Tag: نور بخاری

  • نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری اور سیاستدان عون چوہدری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

    نور بخاری نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے ’دعا زہرا‘ رکھا ہے۔

    نور بخاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا، ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari)

    سابقہ اداکارہ نے مزید بتایا ’اللّٰہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللّٰہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔‘

    نور بخاری کو چوتھے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

    نور بخاری کا ماہرہ خان کو اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ

    واضح رہے کہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی تاجر سے کی تھی لیکن دو سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی بعدازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ تک قائم رہی۔

    نور نے 2021 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی پھر 2015 میں انہوں نے گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔

    2020 میں ہی نور بخاری کی جانب سے بیٹی کے ساتھ ایک نومولود کی تصاویر اور ضروری سامان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا گیا تھا کہ ان کی فیملی میں ایک نومولود کا اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ 2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی جبکہ 2023 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

  • نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

    نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

    لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نور کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ حجاب میں ملبوس نظر آرہی تھیں، تاہم اب حال ہی میں نور نے باضابطہ اعلان کردیا ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مزید کسی ٹی شو یا فلم میں نظر نہیں آئیں گی۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نور نے اپنے چوتھے خاوند ولی حامد سے بھی خلع لے لی ہے۔

    مزید پڑھیں: نور نے چوتھے خاوند سے خلع لے لی

    نور کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے اور وہ ذہنی و جذباتی طور پر بے حد متاثر ہوئی ہیں، لہٰذا اب انہوں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ اس راہ پر خود نہیں آتے، بلکہ اللہ آپ کو اس راستے کے لیے منتخب کرتا ہے، ’میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اس راستے کے لیے چنا‘۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نور کے اہل خانہ ان کی اس تبدیلی سے خوش نہیں۔ ان کے مطابق وہ اس دینی راہ پر چل رہی ہیں تاہم پھر بھی ٹی وی شوز میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔

    علاوہ ازیں ولی حامد سے خلع کے بعد انہوں نے اپنی عدت بھی پوری نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ کو ان سے شکایات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔