Tag: نور الحق قادری

  • حج 2019 میں بدانتظامی، وفاقی وزیر کا شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    حج 2019 میں بدانتظامی، وفاقی وزیر کا شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج 2019 میں بدانتظامی کی شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور کہا حج کو  بدانتظامی کا شکار حج بنانے کی کوشش کی گئی، یک طرفہ ، منفی سیاسی پروپیگنڈہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ہمیں 47 مکاتب دیئے گئے تھے ، دوران حج 4 سے 5 مکاتب کی شکایات موصول ہوئیں ہیں، جن کا اندراج کر لیا گیا ہے، شکایات والے مکاتب کے خلاف کارروائی کی جائے گی، منیٰ میں جو شکایات موصول ہوئیں ان کا فوری ازالہ کیا گیا ۔

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ چند عناصر نے سیاسی مقاصد کے لئے مسائل کو سوشل میڈیا پر اچھالا، حج کو بدانتظامی کا شکار حج بنانے کی کوشش کی گئی، یک طرفہ ، منفی سیاسی پروپیگنڈہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا امسال بہترین رہائشوں اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا، روڈ ٹو مکہ متعارف کروایا اور 5 ارب روپے حاجیوں کو واپس کئے، 72 حجاج کو ایمبولینس میں حج کی سہولیات دی گئیں۔

    دوسری جانب پاکستانی حجاج کی وطن واپسی 17 اگست سے ہوگی، پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کے ذریعے حجاج کرام کو وطن پہنچایا جائے گا۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا، ائیرپورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جائیں، ملک بھر کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی حجاج اکرام کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

  • وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق، شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع کردیا

    وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق، شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع کردیا

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق، شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع کردیا، زیارت پالیسی کے تحت حج عمرہ کی مانند ٹور آپریٹرز ماڈل زائرین تیاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق زیارتوں کی پالیسی کی حج 2019 کے بعد کابینہ سے منظور لی جائے گی، پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، جس میں مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ایران، عراق زائرین کے لیے محرم سے پہلے کابینہ سے منظور لی جائے گی، نور الحق قادری نے کہا کہ شیعہ علماء کے ساتھ مل کر زیارتوں کی پالیسی مرتب کریں گے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ زائرین حج عمرہ کی مانند زیارت پر جائیں گے، محرم کے دوران ایک لاکھ تک زائرین ایران، عراق جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے، نورالحق قادری

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان قومی علماء کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو بند کرنے کے کسی بھی پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں۔

    نورالحق قادری نے کہا تھا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔

  • نور الحق قادری کیخلاف  نااہلی  کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    نور الحق قادری کیخلاف نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کیخلاف نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل درخواست گزار نے کہا الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کر دی،عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر مذہبی امور کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔

    شہری حضرت حسین اور شاہ نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت میں وکیل درخواست گزار نے کہا کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے، ان کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے، نور الحق قادری کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کر دی

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو درخواست پر دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دے۔

    وکیل نے کہا الیکشن کمیشن میں نور الحق قادری کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی، نورالحق قادری نے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے ، جوڈیشل ڈاکومنٹس موجود ہیں نورالحق قادری نے قبول کی ہے،

    دلائل سننے کے بعد عدالت نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

  • مدارس کی بندش اور پولیو ویکسین پروپیگنڈا، عوام جھوٹ کا ساتھ نہ دیں، نور الحق قادری

    مدارس کی بندش اور پولیو ویکسین پروپیگنڈا، عوام جھوٹ کا ساتھ نہ دیں، نور الحق قادری

    پشاور: وفاقی مذہبی امور برائے بین المذہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مدارس اور پولیو ویکسین کے خلاف خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے عوام اس کا حصہ نہ بنیں اور سازشیوں سے دور رہیں۔

    وفاقی مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مدارس کی بندش کے خلاف ایک گروہ نے حکومت کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا عوام اُن کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    بعد ازاں نور الحق قادری نے پشاور میں علما کا اجلاس طلب کیا جس میں مختلف معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دہشت گردی کے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، تمام علماء نے ملوث عناصر کی گرفتاری کا فوری مطالبہ کیا۔

    مزید پڑھیں: پولیو ورکرز کو سیکیورٹی خطرات، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم معطل

    اُن کا کہنا تھا کہ دورانِ اجلاس تمام علماء نے مفتی تقی عثمانی پرحملےکی مذمت کی اور ملوث عناصرکو فوری گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    پولیو مہم کے خلاف جاری پروپیگنڈے پر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ انسدادپولیو کے لیے محکمہ صحت،عالمی تنظیموں کےساتھ علماء تعاون کریں گے ، ویکسین سے متعلق پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے۔

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے بعد دیگر صوبوں میں بھی علما بورڈقائم کرنے جارہی ہے تاکہ مذہبی معاملات کو مزید بہتر انداز سے حل کیا جائے۔

  • حکومت نے پرائیویٹ حج کے لیے 4 کیٹیگری کی منظوری دے دی

    حکومت نے پرائیویٹ حج کے لیے 4 کیٹیگری کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج کے لیے 4 کیٹیگری کی منظوری دے دی گئی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین قربانی کے علاوہ 5 لاکھ سے 14 لاکھ روپے میں حج کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج کے لیے 4 کیٹیگری کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مطابق زیادہ تر پیکیجز میں رہائش کا انتظام حرم شریف اور مسجد نبوی سے 250 میٹر قریب کیا گیا ہے۔

    پرائیویٹ حج اسکیم کے بی پیکیج کے مطابق عازمین حج کی رہائش مدینہ منورہ سے 150 میٹر دور ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق عازمین حج کی رہائش کی سہولیات حرم شریف، مکہ اور مدینہ کے قرب و جوار میں دی گئی ہیں جبکہ جمرات پل، منیٰ، عرفات اور مزدوفلا کے قریب بھی ہوٹلوں میں رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم قرعہ اندازی: ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

    دوسری جانب گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت بائیومیٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کرنے والے عازمین حج کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ٹیلی فون اطلاع دی جائے گی۔

    گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت بائیو میٹرک سسٹم کی تصدیق کا عمل پاکستان کے مختلف شہروں کے 26 سینٹرز میں کیا جارہا ہے جن میں کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

    پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو بھی عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق کے حوالے سے آگاہ کیا جاچکا ہے، واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے پہلے ہی عازمین حج کے لیے بائیومیٹرک کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے 12 مارچ کو رواں سال گورنمنٹ اسکیم کے تحت حج کرنے والے ایک لاکھ 12 ہزار 526 خوش نصیب عازمین حج کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

  • حج 2019 معاہدہ طے پاگیا، ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کرسکیں گے

    حج 2019 معاہدہ طے پاگیا، ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کرسکیں گے

    اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2019 کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے، حج معاہدہ پر پاکستان اور سعودی وزرا نے دستخط کردئیے، پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حج 2019 کا معاہدہ طے پاگیا ہے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کرسکیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ تو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان مذہبی امور کے مطابق ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے، حاجیوں کی تصدیق، امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہوگا، معاہدے کے تحت پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔

    حج اجلاس کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کررہے ہیں، سعودی حکام کے مطابق 2 ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

    سعودی حکام کے مطابق نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹے میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منیٰ میں ٹھہرانے کی کوشش کی جائے گی، تجاویز پر عمل درآمد کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حج 2019 کے سلسلے میں وزیرِ مذہبی امور کی زیرِ صدارت مکہ مکرمہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی حج ساجد یوسفانی نے وزیرِ مذہبی امور اور سیکریٹری کو بریفنگ دی گئی تھی۔

    بریفنگ میں وزارتِ مذہی امور کو بتایا گیا کہ پہلی بار مڈل مین کے بغیر براہِ راست سعودی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ہدایت کی کہ عازمینِ حج کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں۔