Tag: نوجوان پر تشدد

  • کراچی : ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے واقعے میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار

    کراچی : ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے واقعے میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار

    کراچی : ڈیفنس خیابان اتحاد میں نوجوان پرتشدد کے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم اویس ہاشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں نوجوان پرتشدد کے واقعے کی ویڈیو میں دیکھائی دیے جانے والے دوسرے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    ویڈیومیں نوجوان پر تشدد کرنے والا دوسرا شخص اویس ہاشمی ہے، پولیس نے ملزم کو واقعےکی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔

    اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ڈیفنس تشدد کیس میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے ، سلمان فاروقی کیساتھ ملزم اویس بھی تشدد میں ملوث ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ اویس جیپ میں موجود تھا اور شہری کو زبردستی جیپ میں بٹھایا گیا ، شہری کو سلمان فاروقی نے پکڑا اور اویس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار

    گذشتہ روز پولیس نے نوجوان پر تشدد کرنےوالے ملزم سلمان فاروقی کو ڈیفنس فیز ایٹ سے گرفتار کیا تھا، ہتھکڑی لگاملزم اپنی مرسڈیز چلا کر تھانے پہنچا۔

    پولیس کا کہنا تھا تفتیشی افسر کار چلانا نہیں جانتاتھا اس لیے ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔

    یاد رہے موٹرسائیکل کی معمولی ٹکر پر آپے سے باہر ہوکر ملزم سلمان فاروقی نے نوجوان پرگارڈز کے ساتھ ملکر تشدد کیا تھا۔

    ملزم نے گالیاں اوردھمکیاں دیں اور نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ملزم کے کان پرجوں تک نہ رینگی۔

    ملزم نے خواتین کو بھی دھکے دیے ساتھ ہی جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، تشدد اور ہجوم میں بےعزت کیا۔

  • نوجوان پر تشدد، ملزم سلمان فاروقی کے گھر پر چھاپہ، پولیس نے گاڑی تحویل میں لےلی

    نوجوان پر تشدد، ملزم سلمان فاروقی کے گھر پر چھاپہ، پولیس نے گاڑی تحویل میں لےلی

    کراچی: خیابان اتحاد میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے گھر ہر چھاپہ مارکر پولیس نے گاڑی تحویل میں لےلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں بااثر شخص سلمان فاروقی کی جانب سے سرعام نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیشی پولیس نے ملزم کے ہمراہ اس کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

    تفتیشی پولیس کی زیرنگرانی ملزم ہتھکڑی لگاکر گاڑی چلاکر گزری تھانے پہنچا، ملزم کو گزری تھانے میں دوبارہ لاک اپ کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کو فیز8 میں سڑک کنارے سے گرفتار کیا گیا، سلمان فاروقی کے گھر سے ڈرائیور سمیت مزید 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد مزید ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، سلمان فاروقی کی دوسری گاڑی بھی گزری تھانے منتقل کردی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-tortured-boy-video-accused-salman-farooqi-arrested/

  • کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار

    کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار

    کراچی: ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

     گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص آپے سے باہر ہوگیا اور نوجوان کو اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور گھریلو ملازم کو حراست میں لے لیا اور ایک گاڑی بھی تحویل میں لے لی تھی۔

    ڈیفنس میں با اثر شخص کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی

    تاہم اب ڈی آئی جی اسد رضا نے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر شخص کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی اسد رضا نے ملزم کی گرفتار کے حوالے سے مزید بتایا کہ ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے، تاہم اب ملزم کو گرفتاری کے بعد لاک اپ کردیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، فوٹیجز کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت عمل میں لائی گئی، ملزم کی شناخت کے بعد پولیس کی مختلف ٹیمیں بنائی گئی پھر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ پہلے متاثرہ شہری کو ٹریس کیا گیا اس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، تشدد، دھمکیوں اور ہتک آمیز رویہ کی دفعات کے تحت ملزم کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا تھا، نوجوان کی موٹرسائیکل ملزم سلمان کی گاڑی سے ٹچ ہوگئی تھی جس پر بااثر شخص نے نوجوان کو مارا تھا۔

    سوشل میڈیا پر واقعے کی وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کی بہنیں ملزم سلمان فاروقی سے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی اور پاؤں پڑتی رہیں اور موقع پر موجود شہریوں سے مدد طلب کرتی رہیں مگر نہ ملزم کو رحم آیا اور نہ کوئی شہری مدد کو آگے بڑھا۔

    https://urdu.arynews.tv/defence-bionic-films-ceo-salman-torture/

  • ڈیفنس میں با اثر شخص کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی

    ڈیفنس میں با اثر شخص کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی

    کراچی : شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں با اثر شخص کی جانب سے نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، متاثرہ شخص اور اس کی بہن نے بار بار معافی کی درخواست کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں ایک با اثر شخص کو لڑکی کے سامنے نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، لڑکی اور نوجوان کو بچانے کیلئے معافیاں مانگ رہی ہے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ واقعہ کس وجہ سے ہوا اور کس جگہ ہوا اس کی تحقیقات کررہے ہیں، ابھی تک کسی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے، سوشل میڈیا سے واقعے کا علم ہوا تحقیقات کررہے ہیں۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ فوٹیج میں تشدد کرنے والے با اثر شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے، سلمان فاروقی اور اس کے گارڈ نے شہری پر تشدد کرکے قانون کو ہاتھ میں لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری پر تشدد کرنے والا شخص سلمان فاروقی بائیونک فلمز نامی اشتہاری کمپنی کا سی ای او ہے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ بااثر ملزم کی گرفتاری کیلیے اس کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تاہم ملزم کا دفتر بند ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی شکایت پولیس کو نہیں دی گئی، فیملی کی بھی تلاش جاری ہے،
    ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • نوجوان پر بہیمانہ تشدد کرنیوالا زمیندارساتھیوں سمیت گرفتار

    نوجوان پر بہیمانہ تشدد کرنیوالا زمیندارساتھیوں سمیت گرفتار

    کبیر والہ/ مظفرگڑھ : بااثر زمیندار نے کبیر والا میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر پولیس حکام نے نوٹس لے کرملزم کو تین ساتھیوں سیمت گرفتار کرلیا، مظفرگڑھ میں ن لیگی رہنما کی ایما پر لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی نشانہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز مظلوموں کی آواز بن گیا، کبیروالا میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا زمیندار پکڑا گیا۔

    سرائے سدھو کےعلاقے میں بااثر زمیندار مظہرحسین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے نوجوان علی شیر کو موبائل فون کی چوری کا الزام لگا کراغواء کرلیا، نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹے ٹیوب ویل میں باندھ کر لٹکائے رکھا۔

    اہل علاقہ کی منت سماجت کے بعد زمیندار نے نوجوان کورہاکیا، اے آر وئی نیوز کی خبر آر پی او ملتان نے نوٹس لیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمیندار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی نشانہ بنا دیا گیا

    دوسری جانب مظفرگڑھ میں حوّا کی ایک اور بیٹی ہوس کا نشانہ بن گئی، بااثرافراد ملزمان کی پشت پناہی کرنے لگے، لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی نشانہ بنا دیا گیا۔

    مظفر گڑھ میں عرفان نامی نوجوان نے لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگی چیئرمین زاہد حسین اغوا اور زیادتی کے ملزمان کی سرپرستی کر رہا ہے۔

    لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ لڑکی کی واپسی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ حقائق سامنےآنے پر پولیس حکام کے حکم پر لڑکی کے اغوا اور زیادتی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مذکورہ واقعہ مظفر گڑھ کے نواحی علاقے بنڈہ اسحاق میں پیش آیا جبکہ مقدمہ تھانہ روہیلاں والی میں درج کیا گیا ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔