Tag: نوجوان

  • لاہور: نوجوان کو مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا

    لاہور: نوجوان کو مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا

    لاہور: مانگامنڈی کے علاقے شامکے بھٹیاں میں نوجوان کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے مانگامنڈی کے علاقے شامکے بھٹیاں میں پیش آیا، جہاں چند نامعلوم افراد نے 18 سالہ نامعلوم نوجوان کو زندہ جلا دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 4 کار سوار ملزمان آئے انہوں نے مقتول نوجوان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ معاملہ ذاتی دشمنی کا ہے یا غیرت کا معاملہ تھا، متقول کی شناخت کے لیے علاقے میں اعلان بھی کرایا گیا ہے۔

  • سیلفی کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    سیلفی کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    مدھیہ پردیش: بھارت میں پکنک منانے جانے والا نوجوان سیلفی لینے کے دوران ندی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

    یہ واقعہ بھارت کے مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں پیش آیا جہاں دوستوں کے ہمراہ  پکنک منانے جانے والے شخص کی سیلفی لینے کے دوران ندی میں گرنے سے موت واقع ہوگئی۔

    سیلفی لیتے ہوئے لڑکے کی جان چلی گئی!

    مقامی پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص کی شناخت سریند شاکیا کے نام سے ہوئی ہے، وہ ندی کے کنارے کھڑا اپنے موبائل سے سیلفی بنا رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا۔

    بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے سریندر ندی میں ڈوب گیا جس سے  اس کی موت ہوگئی۔

  • واٹرپمپ کے قریب نوجوان پر ہوٹل میں ابلتی چائے پھینک دی گئی

    واٹرپمپ کے قریب نوجوان پر ہوٹل میں ابلتی چائے پھینک دی گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے واٹرپمپ کے قریب نوجوان پر ہوٹل میں ابلتی چائے پھینک دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ہے، نوجوان اپنے مالک کے کہنے پر ہوٹل میں چائے لینے گیا تھا ہوٹل والے نے قریب نوجوان پر ہوٹل میں ابلتی چائے پھینک دی جس کی وجہ سے نوجوان  کا چہرہ اورجسم جھلس گیا ۔

    متاثرہ فیملی کی جانب سے پولیس پر صلح کے لئے دباؤ کا الزام لگایا ہے، والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا دکان پر کام کرتا ہے، مہمان کے آنے  پر مالک نے چائے لانے کا کہا بیٹے نے ہوٹل والے کو کہا چائے جلدی بنا کر دو مہمان آئے ہیں۔

    والد نے کہا کہ ہوٹل والے نے گالیاں دے کر دھکا دیا، ہوٹل والے نے غصے میں چائے کی پتیلی  میرے بیٹے پر  پھینک دی، جب میں پولیس  کے پاس گیا شنوائی نہ ہوئی تو گورنر ہاؤس آگیا۔

    متاثرہ نوجوان کے والد نے الزام لگایا کہ پولیس کارروائی کرنے کے بجائے ہمیں دھمکا رہی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرکے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے۔

  • کراچی  : ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والا نوجوان 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا’

    کراچی : ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والا نوجوان 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا’

    کراچی : ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے 26 سالہ نوجوان کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا، مقتول احسان 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد اباد نیو مظفراباد کالونی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے بعد شہری کو گولیاں مار دی۔

    ورثا نے بتایا کہ مقتول نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، 6بہنوں کااکلوتا بھائی تھا اور اپنے کم عمر 2 بچوں اور بوڑھے والدین کا واحد کفیل تھا۔

    مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ 26 سالہ احسان نے مزاحمت بھی نہیں کی پھر بھی مار دیا، ڈاکوؤں نےجب احسان پر فائرنگ کی اس وقت مقتول کاکم عمر بیٹابھی ساتھ تھا۔

    ورثا نے کہا کہ وارداتوں میں ایک ہی ڈکیت گینگ ملوث ہے لیکن پولیس کوئی کام نہیں کررہی،72گھنٹوں میں احسان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔

    ڈاکو شہریوں سے موبائل فون چھین رہے تھے احسان جان بچانے کے لئے اپنے گھر کی طرف دوڑا تو سفاک ملزمان نے فائرنگ کرکے اس کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

    مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کھلے عام منشیات بکتی ہے، ملزمان کا نشہ کرکے وارداتیں کرنا معمول ہے۔

    پولیس نے دعوی کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے احسان کے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کی شناخت ہوگئی ہے۔

  • پختونخواہ کے نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیے جائیں گے: وزیر اعظم

    پختونخواہ کے نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیے جائیں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے، کے پی کے باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض اور لیپ ٹاپس فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگی قیادت کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے کے آئندہ انتخابات پر مشاورت ہوئی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے، گزشتہ حکومت نے صوبے کی ترقی کو یکسر نظر انداز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات شامل کیے، وفاقی حکومت کے صحت و تعلیم کے منصوبوں سے عوام بھرپور مستفید ہو گی۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض اور لیپ ٹاپس فراہم کریں گے، کسانوں کو معیاری بیج اور بروقت کھاد کی فراہمی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی اضلاع میں تجارت میں سہولت فراہم کر کے لوگوں کی معاشی مشکلات دور کریں گے۔

  • پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ  جھگڑے میں نوجوان ہلاک، فوٹیج سامنے آ گئی

    پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک، فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے آر وائی  نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں ہجوم کے تشدد سے نوجوان محسن جاں بحق ہوگیا تھا۔

    جھگڑے کے بعد مقتول محسن کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں ملزمان کو مقتول پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس حکام کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم نے ضمانت کروالی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثہ، اندر بیٹھے خوش قسمت نوجوان بچ گئے

    سعودی عرب: خوفناک ٹریفک حادثہ، اندر بیٹھے خوش قسمت نوجوان بچ گئے

    ریاض: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران گاڑی میں موجود 2 نوجوان خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے عسیر ریجن میں برجال المع علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان یقینی موت سے بچ گئے۔

    واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا نوجوان تیز رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے دوران گاڑی کنٹرول سے باہر ہو کر انڈر پاس کے پلر سے ٹکرا گئی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی تباہ ہوگئی، حادثے سے متاثرہ گاڑی دیکھ کر یقین تھا کہ اس میں سوار افراد زندہ نہیں بچے ہوں گے تاہم دونوں نوجوان محفوظ رہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی طرف سے بارہا یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ سے گریز کیا جائے کیونکہ بیشتر ٹریفک حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آرہے ہیں۔

  • رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو اغوا کرلیا

    رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو اغوا کرلیا

    جامشورو: صوبہ سندھ کے انڈس ہائی وے پر رشتے سے انکار کرنے پر 2 ملزمان نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ رشتے سے انکار کرنے پر پیش آی ہے جہاں ملزم موٹرسائیکل میں آیا اور اسلحے کے زور پر لڑکی کو اغوا کرلیاْ

    پولیس کا کہنا تھا کہ مزاحمت پر ملزمان نے لڑکے کے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا، جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • نوکری نہ ملنے کا خوف، نوجوان نے خودکشی کرلی

    نوکری نہ ملنے کا خوف، نوجوان نے خودکشی کرلی

    پبلک سروس کمیشن کا ایک امتحان منسوخ ہونے کے بعد نوکری نہ ملنے کے ڈر سے نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

    اس ترقی یافتہ دور میں حصول علم کوئی مشکل کام نہیں تاہم کہاوت کے مطابق اس کیلئے پاپڑ آج بھی بیلنے ضرور پڑتے ہیں۔

    بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک نوجوان نے ایسی ہی دن رات محنت کرنے کے بعد پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا ایک سال بعد حکام نے پیپر لیک ہونے اعلان کرتے ہوئے امتحان منسوخ کردیا۔

     بھارت کے بی وائی نگر کے رہنے والے 32 سال نوین نامی نوجوان نے 11 جون کو دوبارہ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ سن کر دلبرداشتہ ہوگیا اور پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

    رپورٹ کے مطابق اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اطلاع کے بعد نوین کو لگا کہ اس کی قسمت میں نوکری نہیں  ہے جس سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی، نوین نے گروپ 1 امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مین امتحان کے لئے منتخب ہوا تھا اور وہ مین امتحان کی تیاری بھی کررہا تھا۔

    نوین نے ایک خودکشی نوٹ بھی لکھا جس میں کہا  کہ میری موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے، میں  6 سال سے نوکری کا انتظار کر رہا تھا، گروپ-1 کے امتحان کی منسوخی سے میں بہت مایوس ہوں مزید نوکری ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے  اس لئے میں زندگی سے بیزار ہو گیا ہے۔

  • منگیتر سے ملنے کی کوشش نوجوان کی جان لے گئی

    منگیتر سے ملنے کی کوشش نوجوان کی جان لے گئی

    جوبا: شمالی افریقی ملک سوڈان میں شادی سے چند روز قبل منگیتر سے ملنے آنے والا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق جنوبی سوڈان میں شادی سے چند روز قبل دلہن سے ملنے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی، اہل خانہ نے واردت کے شبہے میں پولیس بلا لی جس کی فائرنگ سے دولہا ہلاک ہوگیا۔

    جنوبی سوڈان کے پولیس حکام نے بتایا کہ شادی کی تقریب سے پہلے دولہا نے چوری چھپے آ کر دلہن سے ملنے کی کوشش کی، گھر والوں نے لاعلمی کے باعث شور مچا دیا کہ مویشیوں کے باڑے میں چور چھپے ہوئے ہیں۔

    پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ سوڈانی نوجوان لڑکی کے اہل خانہ کو مہر کی رقم ادا کر چکا تھا اور وہ رات اپنے دوست کے ہمراہ منگیتر سے ملنے پہنچا تھا۔

    دلہن کے بھائی نے گھر کے باہر مویشیوں کے باڑے میں غیر معمولی نقل و حرکت دیکھ کر پولیس کو رپورٹ کی کہ کوئی شخص مویشی چرانے کے لیے گھس آیا ہے۔

    پولیس کے آنے پر نوجوان نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہلکار نے چور سمجھ کر اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔