Tag: نوجوان کی جان

  • سوشل میڈیا ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    سوشل میڈیا ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: نوجوان سوشل میڈیا ویڈیو بناتے ہوئے پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا، گارڈن ٹاؤن کا رہائشی احمد 12ویں کلاس کا طالب علم تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سوشل میڈیا ویڈیو کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ویڈیو بناتےہوئےنوجوان پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق کی شناخت16سالہ احمدکےنام سےہوئی، گارڈن ٹاؤن کا رہائشی احمد12ویں کلاس کا طالب علم تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان تالاب کنارے ویڈیو بنا رہا تھا،دیواریں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    منچن آباد : ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، محمد سفیان ٹک ٹاک شوٹ کر رہا تھا کہ پاؤں پھسل گیا اورنہر میں گرکر جان گنوادی۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ منڈی صادق گنج میں ٹک ٹاک نے ایک اور گھر اجاڑ دیا ، محمد سفیان دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے صادقیہ کینال میں جا گرا، کینال میں پانی گہرا تھا۔

    نوجوان کی تلاش کے لئے ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

    محمد سفیان کے والد سرکاری اسپتال میں درجہ چہارم کے ملازم ہیں۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔