شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نورے ذیشان نے مشہور ہونے کے لیے اسکول چھوڑنے کے بیان کی وضاحت کردی۔
اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نورے ذیشان نے کہا کہ میں واضح کردوں کہ میں نے بہت جگہ پر دیکھا کہ میں نے مشہور ہونے کے لیے اسکول چھوڑ دیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے میں اب ہوم اسکولنگ کررہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اسکول میں بُلنگ کا سامنا کیا ہے جو ایسا کررہا ہوتا ہے اسے علم نہیں ہوتا کہ دوسرے پر کیا گزر رہی ہے۔
یہ پڑھیں: پڑھائی میں اچھی نہیں اداکاری پر توجہ ہے، نورے ذیشان
نورے ذیشان نے کہا کہ اگر آپ کسی پر بھی ہلکا سا بھی کمنٹس کرو گے تو وہ اس کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، ہم بھی انسان ہیں کوشش کرنی چاہیے کہ کسی کو اس طرح نہ کہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی آپ کی پوسٹ کر منفی کمنٹ کرتا ہے یا اسکول میں بُلنگ کرتا ہے تو آپ اچھا ردعمل دو اگر وہ پھر بھی نہیں مان رہا تو اسکول جائیں والدین اور پرنسپل سے شکایت کریں۔
انہوں نے کہا کہ جو لڑکا یا لڑکی کمنٹ کرتے ہیں ان کی پروفائل دیکھو تو خالی ہوتی ہے، آپ کچھ بھی کرو تو ففٹی، ففٹی کمنٹ آتے ہیں، کچھ اچھا بولیں گے کچھ برا بھی کہیں گے، جیسے کوئی موٹا ہورہا ہو تو اسے پتا ہوتا ہے لیکن لوگوں کو بتانا ہوتا ہے کہ آپ موٹے ہورے ہو۔
نورے ذیشان نے کہا کہ میں اس طرح کے کمنٹس پر کوئی ردعمل نہیں دیتی خاموشی اختیار کرلیتی ہوں۔