Tag: نوجوان ویسٹ اندین فاسٹ بولرز

  • کیمار روچ کو نوجوان ویسٹ اندین فاسٹ بولرز سے کتنی توقع ہے؟ پیسر نے بتادیا

    کیمار روچ کو نوجوان ویسٹ اندین فاسٹ بولرز سے کتنی توقع ہے؟ پیسر نے بتادیا

    ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیمار روچ نے ٹیم میں بحیثیت مینٹور اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نئے بولرز کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔

    روچ نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ سے قبل اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ٹیم میں نئے تھے تو ان کی رہنمائی کرنے کے لیے کئی فاسٹ بولرز موجود تھے، اب وہ نوجوان جوزف کے لیے اسی طرح کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب میں نے شروع کیا تو میرے پاس مینٹور تھے، جیروم ٹیلر، ڈیرن پاول، فیڈل ایڈورڈز نے بحیثیت مینٹور میری مدد کافی مدد کی۔ میں نے ان سب سے کافی سیکھا۔

    فاسٹ بولر کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ اب میری باری ہے کہ میں یہ سب کچھ نوجوانوں تک پہنچاؤں۔

    کیمار روچ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز ڈیبیو کرنے والے شامر جوزف کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ان کے آگے ایک بڑا کیریئر ہے اور وہ بہت کچھ سیکھنے کے لیے تیار ہیں۔

    پیسر نے کا کہ میری شامر سے گفتگو ہوتی ہے۔ وہ سینئر بولرز سے معلومات حاصل کرکے ایک بہتر کرکٹر بن سکتا ہے،” روچ نے نتیجہ اخذ کیا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے اسے باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تاہم شامر جوزف نے اپنے ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

    دنوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز 25 جنوری سے ہوگا، ویسٹ انڈیز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کرتے ہوئے اس ٹیسٹ کو جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریگا۔