Tag: نور عالم خان

  • حالات کے مطابق ملک کو فوجی عدالتوں کی ضرورت ہے، جے یوآئی رہنما

    حالات کے مطابق ملک کو فوجی عدالتوں کی ضرورت ہے، جے یوآئی رہنما

    اسلام اآباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا حالات کے مطابق ملک کو فوجی عدالتوں کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اسمبلی فلور پر کہوں گا فوجی عدالتوں کے حق میں ہوں، حالات کے مطابق ملک کوفوجی عدالتوں کی ضرورت ہے۔

    جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹائم فریم طے کرلیں، 2 سے 3 سال کیلئے فوجی عدالتیں بنالیں، سمجھ نہیں آتی فوجی عدالتوں سے کسی کے بنیادی حقوق کیسےسلب ہوتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں ملک کیخلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں تو ڈر نہیں ہونا چاہیے۔

    مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے بتایا کہ مولانا کو کہا تھا پی ٹی آئی کی حمایت نہ کریں ہم نے ان کے خلاف الیکشن لڑناہے، مولانا سے کہا آپ پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، تو ووٹ نہیں ملیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گالیاں دینے سے پاکستان نہیں بھارت کے عزائم پورے ہوتے ہیں۔

  • نادرا اسمارٹ کارڈ، آئیرس اور مردم شماری ٹیبلیٹ خریداری میں 13 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

    نادرا اسمارٹ کارڈ، آئیرس اور مردم شماری ٹیبلیٹ خریداری میں 13 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

    اسلام آباد : نادرا اسمارٹ کارڈ، آئیرس اور مردم شماری ٹیبلیٹ خریداری میں 13 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف سامنے آیا، ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نورعالم نے انکشاف کیا نادرا اسمارٹ کارڈ، آئیرس،مردم شماری ٹیبلیٹ خریداری میں 13 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ سابق چیئرمین نادرا کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے اور انکوائری کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جس پر شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے تک ملوث افسران کو عہدوں سے ہٹانا چاہیے۔

    چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ صرف چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیا دیگر افسران عہدوں پر کام کر رہے ہیں، سیکریٹری داخلہ کو کہا تھا کہ ملوث افسران کو معطل کیا جائے، سیکریٹری داخلہ نے ہاتھ کھڑے کردیئے وہ بے بس نظر آئے،معاملے میں سفارش کرنے والے کا نام سامنے لے آؤں گا۔

    کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ نام لینے کی ضرورت نہیں بس کارروائی جاری رکھیں، جس پر نور عالم خان نے بتایا کہ مجھے ایک خط کے ذریعے نادرا میں کرپشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی اے سی نے خط ارکان کمیٹی اور میڈیا کو فراہم کر دیا، خط میں کہا گیا کہ طارق ملک نے نادرا ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ کو من پسند افراد بھرتی کرنے کیلئے استعمال کیا، بھرتی کیے گئے من پسند افراد نے کرپشن میں طارق ملک کی مدد کی۔

  • حکومت عمران خان کی بہتان تراشی پر فوری ایکشن لے،  نور عالم خان کا مطالبہ

    حکومت عمران خان کی بہتان تراشی پر فوری ایکشن لے، نور عالم خان کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نےمطالبہ کیا کہ حکومت عمران خان کی بہتان تراشی پرفوری ایکشن لے ایکشن نہ لیا تو ایسی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
    عمران خان قومی اداروں پر بہتان تراشی کر رہے ہیں، انھوں نے لانگ مارچ کے دوران دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

    نور عالم خان نےمطالبہ کیا کہ حکومت عمران خان کی بہتان تراشی پرفوری ایکشن لے اور اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کی بے جاہ تنقید پر رولنگ دے۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایسی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی افسوسناک ہے، حکومت کسی کو قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کرنے دے گی۔

  • ‘اسمبلی کے نمبر سے میرے حلقے کے لوگوں کو میرے خلاف کالیں کی جا رہی ہیں’

    ‘اسمبلی کے نمبر سے میرے حلقے کے لوگوں کو میرے خلاف کالیں کی جا رہی ہیں’

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نور عالم خان کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، نور عالم نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے نمبر سے ان کے حلقے کے لوگوں کے کالیں کر کے ان کے خلاف نکلنے کے لیے اُکسایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی نور عالم خان نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ میرے حلقے کے لوگوں کو خیبر پختون خوا اسمبلی کے نمبر سے کالیں کی جا رہی ہیں، اور انھیں میرے خلاف احتجاج کا کہا جا رہا ہے۔

    نور عالم خان نے اپنے ٹوئٹ میں کے پی اسمبلی کا نمبر بھی شیئر کر دیا ہے، انھوں نے حیرانی کے ساتھ اشارہ بھی کیا کہ فون کرنے والے وہ ہیں جو اپنے چھوٹے حلقوں میں بھی جیت نہیں پاتے۔

    انھوں نے لکھا مجھے حیرانی ہے کہ جو لوگ اپنے دیہات کا الیکشن نہیں جیت سکتے وہ لوگوں کو میرے خلاف احتجاج کے لیے کالیں کر رہے ہیں، اُنھیں شرم آنی چاہیے۔

    چند دن قبل نور عالم خان نے ایک ٹوئٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ پارٹی کی سینئر قیادت اور کچھ مشیران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے چاہیئں، انھوں نے کہا کہ ان کے نزدیک مہنگائی عوام کا بڑا مسئلہ ہے، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں کیا جاتا، وہ اسی طرح آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    پی ٹی آئی قیادت کا نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    ایم این اے اگرچہ کچھ عرصے سے آواز اٹھا رہے ہیں تاہم جب سے ان کے سخت ٹوئٹس سامنے آئے ہیں تو پی ٹی آئی قیادت نے بھی اس کا نوٹس لے لیا، اس سلسلے میں گزشتہ روز پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر کے طور پر پرویز خٹک نے نور عالم کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا، آج صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے انھیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، اور ان سے 7 دن کے اندر اپنے بیانات کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی قیادت کا نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی قیادت کا نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر قیادت نے رکن اسمبلی نور عالم خان کو ان کے بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف بیان بازی پر پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے ایم این اے نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر پرویز خٹک جاری کریں گے اور ان سے حکومت کے خلاف بیان بازی پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم این اے نور عالم خان ان دنوں اپنی ہی پارٹی کی سینیئر قیادت کے خلاف بیانات دینے کے لیے کافی مشہور ہو چکے ہیں، چند دن قبل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی انھوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کچھ سخت سوالات کیے تھے، جن پر انھیں جوابات دیے گئے۔

    تاہم اس کے بعد نور عالم خان نے کچھ ٹوئٹس کیے ہیں جن میں انھوں نے پارٹی کی سینیئر قیادت اور مشیران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا، نور عالم خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس مطالبے پر اب بھی قائم ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ان کے نزدیک مہنگائی عوام کا بڑا مسئلہ ہے، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں کیا جاتا، وہ اسی طرح آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ایم این اے اگرچہ کچھ عرصے سے آواز اٹھا رہے ہیں تاہم جب سے ان کے سخت ٹوئٹس سامنے آئے ہیں تو پی ٹی آئی قیادت نے بھی اس کا نوٹس لے لیا ہے۔

    پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر کے طور پر پرویز خٹک نور عالم کو شو کاز نوٹس جاری کریں گے، اور وضاحت طلب کریں گے کہ وہ یہ بیانات کیوں دے رہے ہیں، نوٹس کے ذریعے انھیں 7 دن کی مہلت دی جائے گی۔