Tag: نور الحق قادری

  • مودی نے مقبوضہ کشمیر کو اندھا کنواں بنایا ہوا ہے، نور الحق قادری

    مودی نے مقبوضہ کشمیر کو اندھا کنواں بنایا ہوا ہے، نور الحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کو اندھا کنواں بنایا ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی قوم کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہ کوئی آواز آسکتی ہے نہ جاسکتی ہے، مودی سرکار ایک سال سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دلوں کو جوڑنے کا کام ایک نیکی کا کام ہے، انتظامیہ نے بین المذاہب کانفرنس کا اہتمام کرکے نیکی کمائی ہے، انسانیت اور مذہب کا جو رشتہ ہے وہ عمل اور سلامتی کی بات کرتا ہے۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ انسان کے دل اور دلداری کی بات اور امن کی بات اسلام نے کی ہے، معیشت کی بہتری اور امن کا پیغام ہی سلامتی ہے، تمام مذاہب نے امن اور سلامتی کی بات کی ہے۔

    مزید پڑھیں: کشمیرجلد آزاد ہوگا، سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دیں گے، عمران خان

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاہب کبھی بھی لڑانے کی بات نہیں کرتے، مودی سرکار کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، کشمیر ہماری شہہ رگ ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے کہا تھا کہ5 اگست2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی،اس اقدام کے بعد کشمیریوں کی آزادی قریب ہے، وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کونشان پاکستان اعزاز سے نوازیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ5اگست 2019کو نریندر مودی نے جو قدم اٹھایا وہ اسٹریٹجک بلنڈر ہے، مودی نے پاکستان کی نفرت اور ہندو کارڈ کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا۔

  • قرآن کمپلیکس کی تعمیر، نور الحق قادری نے بڑی خبر سنادی

    قرآن کمپلیکس کی تعمیر، نور الحق قادری نے بڑی خبر سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس بنانےجارہےہیں، ہماری تمام مسالک کے لئے ایک ترجمے والامتفقہ قرآن شائع کرنے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ نے قرآن کی حفاظت اپنے ذمے لی ہے، آج مسلمان قرآن کی طرف لوٹ رہے ہیں، حکومت ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

    وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  پرانے اوراق پردوبارہ سے قرآن پاک کی اشاعت کی جائے گی۔

    پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اخباری پیپر والے کاغذ پ رقرآن چھاپنے پر پابندی لگائی ہے، ایک خاص وزن اور معیاری کاغذ لازمی کررہے ہیں اور تمام مسالک کے لئے ایک ترجمے والامتفقہ قرآن شائع کرنے کی کوشش میں ہے۔

    مندر کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ مندر کا معاملہ کونسل کے سپرد کردیا ہے، جوکونسل فیصلہ کرےگی قبول ہوگا، مندر کا معاملہ مختلف علمائے کرام کے سپرد کرتے تو اختلاف سامنے آسکتا تھا، اسلامی نظریاتی کونسل جو رائے دے گی قابل قبول ہوگی۔

    صحافی نے سوال کیا مندر کے لئے زمین دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ جس پر نور الحق قادری نے جواب دیا کہ مندرکےلئے زمین کا سوال علما نے نہیں پوچھا تھا، علما نے پوچھا تھا سرکاری فنڈز سے مندر تعمیر ہوسکتا ہے یا نہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رمضان کے لیے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، حفاظتی تدابیر کے لیے علمائے کرام سےرہنمائی لی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے علماو مشائخ سے صدر کی زیر صدارت کل ہونے والی ملاقات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رمضان کے لیے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، حفاظتی تدابیر کے لیے علمائے کرام سے مشاورت، رہنمائی لی جائے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے علمائے کرام سے ذاتی طور پر خود ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارقن جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی کورونا کےخلاف آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائےکرام کا تعاون درکار ہے، جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو وبا سےمحفوظ رکھنا ہے،علمائےکرام نے ہمیشہ مشکل میں حکومت کی رہنمائی کی ہے،رمضان کے پیش نظرعلما کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔

  • کوشش ہےکہ رمضان میں مساجدکی رونقیں بحال ہوں،  نور الحق قادری

    کوشش ہےکہ رمضان میں مساجدکی رونقیں بحال ہوں، نور الحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ مساجدمیں نمازاورپابندی کےحوالےسے مختلف تجاویز زیر غورہیں، کوشش ہےکہ رمضان میں مساجدکی رونقیں بحال ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنورالحق قادری نے اے آر وائی کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی رائے پر ابھی تک نہیں پہنچے، علمائےاکرام نےجلدی میں بیان جاری کیا ہے، پھربھی علماسےرابطہ جاری رکھیں گے.

    وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ کوشش کررہےہیں پورے ملک کیلئے متفقہ پالیسی لیکرآئیں، کوشش ہےکہ رمضان میں مساجدکی رونقیں بحال ہوں، مساجدمیں نمازاورپابندی کےحوالےسے مختلف تجاویز زیر غورہیں۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ ایسی پالیسی لائیں جس میں عوام کوراحت بھی ہواورجان کاتحفظ بھی ہو۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نے کہا تھا کہ جماعت نماز،تراویح،اعتکاف پرملک کیلئےمتفقہ فیصلہ کیا جائے گا، فیصلہ 18اپریل کو علما سے مشاورت اورمفاہمت سےکیاجائےگا۔

    حکومت کوروناسےمحفوظ رمضان کیلئےاقدامات کرےگی اور تمام مسالک کےعلمااوردینی سیاسی قیادت کواعتمادمیں لیاجائے گا، حکومت روحانی ماحول،نمازیوں کی زندگی کواہمیت دےرہی ہے۔

  • مساجد بند نہیں کررہے، نماز اور جمعہ کے اجتماع کو محدود کیا جائے گا، نور الحق قادری

    مساجد بند نہیں کررہے، نماز اور جمعہ کے اجتماع کو محدود کیا جائے گا، نور الحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مساجد کو بند نہیں کررہے، 5 وقت کی باجماعت نماز اور جمعہ کے اجتماع کو محدود کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا سے لڑنے کے لیے علمائے کرام کا کردار بھی اہم ہے، مدارس کی چھٹیاں کرائی گئیں، جو بھی کنوشنز تھے انہیں موخر کیا گیا۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ آج ایوان صدر میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے علمائے کرام کا اجلاس ہوا جس میں علما نے اتفاق کیا کہ حکومت کچھ تدابیر اپناتی ہے تو ہم تعاون کریں گے۔

    مزید پڑھیں: کورونا وائرس ،سعودی حکومت نے پاکستان کو ‘حج معاہدے’ سے روک دیا

    انہوں نے کہا کہ 50 سال کی عمر سے زائد لوگ اور بچے باجماعت نماز کے لیے نہیں آئیں گے، بیمار افراد بھی گھر پر نماز پڑھیں گے مساجد کا رخ نہیں کریں گے۔

    وزیر مذبی امور نے کہا کہ جامعہ الازہر کا بھی فتویٰ آیا ہے، حرمین شریفین علمائے کرام کے فتوے بھی آئے ہیں، مسلم ممالک نے بڑے اجتماعات کے لیے مساجد کو بند کردیا ہے، مسجد نبوی میں باہر کی جگہ کو اور کربلا میں مزارات کو بند کردیا گیا ہے، نجف میں بھی مزارات کو بند کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت حج کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، سعودی حکام نے حج کے لیے ہوٹل، ٹرانسپورٹ کے معاہدوں کو فی الحال روک دیا ہے، خادم حرمین شریفین حج سے متعلق فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

  • کرونا وائرس : زائرین اور تاجر ایران کا سفر کم کریں، نور الحق قادری

    کرونا وائرس : زائرین اور تاجر ایران کا سفر کم کریں، نور الحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ زائرین اور تاجر ایران کا سفر کم سے کم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، سیکریٹری مذہبی امور، شیعہ علما نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر زائرین کے لیے احتیاطی اقدامات، سفری ہدایات پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا کہ کرونا وائرس خطرناک وبا کی صورت میں پھیل رہا ہے، ایران جانے والے زائرین کو آگاہی کا پیغام دینا چاہتے ہی، زائرین ہوں یا تاجر، ایران کے سفر کو کم سے کم کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے علما سےمشاورت کی گئی، ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفادات کو مدنظر رکھا جائے، مدارس،خطبہ جمعہ اور مجالس میں عوام کو آگاہی دی جائے۔

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک ایران اور چین کے ساتھ کھڑے ہیں، ایرانی حکام کے ساتھ 3 دن سے پالیسی بنا رہے ہیں۔

    کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا، اموات 2619 ہو گئیں

    واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے، وائرس سے اموات کی تعداد 2619 ہو گئی۔

  • پاکستان کا وجود اولیاء کرام کے فیضان سے ہے، نور الحق قادری

    پاکستان کا وجود اولیاء کرام کے فیضان سے ہے، نور الحق قادری

    گولڑہ شریف: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کا کہا ہے کہ پاکستان کا وجود اولیاء کرام کے فیضان سے ہے، ختم نبوت ﷺ کا منکر کل بھی کافر تھا اور آج بھی کافر ہے۔

    گولڑہ شریف میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حضوراکرمﷺکےنام پرقربان ہونا ہی آب حیات ہے، جو رسالت کا غلام ہوا اُسے بغیر کسی تحقیق کے مرتد قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ  پاکستان کاوجودبھی اولیاکرام کےفیضان سےہے،وزیراعظم کےہوتےپاکستان کو کوئی نظریاتی اساس سےنہیں ہٹاسکتا، ہمارا اور تمام مسلمانوں کا دو ٹوک اعلان ہے کہ ختم نبوتﷺکامنکرکل بھی کافرتھااورآج بھی کافر ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی نظام منکر کو مسلمان قرار نہیں دے سکتا البتہ جو شخص رسالت پر ایمان لایا اُسے بغیر تحقیق کے مرتد قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے ختم نبوت ﷺ اور ریاست مدینہ کی آواز بلند کی، یہ بات ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دنیاکےسامنےتحفظ ختم نبوت کیلئےاقدامات بھی وزیراعظم نےتجویزکئے،حضور اکرم ﷺ ہر مکتبہ فکر، پوری انسانیت  کے لیے بہترین نمونہ ہیں،اسلام تلوارسےنہیں اولیائےکرام کی کاوشوں سےپھیلا ہے۔

  • سعودی حکومت سے گزارش ہے دیگر شہروں میں روڈ ٹو مکہ سہولت دی جائے، نور الحق قادری

    سعودی حکومت سے گزارش ہے دیگر شہروں میں روڈ ٹو مکہ سہولت دی جائے، نور الحق قادری

    ملتان: وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت سےگزارش ہےدیگرشہروں میں روڈٹومکہ سہولت دی جائے ، گزشتہ ادوارکےحج کی نسبت آج کےحج میں زیادہ آسانیاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت کو حج مسائل پر سفارش اور بات کر سکتے ہیں، حاجی کی آسانی کے لئے مشاورتی ورکشاپس منعقد کی جاتیں ہیں، گزشتہ ادوار کے حج کی نسبت آج کے حج میں زیادہ آسانیاں ہیں۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت سے گزارش ہے دیگر شہروں میں روڈ ٹو مکہ سہولت دی جائے، گزشتہ سال حج میں ای ویزہ متعارف کرایا اور گلگت بلتستان میں عارضی حج ڈائریکٹوریٹ کا انتظام کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے نورالحق قادری نے کہا کہا فضل الرحمان کی جیبیں بڑی ہیں ہمیں بھی دکھائیں کہ ان میں کیاہے۔

    مزید پڑھیں : حج 2020 کی پالیسی تجاویز کی روشنی میں بنائی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری نے کہا تھا کہ قابل عمل تجاویز کی روشنی میں آئندہ سال سرکاری حج کی پالیسی ترتیب دی جائے گی، مدینہ منورہ میں پہلی بار ایک لاکھ23 ہزار حاجیوں نے مرکزیہ میں قیام کیا، وزیراعظم عمران خان باقی 4 شہروں کے لیے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ منظور کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج کا حاجی وائی فائی کے زمانے کا ہے، ایک صاحب نے تو کنکریاں مارتے وقت شیطان کے ساتھ سیلفی بنائی تھی۔

  • پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا جائے، نور الحق قادری

    پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا جائے، نور الحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا جائے، حکومت پالیسی میں کہیں نہیں ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں ہے کہ پاکستان کو ایک جدید فلاحی ریاست بنایا جائے گا، ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے، موجودہ حکومت پالیسی میں کہیں نہیں ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

    نورالحق قادری نے مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہ مذہب کے تقدس کو سیاست میں نہ لایا جائے تو اچھا ہوگا، مولانا نے عمران خان پر تنقید کے تیر برسائے اور انہیں بےجا ہدف تنقید بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے بیس سال آزاد سیاست کی ہے بطور جماعت عمران خان کو قائد کے طور پر منتخب کیا تو اس لیے کہ دیکھا کہ جب عمران خان نبی کریم ﷺ کی بات کرتا ہے تو خاص چمک آنکھوں میں آجاتی ہے جوکہ نبی کریم ﷺ سے عشق محبت اور والہانہ پن کی دلیل ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مزید کہا کہ جس خاندان سے میرا تعلق ہے میرے لیے ریڈ لائن نبی کریم ﷺ کی ناموس کی پاسبانی ہے، مجھے بچپن سے بتایا گیا کہ وقت آیا تو ناموس رسالت ﷺ پر جان قربان کرنے سے دریغ نہ کرنا۔

  • حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی  ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کر لیا

    حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے رویت ہلال کمیٹی کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کر لیا.

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے رویت ہلال اور قمری کلینڈر سے متعلق وزارت مذہبی امور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ وزیر مذہبی امور کی قیادت میں 6 رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے.

    قبلہ ایاز، حنیف جالندھری، مفتی پوپلزئی، سیکریٹری مذہبی امور کے پی ورکنگ گروپ میں شامل ہوں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپ مسئلے کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کرے گا، رویت ہلال کمیٹی کی ری اسٹرکچرنگ کریں گے.

    وفاقی وزیر نے مزید کاہ کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کی تعداد بہت زیادہ ہے، کمیٹی سے متعلق قانون سازی پر گروپ کام کرے گا.

    خیال رہے کہ 15 جولائی 2019 کو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میری کابینہ سے درخواست ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیا جائے.

    فوادچوہدری کا کہنا تھا چانددیکھنےسےمتعلق دیگرممالک نےہماری کوشش کوبہت سراہاہے، امید ہے او آئی سی ہمارے قمری کلینڈر کو منظور کرلےگی