Tag: نوجوان قتل

  • ویڈیو بنانے پر گارڈ نے ٹک ٹاکر کو گولی ماردی

    ویڈیو بنانے پر گارڈ نے ٹک ٹاکر کو گولی ماردی

    کراچی: سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے ویڈیو بنانے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعد احمد نامی نوجوان سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا، اس دوران وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اسے ایسا کرنے سے روکا گیا۔ 24سالہ نوجوان سعد احمد ولد مختیار احمد سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ تیموریہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتارکرلیا، گرفتار35 سالہ گارڈکی شناخت احمد گل ولد زواتا خان کے نام سے ہوئی۔

    پولیس نے کہا کہ گارڈ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے جس کے پاس موجود ٹرپل ٹو قبضے میں لےلی گئی ہے۔ گارڈ نے ابتدائی طور پر بتایا کہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے میری طرف اشارے کررہا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ گارڈ نے نوجوان کے ایسا کرنے پر غصے میں آکر فائرنگ کردی، متوفی کی لاش اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے،

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • پجاریوں نے نوجوان کو قتل کرکے لاش مندر میں دفنادی

    پجاریوں نے نوجوان کو قتل کرکے لاش مندر میں دفنادی

    بھارتی پنجاب کے ضلع سنگرور میں مندر کے پجاریوں نے ایک نوجوان کو قتل کر کے اس کی لاش کو ہوان کنڈ کے نیچے دفن کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دھوری پولیس اسٹیشن کے انچارج کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مقتول کے اہل خانہ نے شکایت کی تھی کہ سدیپ کمار دو تاریخ سے گھر نہیں آیا تھا۔ سدیپ چھوٹے بچوں کو پنڈتائی پڑھاتا تھا۔ 33 سالہ سدیپ کمار ولد گریندر کمار دُھری کا رہنے والا تھا۔

    گھر والوں نے مندر جا کر پوچھا تو مندر کے پجاری پرمانند نے بتایا کہ وہ دو دن سے مندر نہیں پہنچے، لیکن جب پولیس نے پرمانند سے پوچھ گچھ کی تو انہیں اس پر شک ہوا اور اسے تھانے لے گئے۔

    تحقیقات کے دوران پجاری نے پوری کہانی سنائی اور اعتراف کیا کہ اس نے اسے قتل کر کے ہوان کنڈ کے نیچے دفن کر دیا ہے۔

    مندر میں دفنائی گئی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا گیا، جبکہ مندر کے پجاری پرمانند اور چیف پجاری اشوک شاستری کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی، جھگڑے کے بعد شراب فروشوں نے نوجوان کو قتل کردیا

    کراچی، جھگڑے کے بعد شراب فروشوں نے نوجوان کو قتل کردیا

    کراچی: عزیزآباد میں پرانی رنجش کی بنا پر جھگڑے کے بعد شراب فروشوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عزیزآباد میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی رنجش کی بنا پر پیش آیا، دونوں گروپ میں پہلے بھی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔

    مقتول کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان شراب فروش کرتے ہیں اور ہر وقت مسلح رہتے ہیں۔ ملزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ آئے اور گولیاں چلادیں۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ ڈیڑھ سال پہلے چرچ کے آگے بچوں میں شورشرابہ کی وجہ سے لڑائی ہوئی تھی، ملزمان سے صلح صفائی بھی ہوچکی تھی، آج صبح دوبارہ چرچ کے باہر جھگڑا ہوا تھا۔

    میڈیا سے گفتگو میں اہلخانہ نے الزام لگایا کہ پولیس ملزمان کا ساتھ دیتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

  • گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

    گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

    نارووال : گھرمیں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل کو قتل کردیا گیا، ڈاکوؤں کی خواتین سے بد تمیزی پر مقتول فرحان نے مزاحمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے چھنی نگروٹہ میں گھرمیں ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل کوقتل کردیاگیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ آٹھ ڈاکوؤں نے اہلخانہ کویرغمال بناکرتشددکرکے لوٹ مارکی، اس دوران خواتین سے بدتمیزی پرمقتول فرحان نےڈاکوؤں سے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےقتل کردیا۔

    ڈکیتی کے واردات میں ملزمان لاکھوں روپےلوٹ کرفرارہوگئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز جیکب آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو قتل کر دیا تھا۔

    حکام نے بتایاتھا کہ پولیس اہلکار اسعداللہ سندرانی اپنے رشتہ دار سلیمان سندرانی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گاؤں جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے حملہ کرکے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، موبائل فون اور قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی۔

    پولیس نے مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی واقعہ کو مقدمہ درج ہوسکا۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    کراچی: شہر میں ڈاکوؤں کی دیدا دلیری عروج پر پہنچ گئی، مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں فائرنگ کے واقعات ملیر، نیو کراچی اوربلدیہ میں ہوئے، ملیر 15 لیاقت مارکیٹ کے قریب میں فائرنگ سے زخمی نبیل احمد دوران علاج دم توڑ گیا فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔

    <iframe src=”https://www.facebook.com/plugins/video.php?height=476&href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Farynewsud%2Fvideos%2F1372109980096060%2F&show_text=false&width=395&t=0″ width=”395″ height=”476″ style=”border:none;overflow:hidden” scrolling=”no” frameborder=”0″ allowfullscreen=”true” allow=”autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share” allowFullScreen=”true”></iframe>

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولیاں ماریں، مقتول نبیل شیر شاہ کا رہائشی تھا اور وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے ملیر آیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں 55 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ درجنوں کو مسلح افراد نے مزاحمت پر زخمی بھی کیا ہے، دو روز قبل بھی 2 سالہ حورین موٹر سائیکل اسنیچر کی گولی کا نشانہ بنی تھی۔

  • اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

    اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

    کراچی : شہر قائد میں بے لگام ڈاکوﺅں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈاکو کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا قتل ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا سہیل ہاشمی ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا تھا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اس کا بٹوہ چھینا تو پولیس کا کارڈ دیکھ کر گھبرا گئے، فرارہوتے ہوئے ملزمان نے مزاحمت کا خطرہ سمجھ کر فائرنگ کردی۔

    اہل خانہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں مزید کہا کہ مقتول سہیل نے ڈاکوؤں سےمزاحمت نہیں کی تھی۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول سہیل خود پولیس اہلکار نہیں لیکن اس نے اپنا پولیس کارڈ بنا رکھا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے قائد آباد کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گھر واپس جاتے ہوئےدو نوجوانوں کو راستے میں روک لیا اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی اس دوران روکنے کی کوشش پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، نوجوانوں کی شناخت اکمل اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔

  • اسلام آباد میں فائرنگ کرکے نوجوان کو  قتل کردیا گیا

    اسلام آباد میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا

    اسلام آباد: شالیمار کے علاقے میں فائرنگ کرکے نوجوان قتل کردیاگیا، پولیس نے بھائی کی مدعیت میں 5ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کے علاقے میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ چھبیس سالہ نوجوان گزشتہ ایک ہفتے سے کاروباری دوستوں کے ہمراہ ایف الیون میں رہائش پذیر تھا اور مقتول نوجوان کی گاڑی ٹیمپرڈ ہونے پر کاروباری دوستوں کے ساتھ چپقلش بھی چل رہی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ چھبیس سالہ نوجوان بلاور خان کوئٹہ سے اسلام آباد گاڑیوں کا کاروبار کرتا تھا، تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو قتل کر دیا۔

    شالیمار پولیس نے مقتول کے بھائی کہ مدعیت میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا اور واقعہ کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

     

  • کراچی: ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لڑکے کو گولی مار دی

    کراچی: ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لڑکے کو گولی مار دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں بے لگام ڈاکوؤں نے ایک اور 17 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ بسم اللہ کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 17 سالہ مزمل جاں بحق ہوگیا، مقتول کی نماز جنازہ مواچھ گوٹھ میں ادا کی گئی جس مین اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول گھر کے باہر موجود تھا ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے مزمل شدید زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول مزمل میٹرک کا طالب علم تھا، ایک گولی سینے میں لگی جس نے بیٹے کی جان  لے لی۔

  • کراچی : ڈکیتوں نے  موبائل فون نہ دینے پر نوجوان کو  قتل کر دیا

    کراچی : ڈکیتوں نے موبائل فون نہ دینے پر نوجوان کو قتل کر دیا

    کراچی : ڈکیتوں نے موبائل فون نہ دینے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، نوجوان کا تعلق چمن سے تھا اور وہ کراچی روزگار کے سلسلے میں آیا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، چمن کے رہائشی نوجوان کو صرف موبائل فون نہ دینے پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے غنی چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیتوں نے حکمت اللہ سے موبائل فون مانگا، نہ دینے پر ڈکیتوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

    مقتول کی شناخت 18 سالہ حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ، نوجوان کراچی روزگار کے سلسلے میں آیا ہوا تھا۔

    مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حکمت اللہ کا آبائی تعلق بلوچستان کے ضلع چمن سے تھا اور وہ کراچی کے علاقے صدر میں الیکٹرانکس کا کام کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈکیتیوں نے صرف موبائل نہ دینے پر فائرنگ کی، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے چمن روانہ کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی میں  ڈکیتوں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان قتل

    کراچی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان قتل

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کردیا گیا، مقتول کوایک گولی سینےمیں لگی جو جان لیواثابت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کی جان لے لی، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت چالیس سالہ عمران ولد اخترکےنام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی بہن اورنگی ٹاؤن کے اسپتال میں ملازمت کرتی ہے اور ڈیوٹی ختم ہونےپرمقتول رات11بجےاپنی بہن کو لینے آیا تھا۔

    پولیس نے کہا کہ مقتول عمران اسپتال کےباہرموبائل فون استعمال کررہاتھا کہ ملزمان نےعمران سےموبائل فون چھینا اور مزاحمت پرفائرنگ کردی، مقتول کوایک گولی سینےمیں لگی جوجان لیواثابت ہوئی۔

    حکام کے مطابق مقتول عمران بنارس پل کےنیچےگاڑیوں کی لائٹوں کاکام کرتاتھا اور اورنگی ٹاؤن ساڑھے11نمبرکارہائشی تھا تاہم پولیس نےواقعےکامقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی ہے۔