Tag: نوجوان جاں بحق

  • گھر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، گولی چلی یا قتل کیا؟ تفتیش جاری

    گھر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، گولی چلی یا قتل کیا؟ تفتیش جاری

    لاہور(26 جولائی 2025): جوہر ٹاؤن میں گھر میں گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھر میں گولی چلنے سے ایک نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گیا، واقعہ خودکشی کا ہے قتل کا یہ جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت اویس  کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، گولی اچانک چلی یا نوجوان نے خود چلائی، یا قتل کا واقعہ ہے اس کی تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اس سے قبل جوہر ٹاؤن میں 36 سالہ خاتون گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی تھی۔

    لاہور پولیس نے بتایا تھا کہ شوہر احمد برہان نے پولیس کو بیان دیا کہ تین سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے تفتیش کی، مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے میں قتل کیا، ملزم نے قتل کا الزام اڑھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-officer-killed-in-firing/

  • سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ

    سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن، ڈسکو موڑ میں علی الصبح 2 مسلح ملزمان آئس کریم شاپ میں لوٹ مار کی واردات کر رہے تھے، کہ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آئس کریم شاپ کا نوجوان ملازم جاں بحق ہو گیا۔ مقتول عابد نے کچھ روز قبل ہی آئسکریم شاپ پر ملازمت شروع کی تھی۔ مقتول عابد اورنگی بہار کالونی کا رہائشی تھا، جس کا آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا۔

    واردات کے بعد فرار ہوتے ملزمان اور دوکان مالک میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دکان دار نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا تھا جو اپنے ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت محمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش شروع کر دی ہے۔


    ڈھابوں ہوٹلوں پر 2 سے زیادہ کپ چائے موت کو دعوت، دل دہلا دینے والی ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی : ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق

    کراچی : ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں ایک اور نوجوان ٹریفک حادثے میں چل بسا، پاور ہاؤس چورنگی پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، متوفی میٹک کا طالب علم تھا۔

    پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 15سالہ سید وہاج علی کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے کے عملے نے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کی۔

    متوفی وہاج علی کے ماموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک حادثے سے متعلق بتایا کہ ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی۔

    کار کی ٹکر سے میرا بھانجا چلتی موٹر سائیکل سے گرا اور اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا،انہوں نے بتایا کہ وہاج میٹرک کا طالب علم تھا اور دوستوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں جارہا تھا۔

    متوفی کے ماموں نے بتایا کہ وہاج گھر میں سب سے بڑا بھائی تھا، اس کے والد کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا،ایک چھوٹا بھائی ہے۔

  • کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور نوجوان جان سے چلا گیا، ویڈیو

    کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور نوجوان جان سے چلا گیا، ویڈیو

    کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، کورنگی نمبر ڈھائی کے علاقے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے محنت کش نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات کورنگی وائی ایریا میں ہوئی، واردات کے بعد 3 مسلح ملزمان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ نوجوان نے تعاقب کرکے ایک ڈاکو کو پکڑلیا۔

    پولیس کے مطابق 3ڈاکوؤں نے گلی میں بیٹھے نوجوانوں سے موبائل فون اور رقم چھینی، ملزمان نے جیسے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تو سعد اللہ ملک ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کے پیچھے بھاگا۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول شہری نے ڈاکو کو چلتی موٹر سائیکل پر دبوچ کر زمین پر گرا دیا۔

    اس دوران ڈاکو بھی اپنا اسلحہ لوڈ کرنے میں لگا رہا اور پستول لوڈ ہوتے ہی ڈاکو نے اندھادھند فائرنگ کردی اور گولی سعداللہ کے پیٹ میں جا لگی۔

    شہری ڈاکو سے لڑتے ہوئے سڑک پر گرا اور جاں بحق ہوگیا ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، علاقہ مکینوں نے فرار ہوتے ہوئے ڈاکو کو تھوڑے فاصلے پر جا کر پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالےکردیا۔

    پولیس کے مطابق سعدا للہ ملک نے موقع پر ہی جان دے دی، مقتول کورنگی وائی ایریا کا رہائشی تھا، کچھ عرصہ قبل فیکٹری سے ملازمت چھوڑ دی تھی، مقتول کے لواحقین نے بتایا کہ سعداللہ اپنے دوست اور بھائی کے ساتھ گھر کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والا سعد اللہ ملک ایک بیٹے کا باپ تھا اور بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، مقتول کا آبائی تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

    بعد ازاں اطراف میں موجود شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے30 بور کا پستول برآمد ہوا ہے۔

    زخمی ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، فرار ہونے والے دیگر دو ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے، جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے اس کا پرانا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سبحان کیخلاف گزشتہ برس غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج ہوچکا ہے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں نے دو بھائیوں سے تنخواہ چھین کر ایک کو مار ڈالا

    کراچی : ڈاکوؤں نے دو بھائیوں سے تنخواہ چھین کر ایک کو مار ڈالا

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، آج بھی سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی شناخت25سالہ فیصل کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں  نے ہم سے واردات کی۔

    مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہم فیکٹری میں کام کرتے ہیں، تنخواہ لے کر گھر جارہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں نے ہم سے نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل نہ دینے پر فائرنگ کرکے میرے بھائی پر گولیاں چلا دیں۔

    مقتول کے والد نے روتے ہوئے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے دونوں بھائیوں سے80ہزار کی نقدی رقم لوٹی اور موٹر سائیکل نہ دینے پر میرے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں، متعلقہ حکام مؤثر  اقدامات کریں۔

  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

    شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

    کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک باراتی جاں بحق ہوگیا۔

     پولیس کے مطابق اڈہ ریاض آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی، فائرنگ کی زد میں آکر 17 سالہ باراتی اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال چوک سرور شہید منتقل کردی گئی ہے، تھانہ صدر چوک سرور شہید پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

    یاد رہے کہ اسی ماہ راولپنڈی میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں شادی کی تقریب میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق اور 7 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی تھی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق 8 سالہ محمد عیسی نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑا جبکہ زخمی بچی کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    کراچی: تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    کراچی: کراچی میں ایک اور تیز رفتار گاڑی نے ڈیفنس اختر کالونی سگنل کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت 22 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    اسی مقام پر کچھ دیر قبل تیز رفتار ٹریلر نے سڑک پر کھڑے واٹر ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر ماردی، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

  • پب جی کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

    پب جی کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

    لاہور: نواب ٹاؤن میں پب جی کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی یحییٰ خورشید پب جی کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یحییٰ خورشید پب جی گیم کا شوقین تھا، گزشتہ روز اس نے والد کی پستول اٹھائی اور اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا، گیم کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے یحییٰ خورشید جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہے۔

  • ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کو موت کی نیند سُلادیا

    ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کو موت کی نیند سُلادیا

    کراچی : مسلح ڈاکوؤں نے کراچی کے ایک اور نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر جان سے مار ڈالا، 20سالہ نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    شہر قائد میں دندناتے ڈاکو شہریوں کی موت کے سوداگر بن گئے، ملزمان نے شہر میں ایک اور نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر موت کی نیند سلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش مزید قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا زمان ٹاؤن پولیس سے مقابلہ ہوا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کرکے فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    علاوہ ازیں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

  • پانی کے ٹینک میں گر کر نوجوان کی موت، دلخراش ویڈیو وائرل

    پانی کے ٹینک میں گر کر نوجوان کی موت، دلخراش ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب کھلے ہوئے واٹر ٹینک میں گر نوجوان سافٹ ویئر انجینئر زندگی کی بازی گیا، دلخراش واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 سالہ صوفیان سافٹ ویئر انجینئر انجیا نگر کے پی جی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔

    آج صبح جب وہ گھر پہنچے اور دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو واٹر ٹینک کا ڈھکن کھلا ہوا تھا، جس کے باعث وہ اس میں گر پڑے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے واٹر ٹینک کا ڈھکن نہ لگاتے ہوئے لاپرواہی برتنے پر ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مذکورہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    نوجوان کا گاڑی سے لٹک کر جان لیوا اسٹنٹ، ویڈیو وائرل