Tag: نوجوان ہلاک

  • ایئرپورٹ پر المناک حادثہ، نوجوان ہوائی جہاز کے انجن میں پھنس کر ہلاک

    ایئرپورٹ پر المناک حادثہ، نوجوان ہوائی جہاز کے انجن میں پھنس کر ہلاک

    ایئرپورٹ پر پیش آنے والے المناک حادثے میں ایک شخص اڑنے کےلیے تیار ہوائی جہاز کے انجن میں پھنس گیا اور عبرتناک موت کا شکار ہوگیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو میلان ایئرپورٹ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردیے، ایک شخص مبینہ طور پر ہوائی جہاز کے انجن میں پھنس گیا جس سے اس کی موت ہو گئی جبکہ واقعے کے فوری بعد پروازوں کو بھی معطل کردیا گیا۔

    یہ واقعہ شمالی اٹلی کے شہر برگامو کے ہوائی اڈے پر پیش آیا، میڈیا رپورٹس میں اسے ‘رن وے کا واقعہ’ قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ یہ ایک نامعلوم شخص دوڑتے ہوئے انجن میں جا گرا۔

    امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، متاثرہ خاندان نے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    برگامو میلان ہوائی اڈے کی اتھارٹی، SACBO نے بتایا کہ "ٹیکسی وے پر پیش آنے والی پریشان کن واقعے کی وجہ سے” تمام پروازیں برگامو-اوریو ال سیریو ایئرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10:20 پر معطل کر دی گئیں۔

    اطالوی اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے والے ہوائی اڈے کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بظاہر کوئی طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا اور ایک شخص دورتا ہوا آیا اور انجن میں پھنس گیا۔

    تاہم سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق یہ شخص 30سال کی عمر کے آس پاس ایک زمینی کارکن تھا جو پرواز A319کے انجن میں پھنس گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/air-india-crash-india-refuses-un-to-join-investigation/

  • شادی میں رقص کرتا نوجوان اچانک گرکر ہلاک

    شادی میں رقص کرتا نوجوان اچانک گرکر ہلاک

    شادی میں محو رقص نوجوان اچانک گرا اور دار فانی سے کوچ کرگیا، دل کا دورہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں مذکورہ واقعہ پیش آیا، بارات میں ڈانس کرتے ہوئے نوجوان کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا اور آناً فاناً موت کے منہ میں چلا گیا۔

    ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والا 33 سالہ وجے کمار اتوار کی شام ضلع پداپلی میں ایک دوست کی شادی کی دعوت میں شرکت کے لیے آیا تھا۔

    عشائیے کے بعد کولانور میں وجے کمار کے دوست کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران کئی گھنٹوں تک رقص کرنے کے بعد وہ اچانک گر گیا۔

    باررات میں موجود مقامی لوگ اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے جبکہ اسکی موت واقع ہوچکی ہے۔

  • چلتی بس میں کھڑکی سے سر باہر نکالنے والا نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھا

    چلتی بس میں کھڑکی سے سر باہر نکالنے والا نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھا

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں چلتی بس میں کھڑی سے سر باہر نکالنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، نوجوان دوسری گاڑی کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ 27 سالہ ایسو کونڈاپور علاقے میں واچ مین کا کام کرتا تھا۔

    نوجوان اپنے گھر جانے کے لئے بس میں سوار ہوا تو حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ یاچارم منڈل کے گنگل کے قریب اسے قئے آرہی تھی، اس نے بس کی کھڑکی سے سر باہر نکال لیا۔

    اسی دوران وہاں سے گزرنے والی دوسری بس نے اس کے سر کو ٹکر ماردی، جس کے باعث مذکورہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    دوسری جانب بھارت کے شہر حیدرآباد میں بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون گھریلو جھگڑوں کے بعد دو روز قبل حیدرآباد پہنچی تھی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادتی کا شکار متاثرہ خاتون ہفتہ کی رات املی بن بس ڈپو کے پاس رکی ہوئی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد اسے زبردستی موٹرسائیکل پر سوار کرکے لے گئے، ملزمان نے خاتون کو بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ کے گودام میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    زیادتی کا شکار خاتون نے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

  • رقص کرتا نوجوان اچانک گرکر ہلاک، ویڈیو وائرل

    رقص کرتا نوجوان اچانک گرکر ہلاک، ویڈیو وائرل

    بھارت میں منڈپ میں رقص کرنے والا نوجوان اچانک گرپڑا اور ہلاک ہوگیا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں ہندؤں کی مذہبی تقریب جاری تھی، اس دوران گنیش منڈپ میں رقص کے دوران نوجوان کو دل کا دورہ پڑا اور وہیں اس کی موت واقع ہوگئی۔

    مرنے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ پرساد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دھرمارم میں گنیش کی مورتی کے منڈپ میں اپنے ساتھی کے ساتھ رقص کررہا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک وہ رقص کے دوران گرپڑا جس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا، تاہم ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ نوجوان کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جب کہ لوگ اس طرح نوجوان کی اچانک موت پر لوگ غم کا اظہار کررہے ہیں۔

  • گرل فرینڈ کے والد کا خوف، نوجوان چھت سے گر کر ہلاک

    گرل فرینڈ کے والد کا خوف، نوجوان چھت سے گر کر ہلاک

    حیدرآباد دکن: بھارت میں ایک نوجوان اپنی محبوبہ کے لئے رات کے اوقات میں پیزا لے کر اس کے گھر پہنچا، مگر لڑکی کے والد کے خوف کے باعث چھت سے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد دکن کے رہائشی 20 سالہ محمد شعیب کی کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے دوستی ہوئی تھی۔

    محمد شعیب آدھی رات کو پیزا لے کر اپنی دوست سے ملنے کی غرض سے اس کے گھر پہنچ گیا، اطلاعات کے مطابق محمد شعیب ایک بیکری میں ملازمت کرتا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق زینے پر قدموں کی آہٹ سے شعیب کو خوف محسوس ہوا، وہ یہ سمجھا کہ لڑکی کے والد اوپر آرہے ہیں، محمد شعیب نے گھبراہٹ میں چھت کے ایک کونے میں چھپنے کی کوشش کی لیکن بد قسمتی سے اس کا پیر پھسل گیا اور نوجوان چوتھی منزل سے نیچے گر گیا۔

    چھت سے گرتے ہی موجود افراد نے محمد شعیب کو اسپتال پہنچایا تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی، نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ محمد شعیب کے والد کی جانب سے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • شادی کی تقریب میں نوجوان اُبلتے پتیلے میں گر کر ہلاک

    شادی کی تقریب میں نوجوان اُبلتے پتیلے میں گر کر ہلاک

    تمل ناڈو: بھارت میں شادی کی تقریب میں ایک نوجوان کیٹرنگ والا کھانا لوگوں کو پیش کرتے ہوئے پتیلے میں گر گیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گرم رسام (رسام تامل ناڈو کا ایک کلاسک پکوان ہے)کے برتن میں گرنے کے بعد ایک 21 سالہ نوجوان جھلس کر زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہوجانے والے لڑکے کا نام ستیش تھا، وہ کالج میں بی سی اے کے آخری سال کا طالب علم تھا جو ایک کیٹرنگ فرم میں پارٹ ٹائم کام کرتا تھا، مقامی پولیس کے مطابق اس کے والدین اور وہ دونوں یومیہ مزدور ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ستیش ایک شادی کی تقریب میں مہمانوں کو کھانا پیش کر رہا تھا۔ شادی کے چند مہمانوں نے بتایا کہ وہ ابلتے ہوئے گرم پتیلے کے پاس سے گزرتے ہوئے انہیں کھانا پیش کر رہا تھا اس دوران وہ پھسل کر رسام کے پتیلے میں گر گیا۔

    واقعہ پیش آنے کے بعد ستیش کو فوری طور پر ایک پرائمری ہیلتھ کیئر کلینک لے جایا گیا، جب وہاں حالت نہیں سنبھلی تو ستیش کو شہر کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

  • لندن میں چاقو بردار شخص کا ایک اور حملہ، نوجوان ہلاک

    لندن میں چاقو بردار شخص کا ایک اور حملہ، نوجوان ہلاک

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں 17 سالہ جوان چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگیا، مقتول جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے مغربی علاقے اسلیورتھ میں مقتول اور قاتل کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑا ہورہا تھا کہ اس دوران ملزم نے متاثرہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جسے جائے حادثہ پر ہی پولیس نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن وہ طبی امداد فراہم کرنے والے عملے کی آمد سے قبل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور میٹروپولیٹین پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور باقاعدہ شناخت کا جائزہ لینے کے بعد حتمی رپورٹ تشکیل دی جائے گی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال چاقو زنی کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : لندن : تین لاکھ سے زائد بچے جرائم پیشہ گروہوں سے منسلک ہیں، چلڈرن کمشنر

    برطانیہ میں بچوں کے حقوق کے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں 3 لاکھ 13 ہزار کم عمر بچے گینگ ممبر ہیں اور 34 ہزار بچے ایسے ہیں جو پُرتشدد جرائم کا تجربہ کرچکے ہیں۔

  • برطانیہ: چاقو بردار شخص کے حملے میں نوجوان ہلاک

    برطانیہ: چاقو بردار شخص کے حملے میں نوجوان ہلاک

    لندن : برطانیہ میں نامعلوم چاقو بردار شخص کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے گاؤں کاؤنٹی دُرہم کی پولیس نے چاقو کے وار سے قتل ہونے والے شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے 25 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا یے۔

    دُرہم پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو اتوار کے روز کال موصول ہوئی کہ دُرہم گاؤں کے گریگ سن اسٹریٹ پر ایک 25 سالہ شخص چاقو زنی کی واردات میں شدید زخمی حالت میں ملا ہے جو بعد میں ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکا۔ پولیس تاحال متاثرہ شخص کی شناخت پتہ لگانے میں ناکام ہے۔

    برطانوی پولیس کا خیال ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان پر ذاتی دشمنی کی بنا پر حملہ کیا گیا ہے، کمیونٹی کے دیگر افراد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے 25 سالہ نوجوان کے ساتھ ساتھ ایک 25 سالہ خاتون کو بھی قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : برطانیہ میں دہرے قتل کی واردات: مقتولہ پولیس کو مدد کے لیے بلاتی رہ گئی


    یاد رہے کہ چار روز قبل برطانوی دارالحکومت لندن میں 22 سالہ رنیم اودیہہ اور ان کی 49 سالہ والدہ کو سولی ہل کے ے علاقے میں چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا گیا تھا، تاہم دونوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئی تھیں۔

    برطانوی محکمہ پولیس کے سراغ رساں کا کہنا ہے کہ مس اودیہہ نے پولیس کو متعدد کالز کی، اور جس دوران پولیس انہیں ٹریس کرکے ان تک پہنچی تو یہ سانحہ پیش آچکا تھا ۔

  • بنگلادیش میں طلبہ کی ہلاکت پر شدید احتجاج،  پولیس کی مظاہرین پر شلینگ

    بنگلادیش میں طلبہ کی ہلاکت پر شدید احتجاج، پولیس کی مظاہرین پر شلینگ

    ڈھاکا :  پولیس کی جانب سے طالب علموں کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے لاکھوں مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، اب تک 115 طالب علم پولیس تشدد کی زد میں آکر زخمی ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز بنگلا دیش کے دارالحکومت میں واقع ڈھاکا یونیورسٹی کے 2 طالبِ علم گھر سے موٹرسائیکل پر مادرِ علمی آرہے تھے کہ انہیں گنجان آباد علاقے میں تیز رفتار بس نے ٹکر ماری۔

    ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دونوں طالبِ علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، یونیورسٹی کے ساتھیوں کو جب اس بات کا علم ہوا تو نوجوان سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، دارالحکومت سے شروع ہونے والا احتجاج دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے ہر بڑے شہر میں پھیل گیا۔

    پولیس کے مطابق تازہ حادثہ جمعے کے روز پیش آیا تاہم اُس سے پانچ روز قبل ڈھاکا یونیورسٹی کے ہی ایک طالب علم بس کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوچکا ہے، ایک ہفتے میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد طالبِ علموں میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طلبہ کی جانب سے کیا جانے والا ملک گیر احتجاج آٹھویں روز بھی جاری ہے اور بنگلادیشی پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے لاکھوں طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

    بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے ڈھاکا سمیت ملک بھر کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگاکر بند کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مظاہرہ کرنے والے اسکول اور کالجز کے مشتعل طلبہ کی جانب سے ملک کا ٹرانسپورٹ کا قانون تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جنہوں نے 1 کروڑ 80 لاکھ نفوس پر مشتمل شہر ڈھاکا کو جام کررکھا ہے۔

    بنگلادیش کی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے وفاق کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ ’ٹریفک حادثے کے ذمہ دارکو سزائے موت دینے کا قانون بنایا جائے‘۔ بنگلا دیش میں تاحال ٹریفک حادثے کے ذمہ دار کو تین برس قید کی سزا دینے کا قانون ہے جبکہ پوری دنیا میں سزائے موت دی جاتی ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ رواں برس ہونے والے عام انتخابات سے قبل سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی سربراہی میں چلنے والی اپوزشن عوامی جذبات کو حکومت کے خلاف بھڑکا رہی ہے۔

    دوسری جانب سے اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی نے حکمران جماعت کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

  • سوئیڈن پولیس نے کھلونا پستول تھامے نوجوان کو قتل کردیا

    سوئیڈن پولیس نے کھلونا پستول تھامے نوجوان کو قتل کردیا

    اسٹاک ہوم : سوئیڈن کے دارالحکومت میں پولیس افسران نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے کھلونا پستول تھامے نوجوان کو ہلاک کردیا، مقتول کا ذہنی مریض تھا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک سوئیڈن کے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے آٹزم کے مرض میں مبتلا نوجوان کو گولی مار موت کے گھاٹ اتار، جو کھلونا پستول لے کر گھر سے نکلا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوئیڈن کے علاقے اسٹاک ہوم شہر کے وسط میں ایک رہائشی علاقے میں ایک روز قبل فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں تین پولیس اہلکاروں نے گھر سے کھلونا پستول لے کر نکلنے والے 20 سالہ شخص پر فائرنگ کردی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ایرک ٹوریل کے نام سے ہوئی تھی، جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مقیم تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرک کا دماغی توازن درست نہیں اور اس کے ایک عزیز نے تحفے میں کھلونا پستول دی تھی۔ مقتول ایرک پسوتل لیے جب اپارٹمنٹ سے باہر آیا تو پیٹرولنگ پولیس کے تین افسران نے ایرک کی جانب سے خطرہ محسوس کرتے ہوئے فائرنگ کردی تھی۔

    پولیس افسران کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایرک کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک 7 افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، پولیس حکام کی جانب سے تاحال واقعے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے البتہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز ایرک شام 4 بجے کے قریب گھر سے گیا تھا جس کے بعد کافی دیر تک ایرک کا کچھ پتہ نہیں چلا، تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد پتہ چلا کہ ایرک پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔