Tag: نوجوان تشدد کیس

  • نوجوان تشدد کیس : عدالت میں پیشی  پر وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ مار دیا

    نوجوان تشدد کیس : عدالت میں پیشی پر وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ مار دیا

    کراچی : نوجوان تشدد کیس میں پیشی کے موقع پر ایک وکیل نے ملزم سلمان فاروقی کو منہ پرتھپڑ رسید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں وکلا کی جانب سے ملزم کو دھکے دیئے گئے، جس پر ملزم کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سے باہر منتقل کیا، اس موقع پر ایک وکیل نے ملزم سلمان فاروقی کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔

    اس سے قبل گذری پولیس نے دونوں ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جبکہ ملزم سلمان فاروقی کے وکیل نعیم قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی، درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی۔

    وکیل ملزم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ جو کہ قابل ضمانت ہے، جس پر تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم کو ایک دن کیلئے جسمانی ریمانڈ دے دیں، جس پر عدالت نے دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • کراچی : نوجوان پر تشدد کرنیوالے ملزم سلمان فاروقی  کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور

    کراچی : نوجوان پر تشدد کرنیوالے ملزم سلمان فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    کراچی: ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کرنے والا بااثرشخص سلمان فاروقی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ کی سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

    ملزم سلمان فاروقی کے وکیل نعیم قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے، سلمان فاروقی کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی۔

    عدالت کو بتایا ملزم کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ قابل ضمانت ہے تو تفتیشی افسر نے کہا استدعا کی ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    جس پر وکیل صفائی نے کہا ملزم کا ایک دن کیلئے جسمانی ریمانڈ دے دیں، عدالت نے دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ملزموں کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    مزید پڑھیں : کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار

    گذشتہ روز پولیس نے نوجوان پر تشدد کرنےوالے ملزم سلمان فاروقی کو ڈیفنس فیز ایٹ سے گرفتار کیا تھا، ہتھکڑی لگاملزم اپنی مرسڈیز چلا کر تھانے پہنچا۔

    پولیس کا کہنا تھا تفتیشی افسر کار چلانا نہیں جانتاتھا اس لیے ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔

    یاد رہے موٹرسائیکل کی معمولی ٹکر پر آپے سے باہر ہوکر ملزم سلمان فاروقی نے نوجوان پرگارڈز کے ساتھ ملکر تشدد کیا تھا۔

    ملزم نے گالیاں اوردھمکیاں دیں اور نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ملزم کے کان پرجوں تک نہ رینگی۔

    ملزم نے خواتین کو بھی دھکے دیے ساتھ ہی جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، تشدد اور ہجوم میں بےعزت کیا۔