Tag: نوجوان کی ہلاکت

  • کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر ترجمان کا مؤقف سامنے آگیا

    کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر ترجمان کا مؤقف سامنے آگیا

    کراچی: کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ترجمان کسٹم کا مؤقف سامنے آگیا، سپاہی نے جان بچانے کےلیے فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز کے ترجمان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ کسٹمز اہلکاروں نے رات 3:40 پر مشتبہ گاڑی کو بوٹ بیسن کے قریب روکا، کار سوار افراد نے شدید مزاحمت کی، پُرتشدد جھڑپ بھی ہوئی، جھڑپ کے دوران جان بچانے کےلیے کسٹمز سپاہی نے فائرنگ کی۔

    کسٹمز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے ایک مشتبہ شخص شدید زخمی ہوا، جس نے اسپتال میں دم توڑا، مشتبہ افراد کا تعلق بلوچستان میں منظم اسمگلنگ نیٹ ورک سے ہوسکتا ہے۔

    ڈی آئی خان : فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید

    زخمی شخص کے ساتھیوں نے کسٹمز اہلکاروں کا تعاقب کیا اور حملے کی کوشش کی، گاڑی کو کسٹم ہاؤس منتقل کیا گیا، 80 بوریاں اسمگل چھالیہ برآمد ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ گاڑی کو کسٹم ہاؤس میں سیز کردیا گیا، چھالیہ کی مالیت لاکھوں روپے ہے، ورثا لاش کو مستونگ لےکر چلے گئے۔

    کسٹمز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جانی نقصان پر افسوس ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں، واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے، اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/customs-officers-allegedly-shot-car-driver-clifton/

  • نوجوان کی ہلاکت : کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا

    نوجوان کی ہلاکت : کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا

    کراچی : سائٹ ایریا  میں ہونے والا پولیس مقابلہ بھی جعلی نکلا،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے رپورٹ تیار کر لی ہے،  پولیس مقابلے کے دوران نوجوان سلطان نذیر ہلاک ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا ، سائٹ اے میں ہونیوالے مقابلے کی فائنل رپورٹ تیار کرلی گئی ، جس میں ہنزہ کے مقتول جوان سلطان نذیر بےقصور قرار دیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے رپورٹ تیار کی ہے ، 2روزمیں تحقیقاتی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کوجمع کرائی جائے گی، رپورٹ میں کہا گیا 3 جنوری کو سائٹ اے تھانے کی حدود میں مقابلہ ہوا، اس دوران سلطان نذیر آن لائن موٹرسائیکل سروس کےذریعےگھرجا رہا تھا ، رائیڈر نے پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ پر موٹرسائیکل روکی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسری جانب سے پولیس اہلکار 2ملزمان کا پیچھا کرتے آرہے تھے ، پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی تو موٹرسائیکل رائیڈر بھاگا ، سلطان نذیر موٹرسائیکل رائیڈر کے پیچھے بھاگا ، پولیس اہلکاروں نے سلطان نذیر کو بھاگتے دیکھ کر گولیاں ماریں۔

    14جنوری کویس ایس پی عرفان بہادرکو تحقیقات منتقل کی گئیں ، ایس ایس پی عرفان بہادر کی اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جعلی مقابلے میں ملوث دونوں اہلکار مفرور ہیں ، اہلکار شبیر اور جہانگیر صورتحال خراب دیکھ کر دوسرے صوبے فرار ہوگئے تھے ، دونوں اہلکاروں کیخلاف دہشت گردی اور قتل ودیگردفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

  • کار سوار نوجوان کی ہلاکت ، پٹرولنگ پولیس کے 4 ملازمین کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    کار سوار نوجوان کی ہلاکت ، پٹرولنگ پولیس کے 4 ملازمین کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    فیصل آباد : پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان کے قتل کا مقدمہ پٹرولنگ پولیس کے 4 ملازمین کے خلاف درج کرلیاگیا ،مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمے میں 3 دفعات شامل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان کی موت کے معاملے پر پٹرولنگ پولیس کے 4 ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمے میں 3 دفعات شامل کی گئی، بھائی اویس نے بیان میں کہاہے کہ اے ایس آئی شاہدپیرپرگاڑی چڑھ جانےپر مشتعل ہوا ، وقاص کوگالیاں اور دھمکیاں دیں، کار روکنے پر اہلکاروں نےبندوقیں تان لیں ، وقاص نے خوفزدہ ہو کرگاڑی بھگائی ،اہلکاروں نے تعاقب کیا۔

    بھائی نے بتایا کہ الہ گاؤں پہنچ کرقاص نے گاڑی روک کر ہاتھ کھڑےکیےتھے، اے ایس آئی شاہد کے کہنے پر کانسٹیبل عثمان نے فائرنگ کی، پیٹ میں گولی لگنے  سے وقاص شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا ، جس کے بعد پولیس اہلکار زخمی وقاص کوٹھڈے،بندوق کا دستہ مارتے رہے۔

    اویس کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی اور پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر لاش اورگاڑی ساتھ لے گئے۔

    یاد رہے وقاص کی ہلاکت کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری میں پٹرولنگ پولیس اہلکار قصوروارقرار پائے تھے، سی پی اونےآئی جی پنجاب کوابتدائی انکوائری رپورٹ بھیجی ،جس میں بتایا گیا کہ اےایس آئی شاہدمنظور،اہلکاروں نےروشن والاکےقریب کارروکنےکی کوشش کی، کارنہ رکنےپراہلکاروں نےتعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

    رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی غفلت پائی گئی،اہلکاروں نےاختیارات سےتجاوزکیا،قواعد نظراندازکئے اور غیر مسلح  اور معصوم افرادپرفائرنگ کاکوئی جوازنہ پایاگیا۔

  • سائٹ ایریا جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، مقدمہ درج، اہل خانہ کا احتجاج کا اعلان

    سائٹ ایریا جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، مقدمہ درج، اہل خانہ کا احتجاج کا اعلان

    کراچی : سائٹ ایریا میں مبینہ مقابلے میں نوجوان کی موت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اہل خانہ نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سائٹ اےمیں درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق نوجوان کےکزن سلیم اللہ کی مدعیت میں درج کیاگیا ، مقدمےمیں اختیارات کاناجائزاستعمال،غفلت،قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے سلطان نذیر کے اہل خانہ سرد خانے پہنچ گئے ہیں ، کزن سلیم کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لیکر جائیں گے، سلطان نذیرکوآن لائن موٹر سائیکل بک کراکر دی تھی، سلطان کوموٹر سائیکل نہیں آتی تھی اورنہ اس کے پاس تھی۔

    سلطان نذیر کے کزن نے بتایا کہ ہمیں صبح پتا چلا ایسا کوئی واقعہ ہو ا ہے جس پر تھانے پہنچے، تھانے والوں نے ایسا رویہ اختیار کیا جیسے دہشت گرد ماراہو، ہم لاش کو پہلے پوسٹ مارٹم لےلئے لیکر جارہے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی پریس کلب پر واقعےمیں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی تک احتجاج کریں گے۔

    ایس پی بلدیہ فیضان علی کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے ،اہلکاروں کے بیانات لئےجائیں گے، پولیس مقابلےکے دوران اسلحہ فرانزک کیلئے بھجوادیاگیا، ہلاک نوجوان سلطان سے ملنی والی موٹر سائیکل چوری کی ہے، مکمل انکوائری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

  • لاہور: نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کا ریسٹورنٹ مالکان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شاہراہ بند کردی

    لاہور: نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کا ریسٹورنٹ مالکان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شاہراہ بند کردی

    لاہور : کرنٹ لگنے سے ریسٹورنٹ ملازم کی ہلاکت پر لواحقین نے احتجاج کرکے لاہور کی شاہراہ بند کردی، ورثاء کا مطالبہ ہے کہ ریسٹورنٹ مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڈ پر ہربنس پورہ کی حدود میں کرنٹ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ہلاکت پر اس کے ورثا نے احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے رنگ روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔ اٹھارہ سالہ نوجوان ثاقب مسیح نجی ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ثاقب مسیح ریسٹورنٹ میں ویٹر تھا۔

    ورثا نے الزام عائد کیا کہ ریسٹورنٹ مینجر نے ثاقب مسیح کو ایک ٹن وزنی مین بورڈ لگانے کا کام دیا تاہم ثاقب مسیح بورڈ لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

    ورثا نے الزام عائد کیا کہ ثاقب مسیح کو جاں بحق ہوئے بیس گھنٹوں سے زیادہ وقت گزر گیا تاحال ریسٹورنٹ مالکان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تاحال پوسٹ مارٹم مکمل نہیں ہو سکا۔

  • کراچی: منگھوپیرمیں نوجوان کی ہلاکت پرعلاقہ مکینوں کا احتجاج

    کراچی: منگھوپیرمیں نوجوان کی ہلاکت پرعلاقہ مکینوں کا احتجاج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں نوجوان کی ہلاکت پرعلاقہ مکینوں نے بنارس چوک پراحتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب سے مقتول جنید کی لاش ملنے پر لواحقین نے جنید کی میت کو بنارس چوک پررکھ شدید احتجاج کیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی کو معطل کردیا۔

    مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ جنید کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ جنید گزشتہ رات سے لاپتہ تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جمال صدیقی نے دعویٰ کیا کہ مقتول تحریک انصاف کا کارکن تھا جبکہ اس کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے۔

    پولیس کے مطابق جنید کی لاش منگھوپیر میں حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب سے ملی اور اس کے سر اور کان پر گولی کے نشان تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا پوست مارٹم کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے منگھوپیر میں اس مبینہ اغوا اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی غربی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    بلوچستان: نامعوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔