Tag: نوجوان

  • مسئلہ کشمیر کے حل تک نوجوان ہرپلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھیں گے: سیمینار

    مسئلہ کشمیر کے حل تک نوجوان ہرپلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھیں گے: سیمینار

    لاہور: کشمیر یوتھ الائنس کے زیرِ اہتمام سماجی کارکنان، میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے ایک اجتماع  میں کشمیر کی حالیہ صورتحال، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال، گاڑیوں کے نیچے نوجوانوں کو روندھنے اور گھروں کو آگ لگانے کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری ظلم و جبر اور بر بریت کے خلاف   اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے  میڈیا اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات  نے لاہور میں منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کرکے  بھارت کو سخت ترین پیغام دیا۔

      لاہور میں منعقدہ تقریب میں تابش قیوم سیکرٹری انفارمیشن ملی مسلم لیگ، اینکرپرسن اسداللہ خان، کشمیر یوتھ الائنس کے بانی ممبران طہ منیب ، رضی طاہر، کاشف ظہیر کمبوہ،ملک سلمان صدر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ یوتھ ایکٹیوسٹس وجاہت شاہ، راجا ریپ سٹار،بلال اسلم، چوہدری عثمان مختار، فہد شہباز، فیضان اشرف، انیتا الیاس ، سعود احمد، احسن نصیر ، رانا تجمل حسین سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم، مظہر علوی صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ، اقلیتی برادری کے نمائندگان ارون کمار ، آکاش سنگھ اورفیصل الیاس نے شرکت کی۔

    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیااور سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔حکومتی سطح پر اقدامات میں کسی صورت سستی نہیں ہونی چاہیے ، مقبوضہ کشمیر میں اذیت بھری زندگی بسر کرنے والے ہمارے کشمیری بھائیوں کو آزادی کی منزل تک پہنچانا ہر پاکستانی نوجوان کی خواہش ہے۔ کشمیر یوتھ الائنس کے جانب سے قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کے حوالے سے خارجہ پالیسی کو مزید مضبوط کیا جائے اور دنیا میں مسئلہ کشمیر کو پیش کرنے کیلئے باصلاحیت نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے۔

    کشمیر میں جاری حالیہ بربریت پر شدید تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عالمی اداروں کی رپورٹس چیخ چیخ کر بھارتی بربریت کی گواہی دے رہی ہیں۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا نوٹس لے۔ گزشتہ دنوں نوجوانوں کو گاڑی کے نیچے روندا گیا، گھروں کو آگ لگائی گئی، ایسے واقعات کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کم نہیں کرسکتے، تقریب کے آخر میں کشمیری عوام کی آزادی کے لیے  خصوصی دعاکی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شادی کب کرو گے؟ سوال کرنے پر نوجوان نے قتل کر ڈالا

    شادی کب کرو گے؟ سوال کرنے پر نوجوان نے قتل کر ڈالا

    شادی کب کرو گے؟ یہ سوال شادی شدہ عزیز و اقارب اور احباب اکثر کنوارے لڑکے اور لڑکیوں سے کرتے دکھائی دیتے ہیں جس پر یقینی طور پر وہ کوئی نہ کوئی جواب ضرور دیتے ہیں مگر انڈوینشی نوجوان نے سوال کا جواب دینے کے بجائے ردعمل میں خاتون کو ہی قتل کر ڈالا۔

    انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں اپنی نوعیت کا انوکھا اور افسوسناک واقعہ پیش آیا کہ جب 28 سالہ نوجوان فیض نورالدین سے اُن کی 32 سالہ خاتون رشتے دار عائشہ نے شادی کرنے سے متعلق سوال کیا۔ نوجوان سوال کرنے پر آپے سے باہر ہوگیا اور اُس نے پڑوس میں رہنے والی اپنی ہی خاتون رشتے دار کو تشدد کے بعد قتل کر ڈالا۔

    واردات کے بعد نوجوان جائے وقوعہ سے فرار ہوکر چھپ گیا تھا تاہم جکارتہ پولیس نے اُسے حراست میں لے کر تفتیش کی تو نوجوان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے جرم کی وجہ بیان کی۔

    فیض نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ ’عائشہ مجھ سے اکثر شادی کرنے سے متعلق سوال کرتی تھی جس پر میں ہمیشہ مسکرا کر جواب دیتا تھا تاہم اُس روز عائشہ نے جب سوال پوچھا تو مجھے غصہ آگیا‘۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ سوال پوچھنے کے بعد میں نے عائشہ پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئی۔

    پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا تو پوسٹ مارٹم کے بعد آنے والی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ’عائشہ حاملہ تھی اور اسے گلہ گھونٹ کر مارا گیا ہے‘۔

    انسان کا مقصد تعلیم کے بعد روزگار اور شادی کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی نئی ازدواجی زندگی گزار سکے اور بقیہ ایام اہل خانہ ، اہلیہ اور بچوں کی جدوجہد کے لیے سرف کرے۔ دنیا میں بسنے والے افراد کی اکثریت جلد یا بدیر ازدواجی بندھن میں بندھتی ضرور ہے جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عمر زیادہ ہونے یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے کنوارے ہی دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جعلی پولیس مقابلہ: سپریم کورٹ نےواقعے میں ملوث اہلکاروں کوطلب کرلیا

    جعلی پولیس مقابلہ: سپریم کورٹ نےواقعے میں ملوث اہلکاروں کوطلب کرلیا

    لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی مقابلہ کیس کی سماعت کی، اس دوران متاثرہ خاتون صغریٰ بی بی نے کہا کہ پولیس نے مجھے اوربیٹے کواغوا کے مقدمے میں ملوث کیا۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ10ماہ بعد بری ہوئی، بیٹے کوجعلی پولیس مقابلے میں ماردیا گیا، صغریٰ بی بی نے سوال کیا کہ جج صاحب، مجھے انصاف کہاں سے ملے گا، پولیس کب تک ماؤں کی گود اجاڑتی رہے گی۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اگرحق کی بات ہوگی تو انصاف ملے گا، انصاف شورڈالنے سے نہیں حقائق پرملے گا، انہوں نے بیرسٹرسلمان صفدرکوخاتون کا وکیل مقررکردیا اور متاثرہ خاتون کوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادرشاہ نے واقعے سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی جوڈیشل انکوائری میں یکطرفہ کارروائی کی گئی۔

    پراسیکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادرشاہ نے بتایا کہ انکوائری میں فیصلہ خاتون کے خلاف کیا گیا جبکہ دوسری جوڈیشل انکوائری میں فیصلہ خاتون کے حق میں آیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملزمان کے وکیل کی سرزنش کی اور انہیں دلائل دینے سے روک دیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکرخدابخش کومعاونت کے لیے آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔


    جعلی پولیس مقابلہ: ہلاک ہونے والے نوجوان کی ماں نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکورٹ پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے بیٹے کے لیے ماں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کیا تھا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی گاڑی روک لی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوجوانوں کوخطرناک منافقوں سےباخبررہناچاہیے‘ عمران خان

    نوجوانوں کوخطرناک منافقوں سےباخبررہناچاہیے‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو خطرناک منافقوں سے باخبر رہنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بیرونی دشمنوں سےنمٹ لے گا، اپنی بقا کے لیے اندرونی دشمن کوبھی شکست دینا ہوگی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کوخطرناک منافقوں سےباخبررہنا چاہیے۔


    فاٹا کا انضمام،عمران خان کاحکومت کو ڈیڈلائن دینے کا فیصلہ


    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فاٹا کے انضمام پر حکومت کو ڈیڈلائن دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کا ٹاسک تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو سونپ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نوازشریف کو چیلنج کیا تھا کہ اپنی اپنی تحریک چلاکر دیکھتے ہیں، عوام کس کےساتھ کھڑےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مانچسٹر دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا‘عمران خان

    مانچسٹر دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا‘عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مانچسٹر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہمدری کااظہار ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں مانچسٹر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوےکہا کہ دھماکے میں معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔


    برطانوی وزیراعظم نے مانچسٹر دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا


    اس سے قبل برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مانچسٹر دھماکے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنی انتخابی مہم معطل کر دی تھی۔


    مانچسٹر ایرینا میں دھماکہ‘19افراد ہلاک‘50 زخمی


    واضح رہےکہ گزشتہ رات مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کچی بستی کے نوجوانوں کا آرکسٹرا

    کچی بستی کے نوجوانوں کا آرکسٹرا

    نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع کورگوچو نامی کچی آبادی کینیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے۔ یہاں دیڑھ سے 2 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔ یہ کچی آبادی غربت، جرائم اور منشیات کا گڑھ ہے اور یہاں گھریلو تشدد کی سماجی برائی نہایت عام ہے۔

    یہی نہیں یہاں رہنے والے زیادہ تر افراد ایڈز یا اس کے خطرے کا شکار ہیں۔

    اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ امید دیوانے کا خواب لگتی ہے کہ یہاں پیدا ہونے والے بچے معاشرے کا کوئی کارآمد حصہ ثابت ہوسکیں گے۔

    2

    تاہم السبتھ نوروج نامی ایک موسیقار کا خیال اس سے مختلف تھا۔ 80 نوجوان موسیقاروں کا آرکسٹرا ترتیب دینے والا یہ موسیقار اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ موسیقی کے ذریعہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

    یہی سوچ کر اس نے اس جھونپڑ بستی کے بچوں کو موسیقی سکھانی شروع کردی جو تعلیم و تربیت سمیت ہر طرح کی بنیادی سہولت سے محروم تھے۔

    10

    9

    نوروج کا کہنا ہے، ’موسیقی آپ کو آپ کے آس پاس کی دنیا بھلا دیتی ہے۔ آپ اپنے دکھوں اور تکالیف کو بھول کر زندگی کی مثبت چیزوں کی طرف متوجہ ہوسکتے ہیں‘۔

    ان بچوں کو موسیقی کی تربیت دینے کے لیے ایک ٹوٹی پھوٹی ادھ تعمیر شدہ عمارت میں میوزک سینٹر قائم کیا گیا ہے جو ایک کچرے کے ڈھیر کے قریب واقع ہے۔

    4

    5

    6

    البتہ یہاں آںے والے بچے نہایت بلند حوصلہ ہیں اور اپنی زندگی بدلنے کے خواہاں ہیں۔

    ان بچوں کے زیر استعمال مختلف آلات موسیقی مختلف اداروں کی جانب سے عطیہ کردہ ہیں۔

    3

    7

    انہیں امید ہے یہ موسیقی انہیں دنیا کے ان حصوں میں لے جائے گی جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گئے اور وہ پر یقین ہیں کہ یہ موسیقی ان کی زندگی بدلنے میں معاون ثابت ہوگی۔

    12

    11

    8

    بچوں کے والدین بھی ان کی اس سرگرمی سے خوش ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ بچے اگر اپنا فارغ وقت موسیقی کو نہ دیں تو یقیناً یہ بستی کی گلیوں میں گھومتے ہوئے وقت گزاریں گے جہاں یہ جرائم اور منشیات کا آسان شکار بن سکتے ہیں۔

    آہستہ آہستہ وسیع ہوتا یہ آرکسٹرا کبھی کبھار قریبی چرچ میں بھی جاتا ہے جہاں یہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے۔

  • برف پر ’ڈرون بورڈنگ‘ کریں

    برف پر ’ڈرون بورڈنگ‘ کریں

    آپ نے برف پر کھیلے جانے والے کئی کھیلوں کے بارے میں سنا ہوگا۔ لیکن کیا آپ ڈرون بورڈنگ کے بارے میں جانتے ہیں؟

    یورپی ملک لٹویا میں کچھ نوجوانوں نے ڈرون کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے برف پر کھیلا جانے والا نیا کھیل ڈرون بورڈنگ متعارف کروا دیا۔

    drone-2

    جینس پٹرماز نامی نوجوان، جو اس طریقہ کھیل کا ایجاد کنندہ ہے اپنے اس آئیڈیے کو جدید ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کا نام دیتا ہے۔

    اس کھیل میں ایک وزنی ڈرون سے 4 رسیاں باندھی دی جاتی ہیں۔ رسیوں کے دوسرے سروں پر اسکیٹنگ بورڈ پر سوار شوقین افراد اسے پکڑ کر اس کے ساتھ کھنچے چلے جاتے ہیں۔

    drone-3

    اس کو تخلیق کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 سال قبل اس کھیل کا آئیڈیا سوچا تھا۔ اسے عملی جامہ پہنانے میں انہیں 2 سال کا وقت لگا اور اب وہ اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

  • نوجوان پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار عدالت میں پیش

    نوجوان پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار عدالت میں پیش

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 2 روز قبل تیمور نامی لڑکے پر فائرنگ کرنے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار سمیع اللہ اور طارق کو جوڈیشل مجسٹری نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں نے گرفتاری دے دی۔ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں نوجوان تیمور پر فائرنگ کرنے والا دوسرا اہلکار بھی قانون کے سامنے پیش ہوگیا۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی جس کے باعث کار میں موجود نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ کار میں ایک لڑکی بھی موجود تھی جو خوش قسمتی سے محفوظ رہی۔

    ہلاک ہونے والے لڑکے کا تعلق مردان سے تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تیمور نشے میں تھا تاہم پوسٹ مارٹم ٹیم نے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے معاملہ دبانے کے لیے بغیر کارروائی لاش پمز اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوانے کی کوشش بھی کی تھی۔

    نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مشتعل ورثا نے آئی جی پی روڈ پر لاش رکھ کر شدید احتجاج بھی کیا تھا اور پولیس چوکی کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق تیمور کو سر پر گولی لگی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ واقعہ کے بعد فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ اور طارق فرار ہو گئے تھے۔

  • کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن،25سےزائدافراد زیرحراست

    کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن،25سےزائدافراد زیرحراست

    کراچی: شہرقائد میں جیکسن تھانے کی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے جیکسن مارکیٹ میں پولیس پارٹی کی جانب سےسرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لےکر تھانے منقتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ بر آمد نہیں ہوا۔

    دوسری جانبسی ویوکےعلاقے میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے100سے زائدنوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نےڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 100 سے زائد منچلوں کو درخشاں تھانےمنتقل کر دیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،1ملزم ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کاملزم مارا گیاتھا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہواتھا۔

    واضح رہے کہ پولیس حکام کا کہناتھا کہ مقابلے میں مارے جانے والے ملزم اصغر کا تعلق منشیات فروش اشوک گروپ سےتھا۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان جاں بحق

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان جاں بحق

    یروشیلم :اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں مغربی کنارے کے علاقے اوفرا میں فائرنگ کرکےفلسطینی نوجوان کو جاں بحق کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج کاکہناہے کہ انہوں نے فلسطینی نوجوان کے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تاہم گولیاں لگنے کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ چاقو بردار فلسطینی نوجوان نے اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے اہلکار کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    مزید پڑھیں:اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ ابو قرار کے نام سے کی ہے اور اس کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ سے بتایا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ 21 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے 15سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے چاقو کے وار سے اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نےگزشتہ ایک سال کے دوران فائرنگ اور دیگر واقعات میں اب تک 238 نہتے فلسطینی شہریوں کوجاں بحق کردیا ہے۔