Tag: نوجوان پرتشدد

  • بہنوں کو تنگ کرنے سے روکنے پر ملزمان کا نوجوان پر تشدد

    بہنوں کو تنگ کرنے سے روکنے پر ملزمان کا نوجوان پر تشدد

    فیصل آباد: مریدوالا میں بہنوں کو تنگ کرنے سے روکنے پر 5 ملزمان نے نوجوان بھائی کو تشدد نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مریدوالا میں بہنوں کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر 5 ملزمان نے نوجوان بھائی کو تشدد نشانہ بنایا ہے۔

    تھانہ مریدوالا میں متاثرہ شہروز کی مدعیت میں 7 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان نے اغوا کے بعد شہروز کا سر، مونچھیں، بھنویں اور داڑھی مونڈھ دی۔

    ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں نعمان، احسان، زاہد، مجاہد اور شفیق کو نامزد کیا گیا ہے لیکن پولیس دو روز بعد بھی بااثر ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہروز کو اغوا کر کے گھر لے گئے، ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور شہروز کے بال کاٹ دیئے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان شہروز کی بہنوں کو کالج جاتے ہوئے تنگ کرتے تھے، منع کرنے پر ملزمان مشتعل ہو گئے اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

  • حافظ آباد : بھتہ نہ دینے پربااثرافراد کا نوجوان پربہیمانہ تشدد

    حافظ آباد : بھتہ نہ دینے پربااثرافراد کا نوجوان پربہیمانہ تشدد

    حافظ آباد : بااثرافراد نے بھتہ نہ دینے پر نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کردی گئی۔ بھتے کے حصول کے لئے بااثرافراد نے محنت کش پر بدترین تشدد کیا۔

    اے آروائی نے واقعے کی فوٹیج حاصل کرلی۔ تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے نوجوان مستنصر کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دو ماہ سے لاپتہ ہے۔

    تشدد کا واقعہ وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے گاؤں میں پیش آیا۔ اے آر وائی نیوز نے جگایا تو حکام کو ہوش آگیا۔ پولیس نے محنت کش پر تشدد کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    اس سے قبل حافظ آباد میں ہی ایک با اثر شخص نے شیو کی اجرت مانگنے پر حجام کا کان کاٹ دیا تھا۔