Tag: نوری آباد

  • مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے،آغاسراج درانی

    مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے،آغاسراج درانی

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نوری آباد بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پرتشویش کا  اظہارکیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈرز پر پابندی کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغاسراج درانی کی زیر صدارت ہوا۔جس میں نوری آباد میں پیش آنے والے بس حادثے پرا سپیکرآغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے۔

    اس موقع پراراکین سندھ اسمبلی نے بھی سی این جی سیلنڈرز کی وجہ سے حادثات میں بھاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔

    اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ غیرمعیاری سی این جی سیلنڈروالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گیس پرچلنے والی گاڑیوں کو حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے ۔

    اراکین اسمبلی نے ملک میں ہیپاٹائٹس کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ جام مہتاب کاکہناتھا کہ کچھ لوگوں کے عدالت چلے جانے کی وجہ سے ویکسین کی خریداری التواء کا شکارہے۔

  • نوری آباد کے قریب وین میں آتشزدگی، 12مسافرجاں بحق

    نوری آباد کے قریب وین میں آتشزدگی، 12مسافرجاں بحق

    حیدر آباد/کراچی : سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب وین میں آتشزدگی سےبارہ مسافرجاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ نے واقع کا نوٹس لے کر حادثہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہیں۔

    المناک حادثہ نوری آباد کے قریب مسافر وین میں پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر وین سپر ہائی وے کے قریب پاکیزہ ہوٹل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گئی اور کھائی میں جا گری، حادثے کے بعد گاڑی میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھڑک اُٹھی۔

    آگ لگنے سے قبل مقامی لوگوں نے آٹھ افراد کو زخمی حالت میں وین سے باہر نکال لیا تھا تاہم آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ بارہ افراد موقع پر ہی جل کر خاکستر ہوگئے، جن کی شناخت ممکن نہیں رہی۔

    نوری آباد حادثے کے چھ زخمیوں کو کراچی علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بارہ افرادکی لاشیں بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں ۔

    متاثرین کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشیں لینے اور زخمیوں کی تیمارداری کے لئے اسپتال پہنچے تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    وزیرِاعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لے لیا، جبکہ واقع کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر وین میں چار سی این جی سلنڈر نصب تھے، جس میں سے ایک سلنڈر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگی۔

    متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے عباسی شہید اسپتال جا کر نوری آباد وین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سفیان یوسف کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات حکومت سندھ کی نا اہلی کا اظہار ہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے نوری آباد وین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    نوری آباد وین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

    گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےآئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا، شرجیل میمن نے زخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی، پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال ٹالپور نے واقعے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

  • نوری آباد: بس الٹنے سے 15 افراد زخمی

    نوری آباد: بس الٹنے سے 15 افراد زخمی

     کراچی : نوری آباد میں سپر ہائی وے لکی سیمنٹ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے باعث پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

    پنجاب سے کراچی آنے والی بس سپر ہائی وے لکی سیمنٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس ے باعث پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جبکہ روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

    بس کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹایا گیا، حادثہ میں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق چند افراد کو طبی امداد کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔