پیر محل(15 اگست 2025): پنجاب کے شہر میں راہ چلتی لڑکی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر محل کے محلہ اتفاق ٹاؤن میں میں راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
گزشتہ رات دو موٹرسائیکل سواروں نے راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکات کیں جس کو کیمرےکی آنکھ نے محفوظ کرلیا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، پولیس نے رات گئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
https://urdu.arynews.tv/mailsi-ccd-encounter-dacoity-and-rap3-suspect-kill3d-15-august-2025/
حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دونوں ملزم نامزد ہیں، ملزمان نے مبینہ طور پر گرین سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی ایک ایسی ہی واردات کی ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں خاتون پر سرعام تشدد او اغوا کی کوشش کرنے والا قانون کے شکنجے میں آگیا، ملزم شاہ زیب نے موٹرسائیکل سوار خاتون کو روکا تھپڑ مارے اور بائیک سے گرایا۔
ہنجروال کے علاقے میں چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے اسکول پرنسپل کو بھی حراست میں لے لیا گیا، والدہ نے اسکول پرنسپل غلام نبی کے خلاف پرچہ بھی کٹوادیا۔