Tag: نوجوان قتل

  • مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کے وار سے قتل

    مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کے وار سے قتل

    لندن: لندن میں چاقوزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران نوجوان سمیت 2 افراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے فاریسٹ گیٹ میں چاقوزنی کی واردات میں نوجوان جان کی بازی ہارگیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جبکہ لندن کے اسٹیشنوں پر مزید 200 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    لندن میں چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، رواں سال فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

    لندن: چاقو زنی کی واردات میں خاتون قتل‘ ملزم گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی لندن کے علاقے برکسٹن میں چاقو زنی کی واردات میں خاتون ہلاک ہوگئی تھی، پولیس نے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 اپریل کومشرقی لندن میں چاقو زنی کی تین وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    لندن نے جرائم میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

    واضح رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد : پالتوکتے کو پتھرمارنے پرفائرنگ، نوجوان قتل، تین افراد زخمی

    فیصل آباد : پالتوکتے کو پتھرمارنے پرفائرنگ، نوجوان قتل، تین افراد زخمی

    فیصل آباد : پالتو کتے کو پتھر مارنے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا، کتے کے مالک کی فائرنگ سے مقتول کے والد سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے شہر فیصل آباد میں انسان کی قیمت کتے سے بھی کم ہوگئی، فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ مان پور کے رہائشی شہباز کے پالتو کتے نے تیس سالہ علی کو کاٹنے کی کوشش کی۔

    علی نے اس کے کاٹنے سے بچنے کیلئے فطری طور پر پتھرمار کر کتے کو بھگایا یہ منظر دیکھ کر شہباز غصے میں آگیا اور اس نے پہلے علی پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کر دی۔

    نوجوان علی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور مقتول کے والد اوراس کے دو کزن زخمی ہوگئے۔

    علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مفرور ملزم شہباز

    فائرنگ کے بعد ملزم شہباز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

    واقعے پرعلی کے اہل خانہ اور دوست غم سے نڈھال ہیں، علی کا زخمی والد منظور اور کزن عثمان ڈجکوٹ اسپتال میں جبکہ عثمان سول اسپتال فیصل آباد میں زیرعلاج ہے، مفرورشہباز کی تلاش جاری ہے۔


    مزید پڑھیں: فائرنگ سے نوجوان ہلاک، رانا ثناء کی خاتون اینکر سے غیرمہذبانہ گفتگو


  • برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان کا لرزہ خیز قتل

    برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان کا لرزہ خیز قتل

    برمنگھم : برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بتیس سالہ پاکستانی نژاد نوجوان کودیرینہ دشمنی پرتشدد کے ذریعے قتل کردیا گیا،ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے قتل کے شبے میں گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے.

    برمنگھم کے علاقے لوزے گرین میں ایک بتیس سالہ نوجوان کو خاندانی دشمنی پر اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ،نوجوان کا تعلق ڈڈیال آزاد کشمیر سے بتایا جاتا ہے اور وہ چندہفتے پہلے پاکستان سے چھٹیاں گزارنے کے بعدواپس برطانیہ پہنچا تھا۔

    مقتول کو چند دن پہلے برمنگھم سے ہی اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی ،رپورٹ میں زیر حراست افراد پر اغواء کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    جس پر پولیس نے کارٹن پونڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا اور دوران تلاشی مقتول کی لاش کو گارڈن سے برآمد کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش دو روز سے وہاں موجود تھی اور نوجوان کو  تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا،تاہم ابھی تک موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی، لیکن ذرائع کے مطابق مقتول کی موت تشدد سے واقع ہوئی ہے۔

    پولیس نے اس سلسلے میں گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں تین خواتین اور دو پندرہ سالہ بچے بھی شامل ہیں، زیر حراست افراد کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختوانخواہ سے ہے جو ایک عرصے سے برمنگھم میں آباد ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان ایک عرصہ سے دشمنی چلی آرہی ہے پولیس نے علاقے کو سیل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔