Tag: نوجوان قتل

  • 17 سالہ نوجوان ہولناک طریقے سے قتل

    17 سالہ نوجوان ہولناک طریقے سے قتل

    راولپنڈی میں 17سالہ نوجوان کو ہولناک طریقے سے قتل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 17 سالہ نوجوان کے گلے پر چھری پھیر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے ڈھوک الٰہی بخش کے علاقے میں 17 سالہ نوجوان کی شناخت راجہ طلحہ کے نام سے ہوئی اسے گلے پر چھری پھیر کر قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ طلحہ کے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ساتھ ہی واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pattoki-robbers-killed-young-man/

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے مولانا کلی فاطمہ میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

    پولیس کو دی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقتول شخص کے بھائی مظہر اقبال نے بتایا کہ اس کا 51 سالہ بھائی ظفر اقبال کئی سال بعد فیصل آباد سے مردان واپس آیا تھا، اس کے ہمراہ اس کی بیوی فرزانہ عرف گل بی بی بھی تھیں۔

    مظہر اقبال نے بیان دیا کہ یہ جوڑا اس کے گھر موجود تھا جب ملزمان نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کا بھائی اور بھابھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، اس نے مزید کہا کہ وہ خود، اس کی بیوی اور بچے اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

  • ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

    ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق مقتول نے واردات کرنے والے ایک ڈاکو کو پکڑا اور زمین پر گرایا، ملزم کے ساتھی نے فائرنگ کی ایک گولی مقتول عامر کو لگی۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تفتیش شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے تین فائر کئے دو مس ہوگئے ایک گولی شہری کو لگی۔

    قبل ازیں سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے تین بچوں کو زہر دیا جس کے نتیجے میں 7 سال کی بیٹی دم توڑ گئی اور دو بیٹوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑے پر خاتون نے بچوں کو زہر پلایا۔

    متاثرہ بچوں کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں، ملزمہ فرار ہوگئی، دیور کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید غم و غصے میں ہیں۔

    ٹانک میں سیکورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

    پولیس کے مطابق ملزمہ سدرہ محسن فرار ہو چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • کراچی: 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ نوجوان تشدد کے بعد قتل

    کراچی: 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ نوجوان تشدد کے بعد قتل

    کراچی میں 3 فروری کو لاپتہ ہونے والے 20 سالہ نوجوان کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ الیاس نوجوان دو روز قبل بے ہوشی حالت میں ملا تھا جس کے بعد دوران علاج دم توڑ دیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل الیاس کلفٹن کے قریب بیہوشی کی حالت میں ملا تھا، گزشتہ روز 20 سالہ الیاس نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے تلاش ڈیوائس کی مدد سے الیاس کی شناخت کی جس کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا  ہے کہ رات گئے ضابطہ کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ الیاس بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور ملازمت تلاش کرنے کلفٹن گیا تھا۔

    لواحقین نے کہا کہ پولیس نے بروقت تلاش ڈیوائس سے شناخت کی کوشش نہیں کی، اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ شواہد جمع کررہے ہیں قاتلوں کو پکڑیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/chiniot-honor-killing/

  • ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نوجوان کو قتل کردیا

    ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نوجوان کو قتل کردیا

    پتوکی میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واردات تھانہ صدر کی حدود آدھن روڈ پر پیش آیا، پولیس کے مطابق 26 سالہ اعظم سر اور گردن میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کردی گئی، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں نیپا پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جو شیریں جناح کالونی کا رہائشی تھا۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی حاصل کرلی جس  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے چلتی موٹر سائیکل سے شہری پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا، پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • کراچی : فجر پڑھ کر آنے والے حافظ قرآن نوجوان  کو شور مچانے پر ڈاکوؤں نے گولیاں مار دیں

    کراچی : فجر پڑھ کر آنے والے حافظ قرآن نوجوان کو شور مچانے پر ڈاکوؤں نے گولیاں مار دیں

    کراچی : کورنگی میں فجر پڑھ کرآنے والے حافظ قرآن نوجوان کو ڈاکوؤں نے گولیاں مار کرقتل کر دیا، مقتول کی والدہ چیخ چیخ کر بیٹے کی موت کا انصاف مانگ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اورنوجوان کی جان لے لی کورنگی سیکٹر 51 سی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا۔

    ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا کہ فجرکے وقت 5 ڈاکو گھر میں واردات کیلئےگھسے تھے اور واردات کرکے فرار ہورہے تھے تو فجر کی نمازپڑھ کر آنے والے نوجوان نے دیکھ کر شورمچایا تو ڈاکوؤں نے نوجوان پر گولی چلائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

    کامران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کی ہلاکت پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن اورچوکی انچارج کو معطل کردیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

    اہل علاقہ نے بتایا کہ 5سے6ملزمان گھر میں ڈکیتی کےلئے گھسے تھے ، اس دوران ملزمان نے 5لاکھ روپے ،5موبائل ،زیورات لوٹے، صرف پہننےکے کپڑے چھوڑےباقی سب سامان لے گئے، گھر کے برتن ،رضائیاں تک کپڑے میں باندھ کر لے گئے اور عقبی راستے سے گھرمیں گھسےاور فرار ہوئے۔

    مقتول کی والدہ چیخ چیخ کرانصاف مانگتی رہی، بھائی کا کہنا ہے کہ مظفر فجرپڑھ کر آرہا تھا، ڈاکوؤں نے حافظ قرآن بھائی کو فائرنگ کرکے مار دیا۔

    مقتول کے بھائی نے مطالبہ کیا کہ بھائی کے قاتلوں کو ہمارے سامنے سزادی جائے، وارداتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پولیس کچھ نہیں کررہی۔

  • کراچی میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل ، میاں بیوی گرفتار

    کراچی میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل ، میاں بیوی گرفتار

    کراچی: کورنگی مدینہ کالونی میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا گیا تاہم پولیس نے قتل میں ملوث میاں اوربیوی کوگرفتارکرلیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کےعلاقے کورنگی مدینہ کالونی میں شہری ارسلان کے قتل میں ملوث میاں اوربیوی کوگرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان نے بتایا کہ ارسلان کو گزشتہ روز غیرت کے نام پر قتل کیا گیاتھا، مقتول کی ملزمہ سے دوستی تھی۔

    توحید رحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دونوں ساتھ تھے تو ملزمہ کے شوہر نے ارسلان کوچھرامارا، جس کے بعد خاتون اسے اسپتال لےکرگئی اور چھوڑکر فرار ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آلہ قتل بھی برآمدکرلیا ہے اور دونوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کرکٹ میچ کے دوران  نوجوان قتل

    کرکٹ میچ کے دوران نوجوان قتل

    پاکپتن: کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزم فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواہی گاؤں 27ایس پی کرکٹ کھیلتے نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

    کرکٹ میچ دوران عقیل ڈوگر نامی شخص نے فائرنگ شروع کردی ، جس سے جواں سالہ آصف گولی لگنے سے جانبحق ہوگیا۔

    پولیس اور ریسکیو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس مصروف تفشیش ہے۔

    ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • دکان پر قبضہ کے لئے نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کر دیا گیا

    دکان پر قبضہ کے لئے نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کر دیا گیا

    پاکپتن: پنجاب کے ضلع میں دکان کی ملکیت کے تنازع پر نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن میں پیش آیا جہاں دکان پر قبضہ کے لئے دکان کے مالک کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔

    اہل خانہ کے مطابق ملزمان نے 22 سال کے نوجوان کو آگ لگا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، آگ میں جھلسا عباس دم توڑ گیا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال کے عملے نے ہمیں گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود نہ لاش حوالے کی نہ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دی۔

    پولیس نے مقتول کی ماں کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان قتل

    پھالیہ: پنجاب کی تحصیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل پھالیہ کے محلہ شیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان جان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ مقتول کی شناخت اسد نقوی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ذاتی دشمنی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب سندھ کے شہر شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاہ میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے، مسلح ملزمان گھر میں فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

    شکارپور پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ 2 گروپوں میں دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، تحقیقات جاری ہے جلد ملزمان کو پکڑلیا جائے گا۔

  • کراچی کا ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

    کراچی کا ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک اور نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا، یہ واقعہ بھینس کالونی سکھن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

    مقتول کے اہل خانہ کے مطابق دو ملزمان نے ڈکیتی کے دوران بسم اللہ کو گولی ماری اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے کہا کہ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا، گھر کی دہلیز پر فائرنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔

    راجہ اظہر نے کہا کہ ایس ایس پی ملیر قاتلوں کو فوری گرفتار کریں، کراچی میں جرائم کی شرح کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہی ہے۔