Tag: نوجوان ہلاک

  • ڈیفنس میں فائرنگ، نوجوان ہلاک، گاڑی میں موجود لڑکی کابیان قلمبند

    ڈیفنس میں فائرنگ، نوجوان ہلاک، گاڑی میں موجود لڑکی کابیان قلمبند

    کراچی : پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار کی گاڑی میں موجود لڑکی کا بیان قلم بند کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جب ضرورت پڑی تو پھر قانونی طور پربیان لیا جائے گا، عدالت نے آٹھ ملزمان کا سات روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں گزشتہ روز اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والےنوجوان انتظاراحمد کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    پولیس نے وقوعہ کے وقت مقتول کی گاڑی سے نکل کر جانے والی لڑکی کا بیان حاصل کرلیا ہے، مدیحہ نامی لڑکی واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے رکشہ میں بیٹھ کرچلی گئی تھی۔

    اس حوالے سے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نے کہا کہ انتظارکے ساتھ گاڑی میں ایک لڑکی بھی موجود تھی، یہ لڑکی واقعے کی عینی شاہد ہے، جس کا بیان بھی لے لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عینی شاہد لڑکی کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، جب ضرورت پڑی تو قانونی طور پر بھی بیان لیا جائے گا، گرفتار ملزمان اگر غلط بیانی کریں گے تو دیگرشواہد بھی موجود ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئےانتظار احمد کےوالد سے دوبارہ بیان لیا جائے گا، ان کی درخواست کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں: ڈیفنس میں کار پرفائرنگ، نوجوان جاں بحق، چار اے سی ایل سی اہلکار گرفتار


    ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ انتظاراحمد کے والد جن لوگوں کا کا نام لے رہے ہیں ان کابیان بھی لیا جائیگا، ادھوری معلومات پرمقدمہ کرتے تو وہ بھی غلط ہوتا، سادہ لباس میں کام کرنے کا بھی ایک ایس او پی ہوتا ہے، تمام اہلکاروں کا سادہ لباس نہیں ہونا چاہیے تھا۔

  • اسلام آباد: کارنہ روکنےپرپولیس اہلکارکی فائرنگ،نوجوان ہلاک

    اسلام آباد: کارنہ روکنےپرپولیس اہلکارکی فائرنگ،نوجوان ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اشارے پرنہ رکنے پر پولیس اہلکار نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کےسیکٹر آئی ٹین میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہو گیا،تاہم کار میں سوار لڑکی محفوظ رہی۔

    کارسوارکی لاش پمز اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ لڑکی کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانےبھیج دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالےتیمورکا تعلق مردان اورلڑکی کاتعلق لاہور سے ہے۔

    پمزاسپتال میں نوجوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری،پولیس نے نوجوان کی میت بغیرپوسٹ مارٹم کےمردہ خانے میں رکھوا دی تھی۔پولیس پوسٹ مارٹم سےبچنےکےلیےلاش کی رجسٹریشن نہیں کرائی گئی۔

    پمزسربراہ نےخبرملنےپر ڈیوٹی پرمامورسیکیورٹی عملہ معطل کردیا،ڈاکٹرالطاف کی ہدایت پر واقعےکی انکوائری شروع کردی گئی۔

    مزید پڑھیں:کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بس ڈرائیور زخمی

    واضح رہےکہ اس سےقبل گزشتہ سال اکتوبرمیں کراچی کے علاقےعبداللہ کالج کےقریب مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیاتھا۔فائرنگ میں ملوث 4 اہلکاروں کو حراست میں لےلیاگیا۔

  • لفٹ میں قدم رکھنے والا نوجوان دس منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

    لفٹ میں قدم رکھنے والا نوجوان دس منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں واقع دس منزلہ عمارت کی لفٹ سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اطلاعات کے مطابق نجی ریسٹورنٹ کا رائیڈر سجاد کافی کی ڈلیوری کے لیے تیز رفتاری اختیار کرتا ہوا دس منزلہ عمارت کے فلیٹ نمبر تین سو آٹھ میں داخل ہوا۔ کافی کی ڈلیوری مکمل کرنے کے بعد وہ واپسی کے لیے لفٹ میں داخل ہوا اور قدم رکھا دیا تاہم وہاں لفٹ تھی ہی نہیں نتیجے میں نوجوان دس منزلوں سے نیچے آگرا اور گرتے ہی جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے کے پانچ گھنٹے بعد سجاد کی لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے سجاد کے کئی گھنٹے قبل مرنے کی تصدیق کردی۔

    اطلاعات کے مطابق نوجوان کے اس طرح مر نے کی ذمہ داری بلڈنگ انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے کہ جب وہاں لفٹ موجود ہی نہیں تھی تو دروازہ لاک کیوں نہ تھا، وہ دروازہ جو لفٹ آنے پر ہی کھلتا ہے ورنہ مقفل رہتا ہے تاکہ کوئی گر نہ سکے۔

  • لاہور: تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق

    لاہور: تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق

    لاہور: قائداعظم انٹرچینگ کے قریب تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق،جائے وقوعہ سے ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق قائداعظم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوارنوجوان کو ٹکر مار دی۔جس کے نتیجے میں رشید چوک کا رہائشی اٹھارہ سالہ شیراز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،جس کے بعد لواحقین اور اہل علاقہ نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا.

    مقتول شیراز کےلواحقین کا کہنا تھا کہ ٹرک کو اورنج لائن منصوبے میں استعمال کیا جا رہا تھا.

    پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا.

  • فیصل آباد: پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشددسےنوجوان جاں بحق

    فیصل آباد: پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشددسےنوجوان جاں بحق

    فیصل آباد:گلبرگ میں پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشدد سے چائےفروش جاں بحق ہوگیا،مقتول کے لواحقین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقےاقبال پورہ کےرہائشی پچیس سالہ چائےفروش محمد فیاض کو ہفتےکی شام گلبرگ روڈپرتھانہ گلبرگ کےاہلکارانوراوراس کےساتھی نےروک کرمبینہ طورپر تشددکانشانہ بنایا.

    دوبچوں کےباپ فیاض کی حالت غیر ہونےپرپولیس اہلکاروں نے ریسکیوعملے کے ذریعے زخمی فیاض کو اسپتال بھجوادیا،
    جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا.

    مقتول فیاض کےلواحقین نےقتل کےواقعےکےخلاف احتجاج کرتےہوئےوزیراعلی پنجاب سے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کامطالبہ کیامقتول فیاض کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئےالائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی.

  • پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی

    پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی

    لاہور: کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے رہائشی بائیس سالہ اشفاق نے پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے لڑکی کی بہن زخمی ہوگئی،بعد میں اشفاق نے مبینہ طور پرخود کو گولی مار کر خودکشی کر لی.

    لڑکی کے والد کا الزام ہے کہ اشفاق نےگھر میں گھس کر فائرنگ کی،پولیس افسران نے خودکشی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش شرو ع کردی.

    یاد رہےفیصل آباد میں گذشتہ سال نوجوان نے محبت میں ناکامی پر لڑکی کو شادی کے دن گولی مارکرخود بھی خودکشی کرلی تھی.

  • کراچی :انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی :انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی : سعدی ٹاؤن کے قریب واقع ابو ذر غفار سوسائٹی میں انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جسکی تلاش میں اسکے کزن عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی،دونوں کی لاشوں کو تاحال نہیں نکالا جاسکا.

    تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے علاقے سعدی ٹاؤن کے قریب ابوذر غفار سوسائٹی میں واٹر بورڈ کی پانی کی لائن پر بنے ٹینک میں تین روز قبل انیس سالہ شیراز ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.

    شیراز کی لاش کو تاحال نہیں نکالا جاسکا،اپنے کزن کی تلاش میں عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی،دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام تر کوششیں کیں تاہم دونوں نوجوانوں کی لاش کو تاحال نہیں نکالا جاسکا.

    یاد رہےکہ تین روز قبل انیس سالہ شیراز ٹینک میں نہانے کے لیے اترا تھا پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب گیاتھا،ایدھی رضا کاروں کی جانب سے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے.

  • سانگھڑ : پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان ہلاک

    سانگھڑ : پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان ہلاک

    سانگھڑ: نورانی مسجد کےعلاقے میں مبینہ طورپر پولیس کی فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان عدنان یوسفزئی ہلاک ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں پچیس سالہ نوجوان عدنان فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے.

    دوسری جانب فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ کا اسپتال میں میڈیا کے سامنے روتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس میرے بیٹے کو گرفتار کرنے کے لیے گھر میں داخل ہوئی تھی.

    عدنان یوسفزئی کی والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کے بیٹے کواس کی آنکھوں کے سامنے چھت پر جاکر گولی ماری اور وہ ہلاک ہوگیا.

    ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ نےحکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے بیٹے کی ہلاکت کا نوٹس لے.

  • امریکی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام نوجوان ہلاک

    امریکی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام نوجوان ہلاک

    میزوری : امریکی ریاست میزوری میں پولیس نے فائرنگ کر کے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کر دیا ۔ اٹھارہ سالہ انٹونیو مارٹن کو بارکلے میں گیس سٹیشن کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    عینی شاہد کے مطابق مارٹن نے پولیس کو تلاشی لینے سے روکا جس پر پولیس افسر نے اس پر گولیاں برسادیں۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد سیکڑوں افراد گیس اسٹیشن پر جمع ہوگئے ۔

    پولیس کے مطابق مسلح نوجوان نے پولیس کی جانب اسلحہ دکھایا تو افسر کو فائرنگ کرنا پڑی ۔ اس سے پہلے اگست میں فرگوسن میں پولیس افسر نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا تھا ۔