Tag: نوجوان کا قتل

  • کراچی : باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

    کراچی : باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

    کراچی (25 اگست 2025) لیاری میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، واردات میں مسلح افراد نے نوجوان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، بیٹے نے باپ کے سامنے موقع پر ہی جان دے دی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں غازی مسجد کے قریب باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے پرانی دشمنی پر باپ کے سامنے بیٹے پر گولی چلا دی، نوجوان نے جائے وقوعہ پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

    ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش تحویل میں  لے کر قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے مقتول نوجوان کی شناخت 18سالہ محمد طلحہٰ ولد محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی: واقعے کےحوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : لیاری میں قاتلوں نے پیچھے سے آواز دے کر ڈاکٹر شمبو لعل کو گولیاں مار دیں

    کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ دنوں قاتلوں نے دن دہاڑے تعاقب کرکے ڈاکٹر شمبو لعل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔مقتول کلینک سے نکل کر واک پر جا رہے تھے۔

    فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقتول کے بیٹے دیپک لعل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

  • سگریٹ کیلئے ماچس دینے سے انکار پر نوجوان قتل

    سگریٹ کیلئے ماچس دینے سے انکار پر نوجوان قتل

    سگریٹ جلانے کے لیے ماچس دینے سے انکار پر دو نوعمر لڑکوں نے ایک نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

    بھارتی دارلحکومت دہلی کی پولیس نے دو کم عمر لڑکوں کو ایک نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، پولیس نے بتایا کہ لڑکوں نے اس شخص کو اس لیے قتل کیا کہ مقتول نے نوجوانوں کو سگریٹ جلانے کے لیے ماچس دینے سے انکار کردیا تھا۔

    افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز بھارتی دارلحکومت کے علاقے تیمارپور میں پیش آیا، پولیس کو واقعے کی اطلاع پی سی آر کال کے ذریعے ملی تھی۔

    پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو اسے وہاں آٹو رکشہ اور اس کے اطراف میں خون ہی خون بکھرا نظر آیا اور مقتول شدید زخمی حالت میں ملا۔

    فوری طور پر پولیس نے حملے کا نشانہ بننے والے شخص کو ہندو راؤ اسپتال منتقل کیا مگر وہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی۔

    پولیس نے اس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دو نابالغ ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد اتوار کو انھیں حراست میں لے لیا ہے۔

    ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور عینی شاہدین کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے جبکہ حملے میں استعمال ہونے والی چھری بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قتل : لواحقین کا  قاتل کی گرفتاری تک تدفین کرنے سے انکار

    ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قتل : لواحقین کا قاتل کی گرفتاری تک تدفین کرنے سے انکار

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان عبدالرحمان کے لواحقین نے قاتل کی گرفتاری تک تدفین کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اورشہری کی جان لے لی، نارتھ کراچی میں چوبیس سالہ دکاندار کو مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    عبدالرحمان کے قتل پر تاجروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر احتجاج کیا گیا، جس کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔

    لواحقین نے قاتل کی گرفتاری تک تدفین کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    مقتول عبدالرحمان کے بھائی نے عباسی شہید اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو میت دفن نہیں کریں گے، میرےچھوٹےبھائی کودکان میں قتل کیا گیا، بلاول بھٹو اورسندھ حکومت واقعے کانوٹس لیں۔

    پولیس کے مطابق مسلح ڈکیت دکان سے 80 ہزار روپے چھین کر نکلے تھے، وہاں موجود عبدالرحمن نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس کو وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے چار خول ملے ہیں۔

    واقعے کے بعد اعلی حکام نے بلال کالونی تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔

    واضح رہے رواں برس اس شہر میں ڈکیتوں کے ہاتھوں 44 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • نوجوان کا قتل، تنزلی کر کے ایس ایچ او بلال کالونی کو سب انسپکٹر بنا دیا گیا

    نوجوان کا قتل، تنزلی کر کے ایس ایچ او بلال کالونی کو سب انسپکٹر بنا دیا گیا

    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کے قتل پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او بلال کالونی شہزادہ سلیم کی تنزلی کر کے انھیں سب انسپکٹر بنا دیا۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنل بے لگام ہو گئے ہیں، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا، نارتھ کراچی بلال کالونی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فوم کی دکان میں گھسے، 80 ہزار روپے لوٹ لیے، اور مزاحمت پر 25 سالہ دکاندار عبدالرحمان کو گولیاں مار دیں۔

    رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے، حالیہ واقعے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او بلال کالونی انسپکٹر شہزادہ سلیم کو معطل کر دیا ہے اور ان کے عہدے میں تنزلی کر کے انھیں سب انسپکٹر بنا دیا ہے۔

    نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات جاری ہے، دوسری طرف مقتول کے رشتے دار عباسی شہید اسپتال میں انصاف کی دہائیاں دیتے رہے، عبدالرحمان کے بھائی نے کہا جب تک قاتل پکڑے نہیں جاتے تدفین نہیں کریں گے۔

  • کراچی :   رینٹ اے کار دفتر میں تشدد سے نوجوان کا قتل، ایک اور ملزم گرفتار

    کراچی : رینٹ اے کار دفتر میں تشدد سے نوجوان کا قتل، ایک اور ملزم گرفتار

    کراچی : ناگن چورنگی پر رینٹ اے کار دفتر میں تشدد سے نوجوان کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم بلال صدیقی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مفرور کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ناگن چورنگی پر رینٹ اے کار دفتر میں تشدد سے نوجوان کے قتل کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے ایک اور ملزم بلال صدیقی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس چار ملزمان کو پہلے ہی گرفتارکرچکی ہے ، گرفتار مرکزی ملزمان علی نواز اورمحمد عمارشوروم مالک ہیں۔

    مقدمے میں نامزد حسان کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ سفیرسمیت کئی ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں ایک شخص پر بدترین تشدد کیا گیا تھا ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

    ویڈیو میں متعدد افراد ایک شخص کو برہنہ کرکے ڈنڈوں اور بیلٹ سے تشدد کررہے اور تشدد کے بعد ملزمان متاثرہ شخص کو دفتر میں بند کرکے چلے گئے تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے رینٹ اے کار کے دفتر میں نوجوان کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ،مقدمہ مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    مقتول کی بہن نے بتایا تھا کہ جس میں کہا گیا کہ اطلاع ملی میرے بھائی عدیل کی لاش رینٹ اےکار میں موجود ہے ، شوہر اور بہنوں کے ہمراہ پہنچی تو بھائی کی تشدد زدہ لاش موجود تھی، میرے بھائی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں توڑ دی گئیں۔

  • کراچی :  ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کا قتل،  مقدمہ درج

    کراچی : ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کا قتل، مقدمہ درج

    کراچی : شارع فیصل پرعوامی مرکز کے قریب نوجوان عفان اویس کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پرعوامی مرکز کے قریب شہری کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ، مقتول عفان اویس کو اتوار کو عمرے کیلئے جانا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ جائےوقوعہ سےسی سی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں، کچھ افراد نےملزمان کوواردات کرتے دیکھا ہے، عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے بنوائیں گے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان پینٹ شرٹ پہنےہوئےتھے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک نائن ایم ایم پستول کا خول ملاہے، جسے فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا۔

    یاد رہے ہفتے کی شب شاہراہ فیصل عوامی مرکز کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر عثمان نامی نوجوان کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا تھا، مقتول کی دو ماہ قبل شادی ہوئی۔

    واضح رہے کہ رواں سال کےدوران اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق افراد کی تعداد79 ہوگئی ہے۔