Tag: نورالحق قادری

  • حج 2021 : پاکستان سعودی حکومت کے جواب کا منتظر

    حج 2021 : پاکستان سعودی حکومت کے جواب کا منتظر

    اوکاڑہ:وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حج کیلئے ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی ، اس حوالے سے ہم مسلسل رابطےمیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے جامعہ اشرف المدارس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ ممالک کیلئےسعودی عرب کے ایس اوپیز بہت سخت ہیں، سعودی حکومت نے حج کیلئے ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا ہم سعودی حکومت سےمسلسل رابطےمیں ہیں، سعودی عرب سے ابھی تک حج کیلئے ایم اویونہیں ہوا۔

    گذشتہ روز وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب اب بھی حجاج کرام سے حج کے لئے درخواستیں قبول نہیں کررہا ، امیدہے اگلے 5ماہ میں صورتحال بہترہوجائےگی ، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔

    وزیر نے بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی واضح احکام نہیں آئے اور نہ ابھی تک حج سے متعلق پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

  • وفاقی وزیر نے رواں سال حج کی ادائیگی  کے حوالے سے  اچھی خبر سنادی

    وفاقی وزیر نے رواں سال حج کی ادائیگی کے حوالے سے اچھی خبر سنادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان حج 2021 کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے واضح جواب کے منتظر ہے، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔

    تفصیلات رواں سال بھی کورونا وائرس کے باعث حج متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اب بھی حجاج کرام سے حج کے لئے درخواستیں قبول نہیں کررہا ، امیدہے اگلے 5ماہ میں صورتحال بہترہوجائےگی ، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔

    وزیر نے بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی واضح احکام نہیں آئے اور نہ ابھی تک حج سے متعلق پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

    قادری نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ اس سال حج کے امکان سے پریشان ہیں ، اس سلسلے میں "سعودی عرب کے حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔

    ،وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان حج 2021 کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے واضح جواب کے منتظر ہے، سعودی حکام اس معاملے پر مشاورت کرتےہیں تاہم اب تک تعدادسے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا۔

    خیال رہے گذشتہ سال سعودی عرب نے کورونا کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا اور صرف دس ہزار افراد ے فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی تھی۔

  • نیب نے نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

    نیب نے نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کے خلاف نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، نیب نے حج کی اشتہاری مہم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی بھی چھان بین کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    نیب کی جانب سے گزشتہ 2 سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا، اشتہاری ایجنسیوں اور پی آئی ڈی سے بھی ریکارڈ لیا جائے گا، حج اشتہاری مہم کی چھان بین کا فیصلہ مبینہ بے ضابطگیوں پر کیا گیا۔

    وزیر کے خلاف سرکاری عمارت بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت پر چیئرمین نیب نے معاملے کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ نیب کا شکایات سیل نورالحق قادری کے اثاثوں کی مکمل معلومات حاصل کرے گا، شکایات کی مکمل تصدیق کے بعد باقاعدہ انکوائری شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

    حلیم عادل شیخ کا ملیر کی 253 ایکڑ زمین پر قبضے اور بیچنے کا انکشاف

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ستارے بھی گردش میں آ گئے ہیں، اینٹی کرپشن کے بعد اب قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی ان کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا۔ حلیم عادل شیخ پر ملیر کی 253 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے اور غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔

  • حکومت کل تمام مکاتب فکر کے علما کو اعتماد میں لےگی،نورالحق قادری

    حکومت کل تمام مکاتب فکر کے علما کو اعتماد میں لےگی،نورالحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت کل تمام مکاتب فکر کے علما کو اعتماد میں لےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر رمضان المبارک کے لیے حکمت عملی سے متعلق حکومت کل تمام مکاتب فکر کے علما اور مشائخ کو اعتماد میں لےگی۔

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت وسلامتی پیش نظر تھی حکومت اقدامات کر رہی ہے،کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ گئی تو پھر قابو کرنا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہےکل علما کے ساتھ ملاقات میں اتفاق رائے قائم کرلیں گے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ایوان صدر کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں بھی ایک ملاقات ہوگی،وزیراعظم خود علما سےکچھ امور پرگفتگو کریں گے، علمائے کرام کے مؤقف کو نظرانداز نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سب کام حکومت نے نہیں کرنے کچھ کام مساجد کی کمیٹیاں اور علما کے کرنے کے ہیں،امید ہے درمیانی راستہ نکال کر رمضان کے تمام پروگرامز کا انعقاد یقینی بنالیں گے۔

    نورالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حج تیاریاں جاری ہیں تاہم سعودی حکومت کے منتظر ہیں،حج ہوگا یا نہیں ،اس پر سعودی حکام رمضان کے آخر تک آگاہ کریں گے۔

  • بطور مسلمان کرونا وائرس کے حوالے سے اللہ سے رجوع کرنا چاہیے: نور الحق قادری

    بطور مسلمان کرونا وائرس کے حوالے سے اللہ سے رجوع کرنا چاہیے: نور الحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ہر حال میں اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں، کرونا وائرس کے سلسلے میں بھی ہمیں اللہ سے رجوع کرنا چاہیے۔

    ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ علاج اور حفاظتی اقدامات کرنا نبیؐ کی سنت ہے، حکومت کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان میں عوام تعاون کریں، اور بہ طور مسلمان اللہ کی طرف رجوع کریں۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے پیش نظر جمعہ کے خطبے، اور نماز کو مختصر رکھا جائے، علما سے گزارش ہے کہ وہ بڑے بڑے دینی اجتماعات نہ کریں، وضو گھر میں کیا جائے، سنتیں گھر پر ہی پڑھی جائیں تو بہتر رہے گا۔

    کورونا نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے، تعداد 53 ہوگئی

    ادھر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے فیضان مدینہ جا کر دعوت اسلامی کے ذمہ داران سے ملاقات کی، صوبائی وزرا نے کرونا سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ناصر حسین شاہ نے درخواست کی کہ تمام علما کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہماری درخواست پر اجتماع منسوخ کرنے پر علما کرام کے شکر گزار ہیں، علما حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا ہلاکت خیز کرونا وائرس پاکستان میں بھی پنجے گاڑ چکا ہے، مزید 20 افراد وائرس کا شکار ہونے کے بعد پاکستان میں مجموعی تعداد 53 ہو گئی ہے۔

    سندھ میں ایک ہی روز میں 18 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 35 ہو گئی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 18 کرونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر سے آئے ہوئے 40 سیمپلز ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 13 مثبت آئے۔

  • کرتارپور راہداری پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، نورالحق قادری

    کرتارپور راہداری پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، نورالحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، ایسا بھی نہیں کہ کرتارپورکوریڈور کے لیے فیس نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ کرتار پورراہداری پرکوئی سبسڈی نہیں دی گئی، صرف 2 دن کے لیے فیس معاف کی گئی تھی۔

    نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے لیے سکھوں کو 4 کلومیٹرکا سفر طے کرنا پڑے گا، حج وعمرے کے لیے 4 ہزار میل کا سفر ہے، اگرسعودی حکومت حج عمرہ مفت کردے تو ہم بھی کر دیں گے۔

    یہ شروعات ہے، انشاءاللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، وزیراعظم

    یاد رہے کہ 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ کرتارپور سرحد کھول کر سکھوں کے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دل میں اللہ بستا ہے، جب آپ کسی کو خوشی دیتے ہیں تو اللہ کو خوش کرتے ہیں، نبیﷺرحمت اللہ العالمین ہیں، حضورﷺ صرف2 پیغام لائے، ایک انسانیت، دوسرا انصاف کا، یہ دوچیزیں انسانی اور جانوروں کے معاشرے میں فرق کرتے ہیں۔

  • حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، نورالحق قادری

    حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، نورالحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، جو بد نظمی پھیلائے گا اس سے اسی طرح نمٹا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سنیں گے اور جائز چیزوں پر غور کیا جائے گا،پرامن دھرنا یا احتجاج والوں کو ہر سہولت فراہم کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بد نظمی پھیلائے گا اس سے اسی طرح نمٹا جائے گا، کچھ لوگ آگ اورشعلے، کچھ پھول اور شہد کی باتیں کرتے ہیں۔

    پیر نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں، اسلام آباد پرسکون ہے، بات چیت کر کے مولانا کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے سلسلے میں فوج بلانے کا آپشن زیر غور نہیں ہے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا تمام اپوزیشن جماعتوں سے گزارش ہے آ کر بات کریں، اگر اپنے مطالبات سامنے نہیں لائیں گے تو افراتفری ہوگی، جس کی ذمہ دار وہی جماعتیں ہوں گی، اگر آپ ہم سے بات نہیں کریں گے تو پھر ہم اپنا فرض ادا کریں گے۔

  • روڈٹومکہ کی سہولت  وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کانتیجہ ہے ، نورالحق قادری

    روڈٹومکہ کی سہولت وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کانتیجہ ہے ، نورالحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے باوجود حج کے بہترین انتظامات کیے ہیں، روڈٹومکہ کی سہولت وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کانتیجہ ہے،  حکومت نے حج ٹرانسپورٹ کی مد میں اکتیس ملین ڈالر کی بچت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے حاجی کیمپ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دور میں حج آپریشن میں مشکلات سامنےآئیں، کوششیں حجاج کرام کوآسانیاں اور سہولتیں فراہم کرناہے، تجربات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حج میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا لاہورمیں عازمین حج کیلئےایک ہی جگہ تمام انتظامات کیےگئے ہیں، مشکل معاشی حالات کے باعث حج اخراجات میں اضافہ ہوا، غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    رمضان میں17لاکھ پاکستانیوں نےعمرہ کی سعادت حاصل کی

    وزیرمذہبی امور نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے لاہور سے پہلی حج پرواز کو خود رخصت کیا، ان کی کوشش سے ہی پاکستان کو روڈ ٹو مکہ کی سہولت ملی ہے جو پہلے صرف انڈونیشیا اور ملائیشیا کو حاصل تھی۔
    .
    ان کا کہنا تھا رمضان میں17لاکھ پاکستانیوں نےعمرہ کی سعادت حاصل کی، عازمین حج کو ہر سہولت فراہم کرنا ہمارا عزم ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئٹہ سےمدینہ براہ راست فلائٹ شروع کی۔

    تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئٹہ سےمدینہ براہ راست فلائٹ شروع کی

    نورالحق قادری نے کہا کہ روڈٹومکہ بھی وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کانتیجہ ہے ، حجاج کاہرمعاملےمیں ساتھ دیناہماری اولین ترجیح ہے، اس سال کاحج پیکج سہولتوں اور راحتوں والا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا اس سال حج بہترین تجربہ ہے کوئی بڑاواقعہ نہیں ہوا، ساری رونقیں اوربہاریں پاکستان کی وجہ سے ہیں، حجاج سے درخواست ہے پاکستان کی ترقی کیلئے دعا کریں۔

     حکومت نے حج ٹرانسپورٹ کی مد میں اکتیس ملین ڈالر کی بچت کی ہے

    نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت نے حج ٹرانسپورٹ کی مد میں اکتیس ملین ڈالر کی بچت کی ہے، حجاج کی قیام گاہوں کی مد میں 25 سے 65 ہزار روپے کی بچت کی گئی جو واپس بھی کی گئی ہے۔

    وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ ہر سال اوسطا 115 سے 125 اموات ہوتی ہیں، اس بار 16 اموات کی خبر ہے۔

  • وزیراعظم نے اپنی تقریر میں صحابہ کرامؓ کے کردار سے متعلق کوئی متنازع بات نہیں کی، نورالحق قادری

    وزیراعظم نے اپنی تقریر میں صحابہ کرامؓ کے کردار سے متعلق کوئی متنازع بات نہیں کی، نورالحق قادری

    کراچی: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں صحابہ کرام کے کردار سے متعلق کوئی ایسی بات نہیں کی، معاملے کو طول دینے کے لیے بلاوجہ کا مسئلہ بنایا جارہا ہے۔

    بدھ کو کراچی میں بوہری برادری کی سب سے بڑی درس گاہ جامعۃ السیفیہ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی مذہبی امور نے ہا کہ کہ صحابہ کرام قابل تعظیم ہیں اور اُن کے کردار کو کوئی مسلمان چیلنج نہیں کرسکتا۔

    پیرنور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تقریر کو متنازع بناکر مذہبی رنگ دینے کی غلط کوشش کی جارہی ہے جبکہ انہوں نے ایسی کوئی بات کی ہی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پیر نور الحق قادری نے کہا کہ چاند مسئلہ شرعی ہے لیکن دین سائنس سے متنازع نہیں ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے نے جامعۃ السیفیہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ترجمان جامعۃ السیفیہ زوہیب علی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر کا دورہ خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے جامعۃ السیفیہ کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران جامعہ کو اسلامی تدریس کے حوالے سے بہتر روحانی مرکز قرار دیا۔

  • حکومت ملک کو ریاست مدینہ کےاصولوں پرچلانےکے لیے پُرعزم ہے، وزیرمذہبی امور

    حکومت ملک کو ریاست مدینہ کےاصولوں پرچلانےکے لیے پُرعزم ہے، وزیرمذہبی امور

    اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ موجودہ حکومت مذہبی تعلیمات کے فروغ اور ملک کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امورنے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر نئے پاکستان کا مطلب ملک کو دوبارہ اصل منزل کی جانب گامزن کرنا ہے۔

    وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد قرآن کی تعلیمات پرمن وعن عملدرآمد کرنا تھا تاہم بدقسمتی سے قوم کو صحیح راستے سے ہٹا دیا گیا۔

    پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے، نورالحق قادری

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیغام پاکستان قومی علماء کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

    وزیر مذہی امور کا کہنا تھا کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو بند کرنے کے کسی بھی پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں۔

    نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔