیاب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کندھ کورٹ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان سلمان کو بازیاب کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان کو لڑکی کی آواز میں کال کرکے بلا کر فیضو لاڑو کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا، مغوی کو کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے گڑھی تیغو سے بازياب کرایا گیا ہے۔

    شکار پور کے ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن  جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسی مقام گڑھی تیغو میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے رات گئے آپریشن کیا تھا اور 3 ٹک ٹاکر مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرایا تھا۔

  • ایک سال قبل کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان  بازیاب

    ایک سال قبل کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب

    کراچی : سندھ اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سال قبل کراچی سے اغوا ہونے والے  نوجوان کو بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مورو میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کراچی سے اغوا ہونے والے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    ایس ایس پی امجد حیات نے بتایا کہ نوجوان کو گزشتہ سال شیر شاہ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کے اغوا میں شیر شاہ کا رہائشی ملوث ہے، جو پندرہ سالہ عدیل کو اغواء کر کے مورو لے گیا تھا اور گھر میں قید کر کے رکھا تھا۔

    پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم سیلابی صورتحال اور کچے راستوں کی وجہ سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    حکام نے کہا کہ شہری کو 17ستمبر 2021 کو کراچی سے اغواء کیا گیا تھا، مغوی کی فیملی شیرشاہ میں رہ رہی ہے۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی امجد حیات نے پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے پولیس پارٹی کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

  • پولیس کے ٹارچر سیل سے نوجوان بازیاب، اندھے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    پولیس کے ٹارچر سیل سے نوجوان بازیاب، اندھے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    پاکپتن / گوجرہ : پولیس کے مبینہ ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب ہوا ہے جبکہ گوجرہ میں پولیس نے اندھے قتل کیس کے ملزمان کاسراغ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پولیس کے مبینہ ٹارچرسیل سے زنجیروں میں جکڑا نوجوان بازیاب ہوا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سٹی عارف والا نے نوجوان ارسلان کے ورثا کو دھمکیاں بھی دیں۔

    ارسلان کے والد زاہد فاروق کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ارسلان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کیس واپس لینے اور زبردستی صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس میرے بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنارہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار واقعےکا فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں، اس سلسلے میں آر پی او ساہیوال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے اہلکار کو کل طلب کرلیا ہے۔

    علاوہ ازیں گوجرہ کے علاقے سٹی پولیس اسٹیشن نے اندھے قتل کیس کے ملزمان کا سراغ لگا لیا، پولیس کے مطابق محلہ نا ظم آباد کے فخرامام کو ایک ماہ قبل قتل کیا گیا تھا، ایک لڑکی سے مراسم پر فخرامام کو رشتہ داروں نے قتل کیا تھا، سٹی پولیس نے ٹھوس شواہد کی مدد سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔