Tag: نوجوان

  • غیرت کے نام پر نوجوان کو سَر کچل کر مار ڈالا

    غیرت کے نام پر نوجوان کو سَر کچل کر مار ڈالا

    غیرت کے نام پر آئے دن معصوم لوگوں کے قتل کی سفاکانہ وارداتیں سامنے آتی رہتی ہیں ایک نوجوان کو بھی سر کچل کر مار دیا گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں سوریہ پیٹ ضلع کی ایک نہر سے نوجوان کی لاش ملی۔ لاش کی شناخت 32 سالہ وڈلکونڈا کرشنا عرف بنٹی (ذات کا دلت) سے ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کے والد نے اپنے بیٹے کے سسرالیوں پر غیرت کے نام پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کرشنا نے چھ ماہ قبل کوٹلہ بھارگوی نامی لڑکی سے اس کے گھر والوں کی مخالفت شادی کی تھی اور تب سے داماد اور سسرالیوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔

    پولیس نے جب نوجوان کی بیوی سے تفتیش کی تو بھارگوی نے بتایا کہ اتوار کی شام کرشنا کو اس کے دوست مہیش کا فون آیا اور اس کے بعد وہ اپنا فون گھر پر چھوڑ کر باہر چلا گیا۔ کرشنا کی لاش بائک کے قریب ملی۔ اس کا چہرہ پتھروں سے کچلا ہوا تھا۔

    سوریا پیٹ دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بالو نائک نے متوفی کی شناخت کی تصدیق کی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق کرشنا کو اتوار کی رات قتل کیا گیا تھا۔ سوریہ پیٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنپریت سنگھ نے کہا ہے کہ پہلی نظر میں یہ معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے، لیکن پولیس اس معاملے کے ہر پہلو کی جانچ کر رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مقتول کے خلاف ماضی میں بھی کچھ مقدمات درج تھے۔ اس لیے پولیس دشمنی کے زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/husband-commits-suicide-after-being-tortured-by-wife/

  • نوجوان آن لائن 750 روپے کی فراڈ اسکیم بیچ کر امیر بن گیا

    نوجوان آن لائن 750 روپے کی فراڈ اسکیم بیچ کر امیر بن گیا

    بارہویں پاس نوجوان نے اپنے شاطر دماغ کا استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں آن لائن 750 روپے کی اسکیم بیچ کر خوب پیسے کمالیے۔

    بھارتی ریاست راجستھان کے بھیلواڑا میں پولیس نے 12ویں پاس نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات ہیں، پولیس نے بتایا کہ ملزم نے پورے بھارت میں سیکڑوں لوگوں کو 750 کی ایک اسکیم کے تحت دھوکہ دیا تھا اور انہیں لوٹا۔

    بھیم گنج پولیس نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے بعد گزشتہ 18 ماہ میں ملزم دھوکہ دہی کے ذریعے کافی امیر ہوگیا، نوجوان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران حیران کن ٹرانزیکشن کی گئی۔

    نوجوان کے خلاف مہاراشٹر، ادیشہ اور اتراکھنڈ میں شکایات درج کی جاچکی ہیں، پولیس اسکی مالی معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔

    تفتیش کے دوران پولیس نے نوجوان کے قبضے سے 29 ڈیپٹ اورکریڈیٹ کارڈ، 9 اسکینرز، 11 بینک کے چیک بکس، 23 پین ڈرائیوز، 9 اسکینرز، ایک کارڈ ریڈر، 5 سم کارڈز، تین سیلس اور دیگر کاغذات ضبط کئے ہیں۔

    پولیس آفیسر جتین جین نے بتایا کہ ’’ایس پی دھرمیندر سنگھ کی نگرانی میں بھیلواڑا میں سائبر فراڈ کوختم کرنے کیلئے آپریشن اینٹی وائرل نافذ کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران انمول نگر کے رہائشی وحید حسین نامی نوجوان کو پکڑا گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ 2022 میں سائبر مجرم بنٹی بابا نے وحید کو ٹریننگ دی تھی، بعدازاں وحید نے فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے اور لوگوں کو فیک ویب سائنٹس کا اشتہار دینے کی شروعات کی۔

  • برین ڈرین پر ویڈیو رپورٹ: نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان سے نقل مکانی کیوں چاہتی ہے؟

    برین ڈرین پر ویڈیو رپورٹ: نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان سے نقل مکانی کیوں چاہتی ہے؟

    پاکستان سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نقل مکانی کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے، پائڈ نامی ادارے کے مطابق نوجوان نسل مستقبل سے مایوس اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔

    اوورسیز اینڈ امیگریشن آف پاکستان کے مطابق اس سال ملک چھوڑنے والوں اور روزگار کے لیے جانے والوں کی تعداد مئی 2024 تک 2 لاکھ 81 ہزار تھی، جب کہ صبح بخیر کے پروگرام میں گیلپ کے نمائندے نے باہر جانے والوں کی غلط تعداد 7 لاکھ بتائی ہے۔

    پاکستان میں معاشی بدحالی او ر بے روزگاری کی بنا پر 70 فی صد سے زائد تعلیم یافتہ نوجوان بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں۔

    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائڈ) 2022 کی رپورٹ کے مطابق 62 فی صد تعلیم یافتہ نوجوان، جن کی عمریں 15 سے 24 سال ہیں، پاکستان کے مستقبل سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق زیادہ تر نوجوان معاشی بہتری کی خاطر جانا چاہتے ہیں، مگر سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے نوجوان عزتِ نفس اور یکساں مواقع نہ ملنے کی وجہ سے بھی ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ بیرون ملک جانے والوں میں سب سے کم دل چسپی کا مظاہرہ پنجاب اور اسلام آباد کے نوجوانوں میں دیکھنے میں آیا ہے۔

    سوال یہ ہے کہ اس ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان کیوں ملک چھوڑنا چاہتا ہے؟

    پاکستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نقل مکانی اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک کا نوجوان ملک کے مستقبل سے نہ صرف مایوس ہے بلکہ وہ عدم تحفظ کا بھی شکار ہے۔ ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نوجوان اس ملک کی خراب معیشت اور بے روزگاری کی صورت حال کی وجہ سے مستقبل سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنا چاہتا ہے۔

  • غیر ملکی شہری نے نوجوان کو کچل دیا

    غیر ملکی شہری نے نوجوان کو کچل دیا

    اسلام آباد تھانہ مارگلہ کے علاقے میں غیر ملکی شہری نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں نوجوان ولی اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیو بلیو ایریا میں غیر ملکی شہری نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں نوجوان ولی اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق خیبر پختونخواہ سے بتایا جاتا ہے۔

  • بجلی چوری کا مقدمہ درج ہونے پر نوجوان کا انتہائی قدم

    بجلی چوری کا مقدمہ درج ہونے پر نوجوان کا انتہائی قدم

    پاکپتن‌: بجلی چوری کا مقدمہ درج ہونے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا زندگی کا خاتمہ کرلیا، ورثاء نے واپڈا ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن‌ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج ہونے پر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    محلہ چاہ دوپٹہ کے نوجوان چاند کلیا پر چند روز قبل واپڈہ حکام نے نوجوان پر مبینہ جھوٹا مقدمہ کیا تھا، بجلی کا مقدمہ درج ہونے پر نوجوان دل برداشتہ اور پریشان تھا، جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    ورثاء نے کہا کہ بجلی کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، واپڈہ اہلکار رقم کا مطالبہ کرتے تھے، متوفی نوجوان کم عمر تھا اور واپڈہ اہکاروں کی دھمکیوں سے شدید پریشان تھا۔

    ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق نوجوان کے قتل کا مقدمہ واپڈہ ملازمین کے خلاف درج کیا جائے۔

  • نوجوان نے خاتون کا پیچھا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا

    نوجوان نے خاتون کا پیچھا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا

    نوجوان لڑکے نے 55 سالہ خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مبینہ طور پر بنگلورو میں ایک 19 سالہ لڑکے نے 55 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا جب خاتون اپنے گھر کے قریب واقع شراب کی دکان پر گئی تھی۔

    ملزم لڑکا بھی وہاں موجود تھا، اس نے وہیں سے خاتون کا پیچھا کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا جبکہ خاتون کی لاش بدھ کو ایک زیرتعمیر عمارت سے ملی۔

    مذکورہ خاتون کا آبائی تعلق رائیچور سے ہے جب وہ پچھلے کئی سالوں سے بنگلورو میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ خاتون کو مارنے سے پہلے اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

    پولیس نے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

  • ‌کراچی میں  ڈاکوؤں نے  نوجوان سے پوری تنخواہ چھین لی

    ‌کراچی میں ڈاکوؤں نے نوجوان سے پوری تنخواہ چھین لی

    کراچی : شہر قائد میں تنخواہ لے کر گھر آنے والے نوجوان کو کورنگی سنگر چورنگی پر لوٹ لیا گیا، نوجوان نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں کراچی کےشہریوں کی جان محفوظ ہے نہ مال، ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں، ابتدائی پندرہ روزمیں اسٹریٹ کرائم کی تین ہزار تین سو سے زائد وارداتیں رپوٹ ہوئیں۔

    گزشتہ رات کورنگی سنگرچورنگی پر ڈاکو نوجوان سے پوری تنخواہ چھین کر لے گئے، نوجوان نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کہا ڈکیتی کے وقت پولیس سامنے کھڑی تھی، میں نے مدد مانگی، اہلکاروں کوپکارتا رہا لیکن پولیس نے کوئی مدد کی نہ ہی کوئی ایکشن لیا گیا، گھر والوں کو کیا منہ دکھاؤں گا۔

    گذشتہ روز کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں نے تاجر سے دن دیہاڑے پچاس لاکھ روپے لوٹ لیے، تاجر بینک سے رقم لے کرواپس جارہا تھا کہ گودام چورنگی پر دوموٹرسائیکلوں پرسوارتین ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

    خیال رہے رمضان کے ابتدائی پندرہ دنوں میں جرائم کی تین ہزار تین سو سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں اور یہی نہیں مزاحمت پر آٹھ شہری بھی قتل ہوچکے ہیں۔

  • شادی نہ کروانے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

    شادی نہ کروانے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

    لاڑکانہ: نئوں دیروتھانہ کی حدود میں نوجوان نے شادی نہ کروانے پر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کے نئوں دیروتھانہ کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شادی نہ کروانے پر 22 سالہ رمضان نامی نوجوان نے خودکشی کرلی، رمضان نے بھائی کا بتانا تھا کہ رمضان نے چند روز قبل والدہ کو ماموں سے رشتے کی بات کرنے کا کہا تھا لیکن ماموں سے بات کرنے سے قبل ہی  رمضان نے خودکشی کر لی۔

  • نوجوان کی حاضر دماغی نے بچے کی جان بچالی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نوجوان کی حاضر دماغی نے بچے کی جان بچالی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    یوں تو ہمت اور بہادری کے کئی مظاہرے آئے دن دیکھنے میں آتے ہیں تاہم کبھی کبھار بہادری کے ہمراہ حاضر دماغی بھی انتہائی اہم ہوتی ہے۔

    حال ہی میں انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں حاضر دماغی کی بہترین مثال دیکھی جاسکتی ہے جس میں ایک شخص نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر بچے کی جان بچالی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کے دروازے میں بچے کا سر پھنس جاتا ہے تاہم اسی دوران شیشہ خراب ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کا سر پھنس جانے کی وجہ سے کیسے بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں چلا گیا تاہم نوجوان نے کیا فوری اقدام اٹھایا۔

    نوجوان شخص پہلے سر نکالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسی دوران بچے کی حالت بھی غیر ہونے لگتی ہے جس کے بعد نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کار کے شیشے کو توڑ دیتا ہے۔

    نوجوان کی حاضر دماغی اور اس طرز عمل کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے۔

  • نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے تیموریہ سے نوجوانوں کے ساتھ بدفعلی کے بعد ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار  کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو 15 سالہ  نوجوان کی شکایت پر کارروائی  کر کے گرفتار کیا، ملزمان نے نوجوان سے زیادتی کی، ویڈیو بنا کر بیک میل کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان  میں عمران، جمیل، امتیاز، جہانزیب اور منصورشامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطےکی کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کر دیاگیا ہے۔