Tag: نوجوان زخمی

  • لندن میں تیزاب گردی، 17 سالہ نوجوان بری طرح جھلس گیا

    لندن میں تیزاب گردی، 17 سالہ نوجوان بری طرح جھلس گیا

    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نامعلوم حملہ آور نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کے واقعے نوجوان بری طرح جھلس گیا، واقعے میں ملوث افراد تاحال گرفتار  نہیں ہوسکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے روم فورڈ کے کولیئر را ہائی اسٹریٹ پر واقع اسٹور کے باہر نامعلوم افراد نے ایک 17 سالہ نوجوان پر بوتل سے تیزاب انڈیل دیا، جس کے باعث نوجوان بری طرح سے جھلس گیا تھا۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز 7 بج کر 43 منٹ پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پولیس کو کال موصول ہوئی تھی کولیئر را ہائی اسٹریٹ پر تیزاب گردی کی واردات ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امدادی خدمات انجام دینے والے عملے نے تیزاب سے جھلسے ہوئے 17 سالہ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق تیزاب گردی سے متاثرہ ہونے والے نوجوان کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے دو ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس نے اسپتال میں نوجوان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم تیزاب گردی میں ملوث افراد کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی ہے۔


    لندن میں تیزاب گردی، نوجوان کی آنکھیں اور چہرہ جھلس گیا


    خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سماجی رابطوں کی ویب سایٹز پر لندن میں تیزاب گردی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان بوتل اٹھائے گھوم رہا ہے، اسٹور سے جیسے ہی ایک شخص باہر نکلا اس نے بوتل سے تیراب اس پر انڈیل دیا، جس کے باعث نوجوان کی آنکھیں اور چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔

    نوجوان کے پیچھے سے آتا ہوا دوسرا نوجوان بھی تیزاب کی چھینٹوں کی زد میں آگیا تھا، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے کراؤن کورٹ میں پیش کیا تھا جہاں ملزم کو چھ سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔

  • ریچھ سےجان بچا کرشارک کےجبڑوں میں پھنسنےوالا بدقسمت نوجوان

    ریچھ سےجان بچا کرشارک کےجبڑوں میں پھنسنےوالا بدقسمت نوجوان

    ہوائی : امریکی ریاست ہوائی میں سرفنگ کے دوران نوجوان کو شارک نے اپنے خونخوار جبڑوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہوائی کے آئی لینڈ کائوائی کی سمندری حدود میں سرفنگ کرنے والا نوجوان اس وقت بال بال بچ گیا جب ایک خونخوار شارک نے اس پرحملہ کردیا۔ اس واقعے میں ڈیلن مک ویلیمس نامی نوجوان کی ٹانگ زخمی ہوگئی۔

    ڈیلن مک ویلیمس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرفنگ کے دوران جب شارک مچھلی نے مجھ پرحملہ کیا تو میں شدید خوف زدہ ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ وہ نا صرف شارک کا شکار بننے سے محفوظ رہے بلکہ سرفنگ بورڈ کے ساتھ تیر کر واپس ساحل تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہے۔

    ڈیلن مک ویلیمس کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال گرمیوں میں وہ کولوراڈو کے کیمپ میں بطور انسٹرکٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اس دوران وہ ریچھ کا شکار بننے سے بال بال بچے تھے۔

    کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انہیں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد وہ کچھ عرصہ بیمار رہے تھے۔


    بھارتی خاتون کو تیراکی مہم کے دوران قاتل شارک نے نگل لیا

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو کوسٹا ریکا میں 49 سالہ بھارتی خاتون کو ٹائیگر شارک اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ گروپ کے 18 ممبران کے ہمراہ سمندر کی تہہ میں تیراکی کر رہی تھیں شارک نے خاتون کے جسم کا کچھ کھانے بعد کے لاش کو چھوڑ دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوجوان کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے کا بیان جھوٹا نکلا

    نوجوان کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے کا بیان جھوٹا نکلا

    کراچی : نوجوان کا چاقو مارے جانے کا بیان غلط نکلا، تھوڑی سی تفتیش کے بعد ہی پولیس نے معمہ حل کرلیا، نعمان نے چھٹی کے بہانے خود کو زخمی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چاقو مارشخص تو پولیس سے اب تک گرفتار نہ ہوسکا البتہ چھری کے جعلی حملے کا سراغ لگا کر پولیس نے نوجوان کو دھر لیا۔

    کراچی کے علاقے گلستان جوہرکے رہائشی 18 سالہ نوجوان نعمان نے خود کو چاقو سے زخمی کرکے کام سے چھٹی لینے کیلئے یہ سارا ڈھونگ رچایا تھا، نعمان نے خود کو تیزدھارآلہ مار کر اپنا ہاتھ زخمی کیا۔

    نعمان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ کسی نے اسے چاقو مار کر زخمی کیا ہے، پولیس نے اس سے بیان لیا لیکن گھبراہٹ میں نعمان نے کئی بار اپنا بیان تبدیل کیا جس پر پولیس کو شک ہوا اور اسے گزشتہ رات تحویل میں لے لیا گیا۔


    مزید پڑھیں: گلستان جوہر، چاقو بردار ملزم کے وار سے ایک شخص زخمی


    پولیس کی تھوڑی دیر کی تفتیش کے بعد ہی نعمان نے سچ اُگل دیا، پولیس کے مطابق نعمان کام سے چھٹی کرنا چاہتا تھا جس کے لئےاس نے خود اپنا ہاتھ زخمی کیا۔


    مزید پڑھیں: خواتین پر چاقو کے وار، اہم ملزم گرفتار، پولیس کا دعویٰ


    نعمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے یہ ڈھونگ کمپنی سے چھٹی لینے کیلئے رچایا تھا کیونکہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ پکنک کیلئے جانا چاہتا تھا لیکن اسے چھٹی نہیں مل رہی تھی۔